Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 جَیسا ہم پہلے کہہ چُکے ہیں، وَیسا ہی میں پھر کہتا ہُوں: اُس خُوشخبری کے علاوہ جِس پر تُم ایمان لایٔے تھے، اگر کویٔی تُمہیں اَور ہی خُوشخبری سُناتا ہے تو وہ ملعُون ٹھہرے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 جَیسا ہم پیشتر کہہ چُکے ہیں وَیسا ہی اب مَیں پِھر کہتا ہُوں کہ اُس خُوشخبری کے سِوا جو تُم نے قبُول کی تھی اگر کوئی تُمہیں اَور خُوشخبری سُناتا ہے تو ملعُون ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 हम यह पहले बयान कर चुके हैं और अब मैं दुबारा कहता हूँ कि अगर कोई आपको ऐसी “ख़ुशख़बरी” सुनाए जो उससे फ़रक़ है जिसे आपने क़बूल किया है तो उस पर लानत!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ہم یہ پہلے بیان کر چکے ہیں اور اب مَیں دوبارہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی آپ کو ایسی ”خوش خبری“ سنائے جو اُس سے فرق ہے جسے آپ نے قبول کیا ہے تو اُس پر لعنت!

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 1:9
13 حوالہ جات  

پس اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلیم کی راہ میں جو تُم نے پائی ہے روڑے اَٹکاتے اَور لوگوں میں پھوٹ ڈالتے ہیں، اُن سے ہوشیار رہو اَور اُن سے دُور ہی رہو۔


تُم خُدا کے کلام میں کویٔی اِضافہ نہ کرنا، مَبادا وہ تُمہیں تنبیہ کریں اَور تُم جھُوٹے ٹھہرو۔


جو حُکم میں تُمہیں دیتا ہُوں اُس میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ اُس میں سے کچھ گھٹانا بَلکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے جو اَحکام میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُن کے پابند رہنا۔


تُم بڑی ہوشیاری سے اِن سَب اَحکام پر جنہیں میں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرنا؛ اِن میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ ہی اِن میں سے کچھ گھٹانا۔


کیا تُم لوگ یہ سوچتے ہو کہ مَیں نے اَپنا اِرادہ بدل دیا اَور مَیں اَیسا دُنیادار ہُوں کہ پکّا اِرادہ کر ہی نہیں سَکتا؟ اَور اگر کرتا ہُوں تو اُس میں ”ہاں کی، ہاں“ بھی ہوتی ہے اَور ”نہیں کی، نہیں“ بھی۔


غرض، میرے بھائیو اَور بہنوں، خُداوؔند میں خُوش رہو! تُمہیں ایک ہی بات دوبارہ لکھنے میں مُجھے تو کچھ دِقّت نہیں، اَور تمہاری اِس میں حِفاظت ہے۔


خُداوؔند میں ہر وقت خُوش رہو، میں پھر کہتا ہُوں: خُوش رہو!


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”نبی جو تمہارے درمیان نبُوّتیں کرتے ہیں اُن پر غور نہ کرو؛ وہ تُمہیں جھُوٹی اُمّیدیں دِلاتے ہیں۔ وہ رُویاؤں کا دعویٰ کرکے یَاہوِہ کے مُنہ سے نکلنے والے کلام کی نہیں بَلکہ اَپنے ہی دماغ کی خیالی باتوں کا بَیان کرتے ہیں۔


انطاکِیہؔ میں کچھ عرصہ گُزارنے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہُوئے اَور گلِتیؔہ اَور فرُوگِیہؔ کے سارے علاقوں سے گُزرتے ہُوئے تمام شاگردوں کے ایمان کو مضبُوط کرتے گیٔے۔


کاش اَیسا ہو سَکتا کہ اَپنے یہُودی بھائیوں کی خاطِر جو جِسم کے لِحاظ سے میری قوم کے لوگ ہیں، میں خُود ملعُون ہوکر المسیح سے محروم ہو جاتا!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات