Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 3:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 پھر جَیسا لِکھّا ہُواہے اُس کے مُطابق ہر روز کے لیٔے واجِب سوختنی نذروں کی مُقرّرہ تعداد کے ساتھ اُنہُوں نے خیموں کی عید منائی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُنہوں نے نوِشتہ کے مُطابِق خَیموں کی عِید منائی اور روز کی سوختنی قُربانِیاں گِن گِن کر جَیسا جِس دِن کا فرض تھا دستُور کے مُوافِق چڑھائِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 झोंपड़ियों की ईद उन्होंने शरीअत की हिदायत के मुताबिक़ मनाई। उस हफ़ते के हर दिन उन्होंने भस्म होनेवाली उतनी क़ुरबानियाँ चढ़ाईं जितनी ज़रूरी थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 جھونپڑیوں کی عید اُنہوں نے شریعت کی ہدایت کے مطابق منائی۔ اُس ہفتے کے ہر دن اُنہوں نے بھسم ہونے والی اُتنی قربانیاں چڑھائیں جتنی ضروری تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 3:4
14 حوالہ جات  

”اَور اَپنے کھیت میں جو فصل تُم بوؤ اُس کی پہلی پیداوار سے فصل کاٹنے کی عید منانا۔ ”اَور جَب تُم کھیت سے اَپنی فصل جمع کرو تو سال کے آخِر میں اناج جمع کرنے کی عید منانا۔


عید کے آخِری اَور خاص دِن یِسوعؔ کھڑے ہویٔے اَور بہ آواز بُلند فرمایا، ”اگر کویٔی پیاسا ہے تو میرے پاس آئے اَور پیئے۔


اَور یہُودیوں کی خیموں کی عید نزدیک تھی۔


شاہِ بابیل روز بروز یہُویاکینؔ کو تاعمر تک یعنی اُس کے وفات تک حسبِ معمول وظیفہ دیتا رہا۔


”اَور ہر روز مُتواتر جو کچھ تُمہیں مذبح پر گزراننا ہوگا یہ ہے: ایک ایک سال کے دو برّے،


اَور بیگار لینے والے غُلام اُن پر یہ کہتے ہویٔے دباؤ ڈالتے تھے، ”جِتنا کام تُم بھُوسا پا کر کرتے تھے اُتنا ہی کام اَب بھی کرو۔“


اَور داویؔد نے آسفؔ اَور اُس کے ہم خدمت ساتھیوں کو یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے آگے چھوڑا تاکہ وہ وہاں اَپنی اَپنی ذمّہ داریوں کے مُطابق روزانہ خدمت کیا کریں۔


اِس کے علاوہ اُنہُوں نے اُن لڑکوں کو حِصّہ تقسیم کیا جو تین سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے تھے اَور جِن کے نام نَسب ناموں میں درج تھے یعنی اُن سَب کو جو روزانہ اَپنی ذمّہ داریوں اَور اَپنے فریقوں کے مُطابق اَپنے فرائض کو اَنجام دینے کے لیٔے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں داخل ہوتے تھے۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


” ’تُم اَپنی مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر اُن کو یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی مَنّتوں اَور رضا کی قُربانیوں کے علاوہ اَپنی سوختنی نذریں، اناج کی نذریں، تپاون کی نذریں اَور سلامتی کی نذریں گذراننا۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات