Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 7:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مزید یہ کہ تُم وہ چاندی اَور سونا اَپنے ساتھ لے جانا جو بادشاہ اَور اِس کے مُشیروں نے اِسرائیل کے خُدا کو جِس کی سکونت یروشلیمؔ میں ہے آزادانہ طور پر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور جو چاندی اور سونا بادشاہ اور اُس کے مُشِیروں نے اِسرائیل کے خُدا کو جِس کا مسکن یروشلیِم میں ہے اپنی خُوشی سے نذر کِیا ہے لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 जो सोना-चाँदी शहनशाह और उसके मुशीरों ने अपनी ख़ुशी से यरूशलम में सुकूनत करनेवाले इसराईल के ख़ुदा के लिए क़ुरबान की है उसे अपने साथ ले जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 جو سونا چاندی شہنشاہ اور اُس کے مشیروں نے اپنی خوشی سے یروشلم میں سکونت کرنے والے اسرائیل کے خدا کے لئے قربان کی ہے اُسے اپنے ساتھ لے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 7:15
20 حوالہ جات  

یَاہوِہ جو یروشلیمؔ میں سکونت پذیر ہیں، وہ صِیّونؔ میں مُبارک ہوں۔ یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔


مَیں نے آپ کے لئے ایک شاندار بیت المُقدّس تعمیر کروایاہے تاکہ آپ اُس میں تا اَبد تک سکونت کریں۔“


جو بھی بادشاہ یا لوگ اِس فرمان کو بدلنے یا یروشلیمؔ میں اِس ہیکل کو تباہ کرنے کے لیٔے ہاتھ بڑھائیں تو خُدا جِس نے وہاں اَپنا نام قائِم کیا ہے اُنہیں غارت کرے۔ مَیں نے یعنی داریاویشؔ نے یہ فرمان جاری کیا ہے لہٰذا اِس کی فوراً تعمیل کی جائے۔


یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛ اَور اِردگرد کے سَب لوگ اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔


اُن کا خیمہ شالمؔ میں، اَور اُن کی قِیام گاہ صِیّونؔ میں ہے۔


ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی قِیام گاہ، اَور آپ کی جلالی بارگاہ کو عزیز رکھتا ہُوں۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو، جو صِیّونؔ میں تخت نشین ہے؛ اَور قوموں کے درمیان اُس کے کارناموں کا اعلان کرو۔


اَور اُس کے تین ردّے بڑے بڑے پتّھروں کے اَور ایک ردّہ عمارتی لکڑی کے شہتیروں کا ہو۔ خرچ شاہی خزانہ سے اَدا کیا جائے۔


لیکن اَب مَیں نے یروشلیمؔ کا اِنتخاب کیا ہے کہ وہاں میرا نام جلال پائے اَور اَپنی قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَیں نے داویؔد کا اِنتخاب کیا ہے۔‘


لیکن کون ہے جو اُن کے لیٔے بیت المُقدّس تعمیر کر سکے؟ وہ آسمان بَلکہ سَب سے اُونچے آسمانوں میں بھی سما نہیں سکتے۔ تو اَچھّا مَیں کون ہُوں جو اُن کے حُضُور آتِشی قُربانیاں گذراننے کے سِوا کسی اَور خیال سے اُن کے لیٔے بیت المُقدّس تعمیر کر سکوں؟


تَب آبائی خاندانوں کے سرداروں اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے سرداروں، ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سرداروں اَور شاہی کام کے نِگران منصبداروں نے اَپنی خُوشی سے آمادگی ظاہر کی۔


تُو بادشاہ اَور اُس کے ساتوں مُشیروں کی جانِب سے بھیجا جا رہاہے تاکہ اَپنے خُدا کے آئین کے مُطابق جو تیرے ہاتھ میں ہے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا حال دریافت کرے۔


اَور چاندی اَور سونے کے عطیات اَور وہ اَشیا جو بادشاہ، اُس کے مُشیروں اَور اُس کے افسروں اَور وہاں مَوجُود تمام اِسرائیلیوں نے ہمارے خُدا کے گھر کے لیٔے نذر کی تھیں تول کر اُنہیں دیں۔


بہت سے لوگ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے لیٔے عطیات اَور حِزقیاہؔ شاہِ یہُودیؔہ کے لیٔے قیمتی تحائف لایٔے اَور تَب سے تمام قوموں میں اُس کا بڑا اِحترام ہونے لگا۔


اُن کے تمام پڑوسیوں نے چاندی، سونا، سامان، مال مویشی، قیمتی تحائف اَور کیٔی اَور چیزیں خُوشی خُوشی مُہیّا کرکے اُن کی مدد کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات