Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 3:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُنہُوں نے یَاہوِہ کی تعریف میں سِتائش اَور شُکر گزاری کا یہ نغمہ گایا: ”وہ بھلےہیں؛ کیونکہ بنی اِسرائیل سے اُن کی مَحَبّت ہمیشہ تک قائِم ہے۔“ اَور تمام لوگوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ کی تمجید کا نعرہ مارا کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 سو وہ باہم نَوبت بہ نَوبت خُداوند کی سِتایش اور شُکرگُذاری میں گا گا کر کہنے لگے کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ہمیشہ اِسرائیل پر ہے۔ جب وہ خُداوند کی سِتایش کر رہے تھے تو سب لوگوں نے بُلند آواز سے نعرہ مارا اِس لِئے کہ خُداوند کے گھر کی بُنیاد پڑی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 वह हम्दो-सना के गीत से रब की तारीफ़ करने लगे, “वह भला है, और इसराईल पर उस की शफ़क़त अबदी है!” जब हाज़िरीन ने देखा कि रब के घर की बुनियाद रखी जा रही है तो सब रब की ख़ुशी में ज़ोरदार नारे लगाने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 وہ حمد و ثنا کے گیت سے رب کی تعریف کرنے لگے، ”وہ بھلا ہے، اور اسرائیل پر اُس کی شفقت ابدی ہے!“ جب حاضرین نے دیکھا کہ رب کے گھر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے تو سب رب کی خوشی میں زوردار نعرے لگانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 3:11
32 حوالہ جات  

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُس کی شفقت اَبد تک ہے۔


لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر اَزل سے اَبد تک، اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


یَاہوِہ کی حَمد کرو کیونکہ یَاہوِہ نیک ہیں؛ اُن کے نام کی مدح سرائی کرو، اُس سے دِل کو خُوشی ہوتی ہے۔


یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَور جَب تمام بنی اِسرائیل نے آگ کو آسمان سے نازل ہوتے ہُوئے اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو اُن کے جلال سے معموُر ہوتے ہُوئے دیدار کیا، تو اُنہُوں نے زمین پر وہیں مُنہ کے بَل گِر کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرتے ہُوئے کہا، ”وہ بھلےہیں؛ اُن کی رحمت اَبدی ہے۔“


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


اَور حشبیاہؔ، شیرِبیاہؔ، یہوشُعؔ بِن قدمی ایل اَپنے بھائیوں سمیت لیویوں کے قائد تھے جو آمنے سامنے کھڑے ہُوا کرتے تھے اَور خُدا کے خادِم داویؔد کی ہدایت اَور ترتیب کے مُطابق اَپنی اَپنی باری پر حَمد و ثنا کیا کرتے تھے۔


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


اَور مِریمؔ نے اُن کے گانے کے جَواب میں یہ نغمہ گایا: ”یَاہوِہ کی حَمد و ثنا گاؤ، کیونکہ وہ بہت بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑے کو اَور اُس کے سوار کو سمُندر میں گھُما کر غرق کر دیا ہے۔“


خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


اَور وہ ایک دُوسرے سے پُکار پُکار کر کہہ رہے تھے: ”قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق یَاہوِہ؛ ساری زمین اُس کے جلال سے معموُر ہے۔“


اَے سَب قوموں تالیاں بجاؤ؛ خُوش آوازی سے خُدا کے لیٔے نعرے مارو۔


اَور اُن کے ساتھ ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ اَور باقی مُنتخب لوگ تھے جنہیں نام بنام گِنا گیا تھا تاکہ یَاہوِہ کا شُکر کریں، ”کیونکہ یَاہوِہ کی شفقت اَبدی ہے۔“


شُکر گُزاری کرنے والے دونوں گِروہ خُدا کے گھر میں اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہو گئے۔ مَیں نے اَور میرے ساتھ والے آدھے اُمرا نے بھی یہی کیا۔


خُدا نے خُوشی کے نعروں کے ہمراہ، اَور یَاہوِہ نے نرسنگوں کی آواز کے درمیان صعُود فرمایا۔


جَب تُم اُنہیں نرسنگوں کو زور سے پھُونکتے سُنو تو سَب لوگ زور سے نعرے لگائیں۔ اُس وقت شہر کی فصیل گِر جائے گی اَور لوگ اُس پر اَپنے اَپنے سامنے سیدھے چڑھ جایٔیں گے۔“


ساتویں بار جَب کہ کاہِنوں نے زور سے نرسنگے پھُونکے تَب یہوشُعؔ نے لوگوں کو حُکم دیا، ”للکارو! کیونکہ یَاہوِہ نے یہ شہر تُمہیں دے دیا ہے!


یہوشُعؔ نے لوگوں کو حُکم دیا تھا، ”نہ تو جنگ کا نعرہ لگانا نہ اَپنی آوازیں بُلند کرنا بَلکہ اَپنے مُنہ بند رکھنا اَور جَب مَیں تُمہیں للکارنے کا حُکم دُوں تَب للکارنا!“


اَور نرسنگے پھُونکنے والے اَور گانے والے مِل کر یَاہوِہ کی حَمد اَور شُکر گزاری کرنے کے لیٔے تیّار ہُوئے اَور نرسنگوں اَور جھانجھوں اَور دیگر سازوں کے ہمراہ یَاہوِہ کی حَمد و ثنا یہ کہتے ہُوئے کرنے لگے: ”وہ بھلےہیں؛ اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ جوں ہی اُن کی آوازیں بُلند ہُوئیں یَاہوِہ کا وہ بیت المُقدّس بادلوں سے معموُر ہو گیا،


کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛ اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔


اَے یَاہوِہ، میرا دِل مغروُر نہیں ہے، اَور نہ میری آنکھیں گھمنڈی ہیں؛ میں بڑے بڑے مُعاملوں سے کویٔی سروکار نہیں رکھتا اَور نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہوں۔


”اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ زرُبّابِیل کے سامنے تُو ہموار میدان ہو جائے گا اَور تَب وہ چوٹی کا پتّھر یہ پُکارتے ہُوئے آئے گا، ’اُس پر خُدا کی رحمت ہو، اُس پر خُدا کی رحمت ہو!‘ “


’تُم میں سے اَب کون بچا ہے جِس نے اِس بیت المُقدّس کی پہلی شان و شوکت دیکھی تھی؟ اَور اَب یہ تُمہیں کیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اَب یہ تمہاری نظر میں اُس پہلے بیت المُقدّس کی موازنہ میں کچھ بھی نہیں ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات