Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 6:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تاکہ وہ آسمان کے خُدا کی رضا جوئی کے لیٔے قُربانیاں چڑھائیں اَور بادشاہ اَور اُس کے بیٹوں کی فلاح و بہبُود کے لیٔے دعا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تاکہ وہ آسمان کے خُدا کے حضُور راحت انگیز قُربانِیاں چڑھائیں اور بادشاہ اور شاہزادوں کی عُمر درازی کے لِئے دُعا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ताकि वह आसमान के ख़ुदा को पसंदीदा क़ुरबानियाँ पेश करके शहनशाह और उसके बेटों की सलामती के लिए दुआ कर सकें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تاکہ وہ آسمان کے خدا کو پسندیدہ قربانیاں پیش کر کے شہنشاہ اور اُس کے بیٹوں کی سلامتی کے لئے دعا کر سکیں۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 6:10
11 حوالہ جات  

اَور اُس شہر کی اَمن اَور خُوشحالی چاہو جہاں مَیں نے تُمہیں جَلاوطن کیا ہے۔ اَور اُس کے لیٔے یَاہوِہ سے دعا کرو کیونکہ اگر وہاں خُوشحالی رہے گی تو تُم بھی خُوشحال رہوگے۔“


جو کچھ بھی آسمان کے خُدا نے حُکم دیا ہے اُس کی آسمان کے خُدا کے ہیکل کے لیٔے پُورے طور پر تعمیل کی جائے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ بادشاہ کی مملکت اَور اُس کے بیٹوں کے خِلاف قہر خُداوندی بھڑک اُٹھے۔


اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔


لیکن وہ آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھولیں۔ تَب کاہِنؔ سَب کو لے کر مذبح پر جَلا دے تاکہ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔


اَور لیکن تُم اُس جانور کی آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھونا اَور پھر کاہِنؔ اِن سبھی کو مذبح پر جَلائے تاکہ یہ سوختنی نذر یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی نذر ہو۔


جَب اُن کی فرحت بخش خُوشبو یَاہوِہ تک پہُنچی تو یَاہوِہ نے دِل ہی دِل میں کہا، ”مَیں اِنسان کے سبب سے پھر کبھی زمین پر لعنت نہ بھیجوں گا۔ حالانکہ اُس کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بدی کی طرف مائل ہوتاہے، اَور آئندہ کبھی تمام جانداروں کو ہلاک نہ کروں گا جَیسا مَیں نے کیا۔


اَور آسمان کے خُدا کی سوختنی نذریں چڑھانے کے لئے جو کچھ بھی درکار ہو یعنی بچھڑے، مینڈھے اَور نر برّے اَور گیہُوں، نمک، مَے اَور تیل وغیرہ جِس کی یروشلیمؔ کے کاہِنؔ فرمائش کریں وہ اُنہیں ہر روز بلاناغہ مُہیّا کیا جائے


تَب شاہِ نبوکدنضرؔ دانی ایل کے سامنے سَجدہ میں گِر پڑا اَور اُس کا اِحترام کیا اَور حُکم دیا کہ اُسے ہدیہ اَور بخُور پیش کیا جائے۔


اَور اَپنے کہنے کے مُطابق اَپنی بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل بھی لیتے جاؤ اَور میرے لیٔے بھی دعا کرنا۔“


”شاہِ فارسؔ خورشؔ یُوں کہتاہے: ” ’آسمان کے خُدا یَاہوِہ نے زمین کی تمام مملکتیں مُجھے عطا فرمائی ہیں اَور اُنہُوں نے مُجھے مُقرّر کیا ہے کہ میں یہُودیؔہ کے یروشلیمؔ میں خُدا یَاہوِہ کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کراؤں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات