Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 2:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 چودہ بَرس بعد، میں پھر یروشلیمؔ چلا گیا، اَور بَرنباسؔ اَور طِطُسؔ کو ساتھ لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 آخِر چَودہ برس کے بعد مَیں برنباؔس کے ساتھ پِھر یروشلِیم کو گیا اور طِطُس کو بھی ساتھ لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 चौदह साल के बाद मैं दुबारा यरूशलम गया। इस दफ़ा बरनबास साथ था। मैं तितुस को भी साथ लेकर गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 چودہ سال کے بعد مَیں دوبارہ یروشلم گیا۔ اِس دفعہ برنباس ساتھ تھا۔ مَیں طِطُس کو بھی ساتھ لے کر گیا۔

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 2:1
20 حوالہ جات  

چنانچہ میرے ساتھی طِطُسؔ کو، ختنہ کرانے پر مجبُور نہیں کیا گیا، جَب کہ وہ یُونانی تھا۔


طِطُسؔ کے نام خط جو ایمان کی شرکت کے لِحاظ سے میرا حقیقی بیٹا ہے: خُدا باپ اَور ہمارے مُنجّی خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔


ارِسترخُسؔ جو میرے ساتھ قَید میں ہے تُمہیں سلام کہتاہے اَور مرقُسؔ، جو بَرنباسؔ کا چچیرا بھایٔی ہے تُمہیں سلام کہتاہے۔ (تُمہیں مرقُسؔ کے بارے میں ہدایات دی جا چُکی ہے؛ اگر وہ تمہارے پاس آئے، تو اُس کا خیرمقدم کرنا)۔


باقی یہُودی مسیحی بھائیوں نے اِس ریاکاری میں پطرس کا ساتھ دیا، یہاں تک کہ اُن کی ریاکاری سے بَرنباسؔ کے قدم بھی ڈگمگا گیٔے۔


تین بَرس بعد، میں کیفؔا سے مُلاقات کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ گیا اَور پندرہ دِن تک اُن کے پاس رہا۔


رہی طِطُسؔ کی بات، تو وہ تمہارے درمیان میرا ساتھی اَور ہم خدمت ہے؛ جہاں تک ہمارے بھائیوں کی بات ہے، وہ جماعتوں کے نُمائندے ہیں اَور المسیح کا جلال ظاہر کرتے ہیں۔


خُدا کا شُکر ہے، جِس نے طِطُسؔ کے دِل میں بھی وُہی سرگرمی پیدا کی جو مُجھ میں ہے۔


کیا صِرف مُجھے اَور بَرنباسؔ کو ہی محنت مشقّت سے بعض رہنے کا اِختیار نہیں ہے؟


اِس لیٔے ہم نے مِل کر مُناسب جانا کہ یہاں سے دو آدمیوں کو چُن کر اَپنے عزیزوں پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کے ہمراہ تمہارے پاس بھیجا جائے۔


اُنہُوں نے بَرنباسؔ کو زِیُوسؔ کا، اَور پَولُسؔ کو ہرمیسؔ کا نام دیا کیونکہ آپ تقریر کرنے میں زِیادہ ماہر تھے۔


لیکن یہُودی رہنماؤں نے بعض خُدا کی عقیدت مند عورتوں اَور شہر کے دبدبے والے مَردوں کو اُکسایا اَور اُنہُوں پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ کے خِلاف ظُلم و سِتم برپا کیا، اَور اُنہیں اَپنی ریاست سے بے دخل کر دیا۔


جَب کہ وہ روزے رکھ کر، خُداوؔند کی عبادت کر رہے تھے تو پاک رُوح نے کہا، ”بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ کو اُس خدمت کے لئے الگ کر دو جِس کے لیٔے مَیں نے اُنہیں بُلایا ہے۔“


جَب بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ اَپنی خدمت کو جو اُن کے سُپرد کی گئی تھی پُورا کر چُکے، تو یروشلیمؔ سے واپس ہویٔے، اَور اُن کے ساتھ یُوحنّا کو جو مرقُسؔ کَہلاتے ہیں، اَپنے ساتھ لیتے آئے۔


پس اُنہُوں نے، کچھ عَطیّہ کی رقم جمع کی اَور بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ کے ہاتھ یروشلیمؔ میں بُزرگوں کے پاس بھجوادی۔


اُس کے بعد بَرنباسؔ، ساؤلؔ کی جُستُجو میں ترسُسؔ روانہ ہو گئے۔


پھر بھی میری رُوح کو تسلّی نہ مِلی۔ میں پریشان ہو گیا کیونکہ میرا بھایٔی طِطُسؔ وہاں نہ تھا۔ لہٰذا میں وہاں کے لوگوں سے رخصت ہوکر صُوبہ مَکِدُنیہؔ کے لیٔے روانہ ہو گیا۔


وہاں یعقوب، کیفؔا اَور یُوحنّا جماعت کے سربراہ سمجھے جاتے تھے، جَب اُن پر یہ حقیقت کھُلی کہ خُدا نے مُجھے بھی رِسالت کی تَوفیق عطا فرمائی ہے تو اُنہُوں نے مُجھ سے اَور بَرنباسؔ سے داہنا ہاتھ مِلا کر ہمیں اَپنی رِفاقت میں قبُول کر لیا۔ تاکہ ہم غَیریہُودیوں میں خدمت کریں، اَور وہ مختونوں میں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات