عزرا 9:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ14 کیا ہم پھر آپ کے حُکم کو توڑ دیں اَور اِن لوگوں سے شادی کریں جو اَیسے مکرُوہ کام کرتے ہیں؟ کیا آپ ہم پر اِتنا غُصّہ نہیں کریں گے کہ ہم کو تباہ کر دیں، ہمارے لیٔے کوئی باقی بچ جانے والا نہیں؟ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس14 کیا ہم پِھر تیرے حُکموں کو توڑیں اور اُن قَوموں سے ناتا جوڑیں جو اِن نفرتی کاموں کو کرتی ہیں؟ کیا تُو ہم سے اَیسا غُصّے نہ ہو گا کہ ہم کو نیست و بابُود کر دے یہاں تک کہ نہ کوئی بقِیّہ رہے اور نہ کوئی بچے؟ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस14 तो क्या यह ठीक है कि हम तेरे अहकाम की ख़िलाफ़वरज़ी करके ऐसी क़ौमों से रिश्ता बाँधें जो इस क़िस्म की घिनौनी हरकतें करती हैं? हरगिज़ नहीं! क्या इसका यह नतीजा नहीं निकलेगा कि तेरा ग़ज़ब हम पर नाज़िल होकर सब कुछ तबाह कर देगा और यह बचा-खुचा हिस्सा भी ख़त्म हो जाएगा? باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن14 تو کیا یہ ٹھیک ہے کہ ہم تیرے احکام کی خلاف ورزی کر کے ایسی قوموں سے رشتہ باندھیں جو اِس قسم کی گھنونی حرکتیں کرتی ہیں؟ ہرگز نہیں! کیا اِس کا یہ نتیجہ نہیں نکلے گا کہ تیرا غضب ہم پر نازل ہو کر سب کچھ تباہ کر دے گا اور یہ بچا کھچا حصہ بھی ختم ہو جائے گا؟ باب دیکھیں |
اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر، کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اگرچہ مَیں اُن تمام قوموں کو، جِن میں مَیں نے تُمہیں پراگندہ کیا تھا، بالکُل تباہ کر ڈالُوں گا۔ تَو بھی تُمہیں پُوری طرح تباہ نہ کروں گا۔ مَیں تمہاری تنبیہ کروں گا، مگر مُناسب طور پر؛ لیکن مَیں تُمہیں بے سزا ہرگز نہ چھوڑوں گا۔“