Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 بات یہ تھی کہ وہ یعقوب کی طرف سے چند اَشخاص کے بھیجے جانے سے پیشتر، غَیریہُودیوں کے ساتھ کھانا کھا لیا کرتے تھے۔ مگر جَب وہ لوگ وہاں پہُنچے، تو پطرس نے مختونوں کے خوف سے غَیریہُودیوں سے کنارہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اِس لِئے کہ یعقُوبؔ کی طرف سے چند شخصوں کے آنے سے پہلے تو وہ غَیر قَوم والوں کے ساتھ کھایا کرتا تھا مگر جب وہ آ گئے تو مختُونوں سے ڈر کر باز رہا اور کنارہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जब वह आया तो पहले वह ग़ैरयहूदी ईमानदारों के साथ खाना खाता रहा। लेकिन फिर याक़ूब के कुछ अज़ीज़ आए। उसी वक़्त पतरस पीछे हटकर ग़ैरयहूदियों से अलग हुआ, क्योंकि वह उनसे डरता था जो ग़ैरयहूदियों का ख़तना करवाने के हक़ में थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جب وہ آیا تو پہلے وہ غیریہودی ایمان داروں کے ساتھ کھانا کھاتا رہا۔ لیکن پھر یعقوب کے کچھ عزیز آئے۔ اُسی وقت پطرس پیچھے ہٹ کر غیریہودیوں سے الگ ہوا، کیونکہ وہ اُن سے ڈرتا تھا جو غیریہودیوں کا ختنہ کروانے کے حق میں تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 2:12
16 حوالہ جات  

آپ نے اُن سے کہا، ”تُم خُوب جانتے ہو کہ کسی یہُودی کا غَیریہُودی سے میل جول رکھنا ناجائز ہے۔ لیکن خُدا نے مُجھ پر ظاہر کر دیا کہ مُجھے کسی بھی اِنسان کو نجِس یا ناپاک کہنے کا کویٔی اِختیار نہیں۔


لیکن فرِیسی اَور شَریعت کے عالِم بتانے لگے، ”یہ آدمی گُنہگاروں سے میل جول رکھتا ہے اَور اُن کے ساتھ کھاتا پیتا بھی ہے۔“


وہ راز یہ ہے کہ خُوشخبری کے وسیلہ سے غَیریہُودیوں کا یہُودیوں کے ساتھ خُدا کی مِیراث میں حِصّہ ہے، وہ ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں، اَور خُدا نے المسیح یِسوعؔ کے وسیلے سے جو وعدہ کیا ہے اُس میں شامل ہیں۔


وہاں یعقوب، کیفؔا اَور یُوحنّا جماعت کے سربراہ سمجھے جاتے تھے، جَب اُن پر یہ حقیقت کھُلی کہ خُدا نے مُجھے بھی رِسالت کی تَوفیق عطا فرمائی ہے تو اُنہُوں نے مُجھ سے اَور بَرنباسؔ سے داہنا ہاتھ مِلا کر ہمیں اَپنی رِفاقت میں قبُول کر لیا۔ تاکہ ہم غَیریہُودیوں میں خدمت کریں، اَور وہ مختونوں میں۔


ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔


المسیح نے شَریعت کو اُس کے اَحکام اَور قوانین سمیت اَپنے جِسم کے وسیلہ سے موقُوف کر دیا، تاکہ دونوں سے اَپنے آپ میں ایک نئے اِنسان کی تخلیق کرکے صُلح کرا دیں،


اَور کہتے ہیں: دُورہو، میرے نزدیک نہ آ، کیونکہ مَیں تُجھ سے کہیں زِیادہ پاک ہُوں۔ اَیسے لوگ میرے نتھنوں میں دھوئیں کی مانند ہیں، اَور دِن بھر جلتی رہنے والی آگ کی طرح ہیں۔


”آخِر تُو کس سے اِس قدر خوفزدہ اَور سہمی ہُوئی ہے کہ تُونے مُجھ سے بےوفائی کی، اَور مُجھے یاد تک نہ کیا نہ ہی دِل میں اِن باتوں پر غور کیا؟ کیا یہ اِس لیٔے نہیں کہ میں بہت عرصہ سے خاموش رہا جو تُو میرا خوف نہیں رکھتی؟


اِنسان کا خوف پھندا ثابت ہو سَکتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ پر اِعتقاد رکھتا ہے، محفوظ رہے گا۔


پطرس نے اُنہیں ہاتھ سے اِشارہ کیا کہ خاموش رہیں اَور پھر اَندر آکر سارا واقعہ کہہ سُنایا کہ کِس طرح خُداوؔند نے اُنہیں قَیدخانہ سے باہر نکالا۔ آپ نے فرمایا، ”یعقوب اَور دُوسرے مسیحی بھائیوں اَور بہنوں کو بھی اِس کی خبر کردینا“ اَور خُود کسی دُوسری جگہ کے لیٔے روانہ ہو گئے۔


جَب مَیں نے دیکھا کہ اُن کی یہ حرکت خُوشخبری کی سچّائی کے برخلاف ہے تو مَیں نے سَب کے سامنے کیفؔا سے کہا، ”تُم یہُودی ہونے کے باوُجُود، غَیریہُودیوں کی طرح زندگی گزارتے ہو۔ تو کِس مُنہ سے، غَیریہُودیوں کو مجبُور کرتے ہو کہ وہ یہُودیوں کے رسم و رِواج کی پیروی کریں؟


بَلکہ، نئے انگوری شِیرے کو نئی مَشکوں میں بھرنا چاہئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات