مُوآب کے متعلّق: قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”نبوؔ پر ہائے کیونکہ وہ تباہ ہو جائے گا۔ قِریتائم رُسوا ہوگا اَور لے لیا جائے گا؛ مِسگابؔ شرمندہ اَور پست ہوگا۔
اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔
”تُم اِس کوہِ عباریمؔ پر چڑھ کر نبوؔ کی چوٹی پر جاؤ جو مُلک مُوآب میں یریحوؔ کے مقابل ہے اَور کنعانؔ کے مُلک کو دیکھ لے، جسے میں بنی اِسرائیل کو اُن کی مِیراث کے طور پر دے رہا ہُوں۔