Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 2:68 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

68 جَب وہ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے گھر پہُنچے تو آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے خُدا کا گھر اُس کے پرانے مقام پر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیٔے عطیات پیش کئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

68 اور آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے جب وہ خُداوند کے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آئے تو خُوشی سے خُدا کے مسکن کے لِئے ہدئے دِئے تاکہ وہ پِھر اپنی جگہ پر تعمِیر کِیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

68 जब वह यरूशलम में रब के घर के पास पहुँचे तो कुछ ख़ानदानी सरपरस्तों ने अपनी ख़ुशी से हदिये दिए ताकि अल्लाह का घर नए सिरे से उस जगह तामीर किया जा सके जहाँ पहले था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

68 جب وہ یروشلم میں رب کے گھر کے پاس پہنچے تو کچھ خاندانی سرپرستوں نے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے تاکہ اللہ کا گھر نئے سرے سے اُس جگہ تعمیر کیا جا سکے جہاں پہلے تھا۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 2:68
20 حوالہ جات  

جِس نے دِل میں جِس قدر دینے کا خیال کیا ہُواہے، بغیر کسی ہچکچاہٹ کےاُتنا ہی دے اَور خُوشی سے دے، نہ کہ مجَبُوری یا کسی دباؤسے کیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔


میں اِس بات کا گواہ ہُوں کہ اُنہُوں نے جِس قدر وہ دے سکتے تھے، دیا بَلکہ اَپنے مقدور سے کہیں زِیادہ دیا۔ اَور وہ بھی اَپنی خُوشی سے،


اَور اُنہُوں نے وہ تمام نذریں جو بنی اِسرائیل نے پاک مَقدِس کو بنانے کے کام کو سَر اَنجام دینے کے لیٔے دئیے تھے، مَوشہ سے حاصل کئے اَور لوگ ہر صُبح رضا کی قُربانی کی نذر اَپنی خُوشی سے لاتے رہے۔


اَور یُوں تمام بنی اِسرائیل مَرد اَور عورتیں اَپنی ہی خُوشی سے یَاہوِہ کے حُضُور اُس تمام کام کے لیٔے رضا کی قُربانی کے نذرانے لایٔے جسے کرنے کا یَاہوِہ نے اُنہیں مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا۔


کیونکہ اگر تمہاری نیّت دینے پر آمادہ ہو، تو اُس کے مُطابق خُدا تمہارا عَطیّہ قبُول کرےگا جو آدمی کے پاس ہے، نہ اُس کے مُطابق جو اُس کے پاس نہیں ہے۔


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


اِردگرد کی قوموں کے خوف کے باوُجُود اُنہُوں نے مذبح کو اُس کی سابقہ بُنیاد پر تعمیر کیا اَور یَاہوِہ کو سوختنی نذریں چڑھائیں، یعنی صُبح اَور شام دونوں وقت کی قُربانیاں۔


پھر شُلومونؔ نے یروشلیمؔ میں کوہِ موریاہؔ پر یَاہوِہ کا بیت المُقدّس تعمیر کروانا شروع کیا یہ وُہی جگہ تھی جہاں یَاہوِہ نے اُس کے باپ داویؔد پر خُود کو یبُوسی اُرنانؔ کے کھلیان میں ظاہر کیا تھا۔ یہ جگہ داویؔد نے بیت المُقدّس کے واسطے تیّار کرکے مُقرّر کی تھی۔


تَب داویؔد نے فرمایا، ”یہی یَاہوِہ خُدا کا بیت المُقدّس اَور اِسرائیل کی سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح ہے۔“


تَب یَاہوِہ کے فرشتہ نے گادؔ کو حُکم دیا کہ جا اَور داویؔد سے کہہ کہ وہ یبُوسی اُرنانؔ کے کھلیان میں یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنائے۔


”بنی اِسرائیل سے کہو کہ میرے لیٔے نذر لائیں۔ اَورجو اِنسان دِل کی خُوشی سے نذر لایٔے تو اُسے میرے لیٔے قبُول کر لینا۔


435 اُونٹ اَور چھ ہزار سات سو بیس گدھے تھے۔


اُنہُوں نے اُس کام کے لیٔے اَپنی قُوّت کے مطابق سونے کے اکسٹھ ہزار دِرہم اَور چاندی کے پانچ ہزار مِنہ اَور کاہِنوں کے لیٔے 100 پیراہن خزانہ میں دئیے۔


اَور ہر کویٔی جِس کی نیّت نیک تھی اَور جِس کے دِل نے اُسے ترغِیب دی وہ آیا اَور خیمہ اِجتماع کے کام، وہاں کی پرستش اَور مُقدّس لباس کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور نذر لایا۔


اگرچہ ہم غُلام ہیں تاہم ہمارے خُدا نے ہمیں ہماری غُلامی میں ترک نہیں کیا بَلکہ اُنہُوں نے فارسؔ کے بادشاہوں کے سامنے ہم پر اَپنی شفقت کا مظاہرہ کیا۔ اُنہُوں نے ہمیں نئی زندگی دی کہ ہم اَپنے خُدا کے گھر کو پھر سے تعمیر کریں اَور اُس کے کھنڈرات کی مرمّت کریں اَور اُنہُوں نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں ہمیں محفوظ کر دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات