Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 5:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 بادشاہ کو مَعلُوم ہو کہ ہم یہُوداہؔ کے علاقہ میں خُدائے عظیم کے ہیکل کی طرف گیٔے تو دیکھا کہ لوگ بڑے بڑے پتّھروں سے اُسے تعمیر کر رہے ہیں اَور دیواروں پر کڑیاں اَور شہتیر رکھ رہے ہیں۔ یہ کام بڑی جانفشانی اَور مُستعدی سے ہو رہاہے اَور اُن کی زیرِ نِگرانی بڑی تیزی سے ترقّی کر رہاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 بادشاہ کو معلُوم ہو کہ ہم یہُوداؔہ کے صُوبہ میں خُدای تعالیٰ کے گھر کو گئے۔ وہ بڑے بڑے پتّھروں سے بن رہا ہے اور دِیواروں پر کڑیاں دھری جا رہی ہیں اور کام خُوب کوشِش سے ہو رہا ہے اور اُن کے ہاتھوں ترقّی پا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 शहनशाह को इल्म हो कि सूबा यहूदाह में जाकर हमने देखा कि वहाँ अज़ीम ख़ुदा का घर बनाया जा रहा है। उसके लिए बड़े तराशे हुए पत्थर इस्तेमाल हो रहे हैं और दीवारों में शहतीर लगाए जा रहे हैं। लोग बड़ी जाँफ़िशानी से काम कर रहे हैं, और मकान उनकी मेहनत के बाइस तेज़ी से बन रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 شہنشاہ کو علم ہو کہ صوبہ یہوداہ میں جا کر ہم نے دیکھا کہ وہاں عظیم خدا کا گھر بنایا جا رہا ہے۔ اُس کے لئے بڑے تراشے ہوئے پتھر استعمال ہو رہے ہیں اور دیواروں میں شہتیر لگائے جا رہے ہیں۔ لوگ بڑی جاں فشانی سے کام کر رہے ہیں، اور مکان اُن کی محنت کے باعث تیزی سے بن رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 5:8
20 حوالہ جات  

”میں یہ حُکم دیتا ہُوں کہ میری مملکت کے ہر حِصّہ میں، لوگ دانی ایل کے خُدا کا خوف مانیں اَور اُس کا اِحترام کریں۔ ”کیونکہ وُہی زندہ خُدا ہے اَور وہ اَبد تک قائِم ہے۔ اُس کی بادشاہی تباہ نہیں ہوگی، اَور اُس کی مملکت کبھی ختم نہیں ہوگی۔


خُداتعالیٰ نے میری خاطِر جو نِشانات اَور عجائب کر دِکھائے اُنہیں تُمہیں بتانے میں مُجھے بےحد خُوشی ہوتی ہے۔


تَب نبوکدنضرؔ دہکتی ہُوئی آگ کی بھٹّی کے دروازے کے پاس پہُنچا اَور چِلّایا، ”اَے شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ، خُداتعالیٰ کے بندو، باہر نکلو اَور یہاں آ جاؤ!“ چنانچہ شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ آگ سے نکل کر باہر آ گئے۔


بادشاہ نے دانی ایل سے کہا، ”یقیناً تمہارا خُدا تمام معبُودوں کا معبُود اَور بادشاہوں کا مالک ہے اَور راز کا آشکارا کرنے والا ہے اِس لئے تُم یہ راز کھول سکے۔“


یَاہوِہ عظیم ہیں اَور بڑی سِتائش کے لائق ہیں؛ اُن کی عظمت ادراک سے باہر ہے۔


بادشاہ نے مملکت کے تمام صوبوں میں اُن کی مقامی زبان اَور اُن کے رسمُ الخط میں خُطوط بھیج کر اعلان کروا دیا کہ ہر آدمی اَپنے گھر کا مالک ہے اَور وہ اَپنی قوم کی زبان اِستعمال کر سَکتا ہے۔


فارسؔ کا بادشاہ احسویروسؔ (جِس کی مملکت ہندوستانؔ سے کُوشؔ تک کے ایک سَو ستّائیس صوبے شامل تھے)


صُوبہ کے وہ سردار جو یروشلیمؔ میں آ بسے یہ ہیں؛ اُس وقت کچھ اِسرائیلی، کاہِنؔ، لیوی، بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کے نَسل یہُودیؔہ کے شہروں میں رہتے تھے یعنی ہر ایک اَپنے شہروں میں اَپنی اَپنی مِلکیّت میں رہتا تھا۔


یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔


جو کچھ بھی آسمان کے خُدا نے حُکم دیا ہے اُس کی آسمان کے خُدا کے ہیکل کے لیٔے پُورے طور پر تعمیل کی جائے تاکہ اَیسا نہ ہو کہ بادشاہ کی مملکت اَور اُس کے بیٹوں کے خِلاف قہر خُداوندی بھڑک اُٹھے۔


تاکہ وہ آسمان کے خُدا کی رضا جوئی کے لیٔے قُربانیاں چڑھائیں اَور بادشاہ اَور اُس کے بیٹوں کی فلاح و بہبُود کے لیٔے دعا کریں۔


یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔


کیونکہ دُشمنوں کی چٹّان ہماری چٹّان کی مانند نہیں ہے، اِسے تو خُود ہمارے دُشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا خداؤں کا خُدا ہیں، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند ہیں۔ وہ خُدائے عظیم، قادر اَور مُہیب خُدا ہیں جو کسی کی طرفداری نہیں کرتے اَور نہ ہی رشوت لیتے ہیں۔


جو شکایت اُنہُوں نے اُسے بھیجی وہ حسب ذیل ہے: داریاویشؔ بادشاہ کے نام: تہہ دِل سے آداب۔


ہم نے اُن کے بُزرگوں سے سوال کیا اَور پُوچھا کہ، ”اِس ہیکل کو تعمیر کرنے اَور اِس عمارت کو بحال کرنے کا اِختیار تُمہیں کس نے دیا ہے؟“


اَور اُس کے تین ردّے بڑے بڑے پتّھروں کے اَور ایک ردّہ عمارتی لکڑی کے شہتیروں کا ہو۔ خرچ شاہی خزانہ سے اَدا کیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات