Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 5:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 مگر یہُودیوں کے بُزرگ خُدا کی نظر میں تھے اِس لیٔے داریاویشؔ کے پاس شکایت پہُنچنے اَور اُس کا جَواب آنے تک اُنہیں تعمیر کے کام سے روکا نہ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 پر یہُودیوں کے بزُرگوں پر اُن کے خُدا کی نظر تھی۔ سو اُنہوں نے اُن کو نہ روکا جب تک کہ وہ مُعاملہ دارا تک نہ پُہنچا اور پِھر اِس کے بارے میں خط کے ذرِیعہ سے جواب نہ آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन उनका ख़ुदा यहूदाह के बुज़ुर्गों की निगरानी कर रहा था, इसलिए उन्हें रोका न गया। क्योंकि लोगों ने सोचा कि पहले दारा बादशाह को इत्तला दी जाए। जब तक वह फ़ैसला न करे उस वक़्त तक काम रोका न जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن اُن کا خدا یہوداہ کے بزرگوں کی نگرانی کر رہا تھا، اِس لئے اُنہیں روکا نہ گیا۔ کیونکہ لوگوں نے سوچا کہ پہلے دارا بادشاہ کو اطلاع دی جائے۔ جب تک وہ فیصلہ نہ کرے اُس وقت تک کام روکا نہ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 5:5
12 حوالہ جات  

دیکھو، یَاہوِہ کی آنکھیں اُس سے ڈرنے والوں پر، اَور اُن پر لگی رہتی ہیں جِن کی اُمّید اُس کی لافانی مَحَبّت پر ہے،


اَور جِس نے بادشاہ، اُس کے مُشیروں اَور بادشاہ کے عالی قدر اُمرا کے سامنے مُجھ پر اَپنی مہربانی کی۔ چونکہ مُجھ پر یَاہوِہ میرے خُدا کا ہاتھ تھا اِس لیٔے مَیں نے ہِمّت پا کر اِسرائیل کے سرکردہ افراد کو جمع کیا تاکہ وہ میرے ہمراہ چلیں۔


بابیل سے آیا۔ وہ مَوشہ کے تمام آئین کا جو یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے دی تھی بڑا ماہر اُستاد تھا۔ چونکہ یَاہوِہ اُس کے خُدا کا ہاتھ عزراؔ پر تھا اِس لیٔے ہر ایک شَے جِس کی اُس نے درخواست کی بادشاہ نے اُسے عطا فرمائی۔


کیونکہ خُداوؔند کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں اَور اُس کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں، مگر وہ بدکاروں سے مُنہ موڑ لیتا ہے۔“


یَاہوِہ کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں اَور اُن کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں؛


میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛ میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔


چونکہ ہم نے بادشاہ سے کہاتھا کہ، ”ہمارے خُدا کا مہربان ہاتھ اُس پر بھروسا کرنے والے ہر ایک شخص پر ہوتاہے لیکن اُن سَب پر اُن کا عتاب نازل ہوتاہے جو اُنہیں ترک کر دیتے ہیں۔ اِس لیٔے میں شرماتا تھا کہ بادشاہ سے راستے میں دُشمنوں سے حِفاظت کے لیٔے فَوجی سپاہیوں اَور گُھڑسواروں کے لیٔے درخواست کروں۔


اَور یہ بھی کہ تُم کسی بات میں بھی اَپنے مُخالفوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ یہ اُن کے لیٔے تو ہلاکت کا، لیکن تمہارے لیٔے نَجات کا نِشان ہے اَور یہ خُدا کی طرف سے ہے۔


بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے، اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ کی آنکھیں ساری زمین کو دیکھتی رہتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبُوط کریں جِن کے دِل ہمیشہ یَاہوِہ سے پُوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔ آپ نے حماقت سے کام لیا ہے لہٰذا اَب سے آپ جنگ میں اُلجھے رہیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات