Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گلتیوں 1:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اگرچہ یہُودیؔہ صُوبہ کی جماعتیں جو حُضُور المسیح پر ایمان رکھتی ہیں میری شکل و صورت سے نا آشنا تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور یہُودیہ کی کلِیسیائیں جو مسِیح میں تھِیں میری صُورت سے تو واقِف نہ تھِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उस वक़्त सूबा यहूदिया में मसीह की जमातें मुझे नहीं जानती थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُس وقت صوبہ یہودیہ میں مسیح کی جماعتیں مجھے نہیں جانتی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




گلتیوں 1:22
11 حوالہ جات  

اِس لیٔے اَے بھائیوں اَور بہنوں! تُم بھی خُدا کی اُن جماعتوں کی طرح بَن گیٔے ہو جو یہُودیؔہ میں خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں ہیں: کیونکہ تُم نے بھی اَپنی قوم والوں سے وُہی تکلیفیں اُٹھائیں جو اُنہُوں نے اَپنے ہم وطن یہُودیوں سے پائی تھیں،


اندرُنیکُسؔ اَور یُونِیاسؔ سے سلام کہو۔ وہ میرے رشتہ دار ہیں اَور میرے ساتھ قَید میں بھی رہے تھے۔ وہ رسولوں میں مشہُور ہیں اَور مُجھ سے پہلے المسیح پر ایمان لا چُکے تھے۔


پَولُسؔ، سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس کی جانِب سے، تھِسلُنِیکے شہر کی جماعت کے نام خط جو خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے کہلاتی ہے:


پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے، تھِسلُنِیکے شہر کی جماعت کے نام لِکھّا ہُوا خط جو خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں ہے: تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔


یہ خط پَولُسؔ اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے جو المسیح یِسوعؔ کے خادِم ہیں، فِلپّی شہر کے سارے مسیحی مُقدّسین، پاسبانوں اَور خادِموں کو لِکھّا جا رہاہے۔


لیکن تُم خُدا کی طرف سے المسیح یِسوعؔ میں ہو جسے خُدا نے ہمارے لیٔے حِکمت، راستبازی، پاکیزگی اَور مخلصی ٹھہرایا۔


تَب تمام یہُودیؔہ، گلِیل اَور سامریہؔ میں جماعت کو اَمن نصیب ہُوا، وہ مضبُوط ہوتی گئی خُداوؔند کے خوف و عقیدت میں زندگی گُزارنے اَور پاک رُوح کی حوصلہ اَفزائی سے جماعت کی تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا گیا۔


پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ سے میرا سلام کہو۔ وہ المسیح یِسوعؔ میں میرے ہم خدمت رہے ہیں۔


اُربانُسؔ سے جو المسیح کی خدمت کرنے میں میرا ساتھی ہے اَور میرے عزیز اِستُخس سے سلام کہو۔


اَپلّیِسؔ سے سلام کہو جو المسیح کا وفادار خادِم ہے۔ اَرِستُبُولُسؔ کے گھر والوں سے سلام کہو۔


بہرحال، ہر ایک شخص کو چاہئے کہ خُداوؔند کی بخشی ہُوئی تَوفیق کے مُطابق زندگی گزارے اَور اُسی حالت میں رہے جِس میں وہ اَپنے بُلائے جانے کے وقت تھا۔ میں سَب جماعتوں میں یہی اُصُول مُقرّر کرتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات