Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 8:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 پس مَیں نے الیعزرؔ، اریئیلؔ، شمعیاہؔ، الناتھانؔ، یرِیبؔ، الناتھانؔ، ناتنؔ، زکریاؔہ اَور مِشُلّامؔ کو جو سردار تھے اَور یُویرِیبؔ اَور الناتھانؔ کو جو مُعلّم تھے بُلوایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 تب مَیں نے الِیعزر اور ارِیئیل اور سمعیاؔہ اور اِلناتن اور یرِیب اور اِلناتن اور ناتن اور زکرؔیاہ اور مسلاّؔم کو جو رئِیس تھے اور یُویرِؔیب اور اِلناتن کو جو مُعلِّم تھے بُلوایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 चुनाँचे मैंने इलियज़र, अरियेल, समायाह, इलनातन, यरीब, इलनातन, नातन, ज़करियाह और मसुल्लाम को अपने पास बुला लिया। यह सब ख़ानदानी सरपरस्त थे जबकि शरीअत के दो उस्ताद बनाम यूयारीब और इलनातन भी साथ थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 چنانچہ مَیں نے اِلی عزر، اری ایل، سمعیاہ، اِلناتن، یریب، اِلناتن، ناتن، زکریاہ اور مسُلّام کو اپنے پاس بُلا لیا۔ یہ سب خاندانی سرپرست تھے جبکہ شریعت کے دو اُستاد بنام یویریب اور اِلناتن بھی ساتھ تھے۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 8:16
16 حوالہ جات  

اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔


جو میں کہتا ہُوں اُس پر غور کر، کیونکہ خُداوؔند تُجھے اِن سَب باتوں کی سمجھ عطا کرےگا۔


وقتوں اَور موسموں کو وُہی بدلتا ہے؛ وُہی بادشاہوں کو قائِم کرتا ہے اَور اُنہیں معزول بھی کرتا ہے۔ وہ حکیموں کو حِکمت اَور صاحبِ بصیرت کو عِرفان بخشتا ہے۔


مُلک میں بغاوت کے باعث حاکموں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، لیکن صاحبِ علم اِنسان ہی اَمن برقرار رکھتا ہے۔


مشورے اِنسان کے دِل میں گہرے پانی کی مانند ہوتے ہیں، لیکن صاحبِ فہم اُنہیں اُوپر کھینچ نکالتا ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛ اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔


شلمیہؔ، ناتنؔ اَور عدایاہؔ،


اَور بنی حارِمؔ میں سے: معسیاہؔ، ایلیّاہ، شمعیاہؔ، یحی ایل اَور عُزّیاہؔ۔


چونکہ ہمارے خُدا کا مہربان ہاتھ ہم پر تھا اِس لیٔے وہ محلیؔ بِن لیوی بِن اِسرائیل کی اَولاد میں سے ایک ہوشیار شخص شیرِبیاہؔ کو اَور اُس کے بیٹوں اَور بھائیوں یعنی اٹھّارہ آدمیوں کو؛


اَور آخِر میں بنی ادُونِقامؔ میں جو لوگ آئے اُن کے نام یہ ہیں: الیفلطؔ اَور یعی ایل اَور شمعیاہؔ اَور اُن کے ساتھ 60 مَرد؛


اَور حِیرامؔ نے یہ بھی کہا: ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو جنہوں نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا، اُنہُوں نے داویؔد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا بخشا ہے جو فہم و فراست سے معموُر ہے تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک بیت المُقدّس اَور اَپنے واسطے ایک شاہی محل کی تعمیر کروائے۔


اَور قُرعہ کے ذریعے مشرقی پھاٹک کی ذمّہ داری شلمیہؔ کے نام نکلی۔ پھر اُس کے بیٹے زکریاؔہ کے لیٔے بھی جو ایک دانشمند مُشیر تھا قُرعہ کے ذریعے شمالی پھاٹک کے لیٔے کی ذمّہ داری نکلی۔


اَور بنی یِسَّکاؔر میں سے دو سَو سردار جو بڑے وقت شناس تھے کہ اِسرائیل کو کب کیا کرنا مُناسب ہے۔ وہ اَپنے تمام رشتہ داروں کے ساتھ تھے جو اُن کے فرمانبردار تھے؛


اِس لیٔے خُدا نے اُس سے فرمایا، ”چونکہ تُم نے نہ تو اَپنی عمر درازی، نہ اَپنے واسطے دولت اَور نہ ہی اَپنے دُشمنوں کی موت مانگی ہے، بَلکہ فہم و بصیرت کی درخواست کی تاکہ تُم اِنصاف سے کام لے سکو۔


مَیں نے اُنہیں اُس نہر کے پاس جو اہاواؔ کی طرف بہتا ہے جمع کیا اَور ہم نے وہاں تین دِن پڑاؤ کیا۔ جَب مَیں نے لوگوں اَور کاہِنوں کا جائزہ لیا تو بنی لیوی میں سے کسی کو نہ پایا۔


اَور مَیں نے اُنہیں عِدّوؔ کے پاس بھیجا جو کَسِیفیاؔ میں رہنما تھا اَور اُنہیں بتایا کہ کَسِیفیاؔ جا کر عِدّوؔ اَور اُس کے بھائیوں سے جو بیت المُقدّس کے خُدّام ہیں کیا کچھ کہنا ہے تاکہ وہ وہاں سے خُدا کے گھر کے لیٔے خدمت گار ہمارے پاس لے آئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات