عزرا 2:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکدؔنضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُوداؔہ میں اپنے اپنے شہر کو واپس آئے یہ ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 ज़ैल में यहूदाह के उन लोगों की फ़हरिस्त है जो जिलावतनी से वापस आए। बाबल का बादशाह नबूकदनज़्ज़र उन्हें क़ैद करके बाबल ले गया था, लेकिन अब वह यरूशलम और यहूदाह के उन शहरों में फिर जा बसे जहाँ उनके ख़ानदान पहले रहते थे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 ذیل میں یہوداہ کے اُن لوگوں کی فہرست ہے جو جلاوطنی سے واپس آئے۔ بابل کا بادشاہ نبوکدنضر اُنہیں قید کر کے بابل لے گیا تھا، لیکن اب وہ یروشلم اور یہوداہ کے اُن شہروں میں پھر جا بسے جہاں اُن کے خاندان پہلے رہتے تھے۔ باب دیکھیں |
اُسی وقت یعنی تیسرے مہینے سیوانؔ کی تئیسویں تاریخ کو شاہی مُنشی بُلائے گیٔے۔ اُنہُوں نے مردکیؔ کے اَحکام تحریر کئے جو یہُودیوں اَور ہندوستانؔ سے کُوشؔ تک کے ایک سَو ستّائیس صوبوں کے حاکموں اَور اُمرا کے نام تھے۔ یہ اَحکام ہر صُوبہ کی زبان میں جو لوگوں میں اُس وقت رائج تھی لکھے گیٔے اَور یہُودیوں کو اُن کی زبان اَور اُن کے رسمُ الخط میں لِکھ کر بھیجے گیٔے۔