Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 3:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 جَب مِعماروں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی بُنیاد رکھی تو کاہِنؔ اَپنے پیراہن پہنے اَور نرسنگے لیٔے ہُوئے اَور لیوی (بنی آسفؔ) اَپنی جھانجھیں لیٔے ہُوئے اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہُوئے تاکہ شاہِ اِسرائیل داویؔد کے مُقرّر کئے ہُوئے طریقہ کے مُطابق یَاہوِہ کی حَمد و ثنا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 سو جب مِعمار خُداوند کی ہَیکل کی بُنیاد ڈالنے لگے تو اُنہوں نے کاہِنوں کو اپنے اپنے پَیراہن پہنے اور نرسِنگے لِئے ہُوئے اور آسف کی نسل کے لاویوں کو جھانجھ لِئے ہُوئے کھڑا کِیا کہ شاہِ اِسرائیل داؤُد کی ترتِیب کے مُطابِق خُداوند کی حمد کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 रब के घर की बुनियाद रखते वक़्त इमाम अपने मुक़द्दस लिबास पहने हुए साथ खड़े हो गए और तुरम बजाने लगे। आसफ़ के ख़ानदान के लावी साथ साथ झाँझ बजाने और रब की सताइश करने लगे। सब कुछ इसराईल के बादशाह दाऊद की हिदायात के मुताबिक़ हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 رب کے گھر کی بنیاد رکھتے وقت امام اپنے مُقدّس لباس پہنے ہوئے ساتھ کھڑے ہو گئے اور تُرم بجانے لگے۔ آسف کے خاندان کے لاوی ساتھ ساتھ جھانجھ بجانے اور رب کی ستائش کرنے لگے۔ سب کچھ اسرائیل کے بادشاہ داؤد کی ہدایات کے مطابق ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 3:10
26 حوالہ جات  

”اِن دِنوں میں ہونے والے چُھوٹے شروعاتی کام کو حقیر مت جانو؟ کیونکہ یَاہوِہ کی وہ سات آنکھیں جو ساری زمین کی سَیر کرتی ہیں، خُوشی سے اِس کام کی شروعات ہوتے ہُوئے اَور اُس ساہول کو جو زرُبّابِیل کے ہاتھ میں ہے دیکھ کر شادمان ہوتی ہے؟“


اَور گانے والے جو بنی آسفؔ میں سے تھے وہ بادشاہ داویؔد، آسفؔ، ہیمانؔ اَور بادشاہ داویؔد کے غیب بین یدُوتونؔ کی مُقرّر کَردہ جگہوں پر کھڑے ہُوئے تھے۔ اَور ہر پھاٹک پر پہرےداروں کو اَپنی چوکی چھوڑکر جانے کی ضروُرت نہ پڑی کیونکہ اُن کے لیوی بھائیوں نے اُن کے لیٔے فسح کی تیّاریاں پہلے سے ہی کرلی تھیں۔


اَور چار ہزار دربان ہوں گے اَور چار ہزار موسیقی کے اُن سازوں کے ساتھ جو مَیں نے مُہیّا کئے ہیں یَاہوِہ کی حَمد و ثنا کیا کریں گے۔“


ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے ذمّہ نرسنگے اَور جھانجھ بجانا اَور خُدا کے لئے مُقدّس نغموں کے لیٔے دیگر ساز بجانا تھا۔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹے پھاٹکوں پر تعینات تھے۔


اَور داویؔد نے آسفؔ اَور اُس کے ہم خدمت ساتھیوں کو یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے آگے چھوڑا تاکہ وہ وہاں اَپنی اَپنی ذمّہ داریوں کے مُطابق روزانہ خدمت کیا کریں۔


داویؔد، اَور سَب لیوی جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اَور موسیقار اَور قنانیاہؔ جو گلوکاروں کا نِگراں تھا، کتانی لباس پہنے ہُوئے تھے اَور داویؔد بھی کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھے۔


اَور شِبنیاہ، یہوشافاطؔ، نتنی ایل، عماسیؔ، زکریاؔہ، بِنایاہؔ اَور الیعزرؔ کاہِنوں کی ذمّہ داری یہ تھی کہ وہ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے آگے نرسنگے پھُونکتے جایٔیں۔ اَور عوبیدؔ اِدُوم اَور یحیاہؔ بھی عہد کے صندُوق کے دربان تھے۔


تَب بادشاہ نے دوئیگؔ سے کہا، ”تُو جا اَور کاہِنوں کو مار گرا۔“ لہٰذا اِدُومی دوئیگؔ گیا اَور اُنہیں مار گرایا۔ اُس دِن اُس نے پچاسی آدمیوں کو جو کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھے قتل کیا۔


”چنانچہ اُس شخص شیس بضرؔ نے یروشلیمؔ میں آکر خُدا کے گھر کی بُنیادیں رکھیں۔ اَور اُس دِن سے آج تک یہ گھر زیرِ تعمیر ہے مگر ابھی تک مُکمّل نہیں ہُوا۔“


جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔


پس اَب آج سے آئندہ کو اِس کا خیال رکھو کہ پہلے یہ چیزیں کیسی تھیں، جَب یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں ایک پتّھر پر دُوسرا پتّھر نہیں رکھا گیا تھا۔


تَب فرشتے نے مُجھ سے کہا، ”زرُبّابِیل کے لیٔے یہ یَاہوِہ کا کلام ہے: ’نہ طاقت سے اَور نہ تو قُوّت سے بَلکہ میری رُوح سے ہوگا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ زرُبّابِیل کے سامنے تُو ہموار میدان ہو جائے گا اَور تَب وہ چوٹی کا پتّھر یہ پُکارتے ہُوئے آئے گا، ’اُس پر خُدا کی رحمت ہو، اُس پر خُدا کی رحمت ہو!‘ “


اَور اُس سے کہو، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’دیکھو، وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے وہ اَپنی ہی جگہ سے ایک شاخ کی مانند نکل کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرےگا۔


اَور قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر کے کاہِنوں اَور نبیوں سے پُوچھیں، ”کیا ہم پانچویں مہینے میں ماتم کریں اَور روزہ رکھیں کہ نہیں، جَیسا کہ ہم کیٔی سالوں سے کرتے آ رہے ہیں؟“


اٹھّارہواں حنانیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔


تمام لیوی جو موسیقار تھے یعنی آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ اَور اُن کے بیٹے اَور رشتہ دار نفیس کتانی کپڑے پہنے اَور ہاتھوں میں جھانجھ، سِتار اَور بربط لیٔے ہُوئے مذبح کے مشرق کی طرف کھڑے تھے اَور اُن کے ساتھ ایک سَو بیس کاہِنؔ تھے جو نرسنگے پھُونک رہے تھے۔


اِس کے بعد اُنہُوں نے اَپنے لیٔے اَور کاہِنوں کے لیٔے بھی فسح کی قُربانی کا اِنتظام کیا کیونکہ بنی اَہرونؔ کے کاہِنؔ رات ہونے تک سوختنی نذریں اَور چربی قُربانی چڑھانے میں مصروف رہتے تھے۔ پس لیویوں کو خُود اَپنے لیٔے اَور بنی اَہرونؔ کے کاہِنوں کے لیٔے تیّاری کرنی پڑی۔


موسیقاروں میں سے: یعنی بنی آسفؔ کے ایک سَو اٹّھائیس لوگ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات