Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 4:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 مُجھے ڈر ہے کہ جو محنت مَیں نے تُم پر کی ہے، کہیں وہ بے فائدہ نہ رہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مُجھے تُمہاری بابت ڈر ہے۔ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ جو مِحنت مَیں نے تُم پر کی ہے بے فائِدہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मुझे आपके बारे में डर है, कहीं मेरी आप पर मेहनत-मशक़्क़त ज़ाया न जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مجھے آپ کے بارے میں ڈر ہے، کہیں میری آپ پر محنت مشقت ضائع نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 4:11
13 حوالہ جات  

اِسی سبب سے جَب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کر سَکا تو تمہارے ایمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا؛ مُجھے ڈر تھا کہ کہیں اَیسا نہ ہُوا ہو کہ شیطان نے تُمہیں آزمایا ہو اَور ہماری محنت بے فائدہ ہو گئی۔


میرا وہاں جانا خُدائی مُکاشفہ کے تحت ہُوا، مَیں نے اُن کو وُہی مُنادی کی، جِس خُوشخبری کی تبلیغ مَیں نے غَیریہُودیوں کو کی تھی، خُفیہ طور سے جماعت میں مُعتبر سمجھے جانے والے اُن لوگوں سے مُلاقات کی، اِس خوف سے کہیں اَیسا نہ ہو کہ میری پہلے کی یا اَب تک کی گئی دَوڑ دھوپ، بے فائدہ جائے۔


خبردار رہو کہ جو محنت ہم نے کی ہے وہ تمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بَلکہ تُمہیں اُس کا مُکمّل اجر ملے۔


اَور زندگی کا کلام پیش کرتے ہو تاکہ المسیح کے لوٹنے کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ تو میری دَوڑ دھوپ فُضول گئی اَور نہ محنت بے فائدہ رہی۔


میرا جی چاہتاہے کہ ابھی تمہارے پاس پہُنچ جاؤں اَور اَپنا لہجہ بدل لُوں کیونکہ مَیں تمہاری طرف سے بڑی اُلجھن میں ہُوں۔


اِس لیٔے میرے عزیز بھائیو اَور بہنوں، ثابت قدم رہو اَور خُداوؔند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند میں تمہاری محنت بے فائدہ نہیں ہے۔


پَولُسؔ اَور اُن کے ساتھی فرُوگِیہؔ اَور گلِتیؔہ کے علاقہ میں سے ہوکر گزرے کیونکہ پاک رُوح نے اُنہیں آسیہؔ میں کلام سُنانے سے روک دیا تھا۔


تَب مَیں نے کہا: ”مَیں نے خوامخواہ زحمت اُٹھائی؛ اَور اَپنی قُوّت فُضول اَور بلاوجہ صِرف کی۔ تو بھی میرا حق یَاہوِہ کے ہاتھ میں ہے، اَور میرا اجر میرے خُدا کے پاس ہے۔“


تُم خاص خاص دِنوں، مہینوں، موسموں اَور برسوں کو مُبارک مانتے ہو۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری مانِند بنو کیونکہ مَیں بھی تمہاری مانِند ہُوں۔ تُم نے میرا کچھ نہیں بگاڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات