Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 2:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 لیکن ہم نے دَم بھرکے لیٔے بھی اُن کی اِطاعت قبُول نہ کی تاکہ خُوشخبری کی سچّائی تُم میں قائِم رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اُن کے تابِع رہنا ہم نے گھڑی بھر بھی منظُور نہ کِیا تاکہ خُوشخبری کی سچّائی تُم میں قائِم رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन हमने लमहा-भर उनकी बात न मानी और न उनके ताबे हुए ताकि अल्लाह की ख़ुशख़बरी की सच्चाई आपके दरमियान क़ायम रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن ہم نے لمحہ بھر اُن کی بات نہ مانی اور نہ اُن کے تابع ہوئے تاکہ اللہ کی خوش خبری کی سچائی آپ کے درمیان قائم رہے۔

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 2:5
11 حوالہ جات  

کیا تُم سے حق بولنے کی وجہ سے میں تمہارا دُشمن ہو گیا؟


جَب مَیں نے دیکھا کہ اُن کی یہ حرکت خُوشخبری کی سچّائی کے برخلاف ہے تو مَیں نے سَب کے سامنے کیفؔا سے کہا، ”تُم یہُودی ہونے کے باوُجُود، غَیریہُودیوں کی طرح زندگی گزارتے ہو۔ تو کِس مُنہ سے، غَیریہُودیوں کو مجبُور کرتے ہو کہ وہ یہُودیوں کے رسم و رِواج کی پیروی کریں؟


تمہارا یہ ایمان اَور مَحَبّت اُس چیز کی اُمّید کے سبب سے ہے جو تمہارے لیٔے آسمان پر جمع کرکے رکھی ہُوئی ہے اَور جِس کا ذِکر تُم نے پہلے ہی انجیل کے برحق کلام میں سُنا تھا


اَور جَب تُم نے کلام حق کو سُنا، جو تمہاری نَجات کی خُوشخبری ہے۔ اَور جَب تُم المسیح پر ایمان لایٔے، تو خُدا نے اَپنے وعدہ کے مُطابق تُمہیں پاک رُوح دے کر تُم پر اَپنی مُہر لگا دی،


عزیز دوستوں! جَب مَیں تُمہیں اُس نَجات کے بارے میں لکھنے کا بےحد مُشتاق تھا جِس میں ہم سَب شامل ہیں تو مَیں نے تُمہیں یہ نصیحت لِکھنا ضروُری سمجھا تاکہ تُم اُس ایمان کے لیٔے پُوری جدّوجہد کرو جو خُدا کے مُقدّسین کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لیٔے سونپا گیا ہے۔


اِس لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے ہیں کہ جَب تُم نے ہماری زبانی خُدا کے پیغام کو سُنا تو اُسے آدمیوں کا کلام نہیں بَلکہ خُدا کا کلام سمجھ کر قبُول کیا، جَیسا کہ وہ حقیقت میں ہے، اَور وہ تُم میں جو ایمان لایٔے ہو، تاثیر بھی کر رہاہے۔


اِس پر پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کی اُن لوگوں سے سخت بحث و تکرار ہویٔی۔ چنانچہ جماعت نے پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ، اَور بعض دیگر اَشخاص کو اِس غرض سے مُقرّر کیا کہ وہ یروشلیمؔ جایٔیں اَور وہاں اِس مسئلہ پر رسولوں اَور بُزرگوں سے بات کریں۔


مُجھے تعجُّب ہے کہ تُم کسی اَور خُوشخبری کی طرف مائل ہو رہے ہو اَور جِس نے تُمہیں خُداوؔند المسیح کے فضل سے بُلایا تھا، تُم اِتنی جلدی اُس سے مُنہ موڑ رہے ہو۔


چار بار اُنہُوں نے مُجھے یہی پیغام بھیجا اَور مَیں نے بھی ہر دفعہ اُنہیں یہی جَواب دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات