Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 9:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اگرچہ ہم غُلام ہیں تاہم ہمارے خُدا نے ہمیں ہماری غُلامی میں ترک نہیں کیا بَلکہ اُنہُوں نے فارسؔ کے بادشاہوں کے سامنے ہم پر اَپنی شفقت کا مظاہرہ کیا۔ اُنہُوں نے ہمیں نئی زندگی دی کہ ہم اَپنے خُدا کے گھر کو پھر سے تعمیر کریں اَور اُس کے کھنڈرات کی مرمّت کریں اَور اُنہُوں نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں ہمیں محفوظ کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ ہم تو غُلام ہیں پر ہمارے خُدا نے ہماری غُلامی میں ہم کو چھوڑا نہیں بلکہ ہم کو تازگی بخشنے اور اپنے خُدا کے گھر کو بنانے اور اُس کے کھنڈروں کی مرمّت کرنے اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم میں ہم کو شہر پناہ دینے کو فارِس کے بادشاہوں کے سامنے ہم پر رحمت کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 बेशक हम ग़ुलाम हैं, तो भी अल्लाह ने हमें तर्क नहीं किया बल्कि फ़ारस के बादशाह को हम पर मेहरबानी करने की तहरीक दी है। उसने हमें अज़ सरे-नौ ज़िंदगी अता की है ताकि हम अपने ख़ुदा का घर दुबारा तामीर और उसके खंडरात बहाल कर सकें। अल्लाह ने हमें यहूदाह और यरूशलम में एक महफ़ूज़ चारदीवारी से घेर रखा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 بےشک ہم غلام ہیں، توبھی اللہ نے ہمیں ترک نہیں کیا بلکہ فارس کے بادشاہ کو ہم پر مہربانی کرنے کی تحریک دی ہے۔ اُس نے ہمیں از سرِ نو زندگی عطا کی ہے تاکہ ہم اپنے خدا کا گھر دوبارہ تعمیر اور اُس کے کھنڈرات بحال کر سکیں۔ اللہ نے ہمیں یہوداہ اور یروشلم میں ایک محفوظ چاردیواری سے گھیر رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 9:9
25 حوالہ جات  

بابیل سے آیا۔ وہ مَوشہ کے تمام آئین کا جو یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے دی تھی بڑا ماہر اُستاد تھا۔ چونکہ یَاہوِہ اُس کے خُدا کا ہاتھ عزراؔ پر تھا اِس لیٔے ہر ایک شَے جِس کی اُس نے درخواست کی بادشاہ نے اُسے عطا فرمائی۔


مَیں خُود اُس کے چاروں طرف آگ کی دیوار بَن جاؤں گا‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَور ’اُس کے اَندر اُس کا جلال بنُوں گا۔‘


تُم نے بہت فصل پانے کی اُمّید رکھی لیکن تھوڑا ہی مِلا اَور جَب تُم اُسے لے کر اَپنے گھر لایٔے تو مَیں نے اُسے اُڑا دیا۔ کیوں؟ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، کیونکہ میرا بیت المُقدّس ویران ہے اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر میں مصروف ہے۔


”پس تُم جان لو اَور سمجھ لو کہ یروشلیمؔ کی بحالی اَور دوبارہ تعمیر کئے جانے کا حُکم صادر ہونے سے لے کر ممسوح بادشاہ کی آمد تک، ’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتے گزر جایٔیں گے۔ اُسے اُس کے بازاروں اَور فصیل اَور خندق سمیت تعمیر کیا جائے گا۔ لیکن یہ مُصیبت کے ایّام میں ہوگا۔


”اِس لیٔے تُو کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: حالانکہ مَیں نے اُنہیں بہت دُور مُختلف قوموں کے درمیان بھیجا اَور الگ الگ مُلکوں میں بِکھیر دیا، پھر بھی کچھ عرصہ کے لیٔے مَیں اُن مُلکوں میں جہاں وہ گیٔے اُن کا پاک مُقدّس بنا رہا ہُوں۔‘


اَب مَیں تُمہیں بتاتا ہُوں کہ مَیں اَپنے تاکستان کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہُوں: مَیں اُس کی باڑ گرا دوں گا، اَور وہ تباہ ہو جائے گا؛ مَیں اُس کی دیوار ڈھا دوں گا، اَور اِسے روند دیا جائے گا۔


اُس نے اُسے کھودا اَور اُس کے پتّھر الگ کئے اَور اُس میں بہترین انگوری بیلیں لگائیں۔ پہرا دینے کے لیٔے بُرج بنایا اَور انگور کا عرق نکالنے کے لیٔے کولہو بھی لگایا۔ پھر وہ انگور کی اَچھّی فصل کا منتظر رہا، لیکن اُس میں جنگلی انگور لگے۔


عزراؔ بادشاہ اَپنے دَور حُکومت کے ساتویں سال کے پانچویں مہینے میں یروشلیمؔ پہُنچا۔


”لیکن اَب اَے ہمارے خُدا! اِس کے بعد ہم اَور کیا کہیں؟ کیونکہ ہم نے اُن اَحکام کو نظرانداز کیا ہے


کویٔی اُس کی طرف دستِ شفقت نہ بڑھائے نہ اُس کے یتیم بچّوں پر ترس کھائے۔


حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں، تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔


جِس روز یَاہوِہ تُجھے تکلیف، پریشانی اَور سخت غُلامی سے راحت دے گا،


جَب وہ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے گھر پہُنچے تو آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے خُدا کا گھر اُس کے پرانے مقام پر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیٔے عطیات پیش کئے۔


پھر مَیں نے اُنہیں کہا، ”تُم دیکھتے ہو کہ ہم کیسی مُصیبت میں ہیں یعنی یروشلیمؔ کھنڈر بَن چُکاہے اَور اُس کے پھاٹک آگ سے جَلا دئیے گیٔے ہیں۔ آؤ ہم یروشلیمؔ کی فصیل کو دوبارہ تعمیر کریں تاکہ آئندہ ذِلّت سے بچے رہیں۔“


سُننے سے اِنکار کیا اَورجو معجزے آپ نے اُن کے درمیان دِکھائے تھے، اُنہیں یاد نہ رکھا۔ وہ سرکش ہو گئے اَور اُنہُوں نے بغاوت کرکے پھر واپس اَپنی غُلامی میں جانے کے لیٔے اَپنا ایک رہنما مُقرّر کر لیا۔ مگر خُدا آپ غفور، رحیم و کریم، قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔ اِس لیٔے آپ نے اُنہیں ترک نہ کیا۔


تَب وہ قدیم کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے اَور بہت عرصہ سے ویران پڑے ہُوئے مقامات کو بحال کریں گے؛ اَور اُن اُجڑے ہُوئے شہروں کو جو پُشت در پُشت تباہ ہوتے آئےتھے۔ اَز سرِ نَو بسائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات