Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 10:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب عزراؔ خُدا کے گھر کے سامنے سے ہٹ کر یِہُوحنانؔ بِن اِلیاشبؔ کے کمرے میں گیا اَور جَب تک وہ وہاں رہا نہ اُس نے کھانا کھایا نہ پانی پیا کیونکہ وہ جَلاوطنی سے واپس آنے والوں کی بےوفائی پر ماتم کر رہاتھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تب عزرا خُدا کے گھر کے سامنے سے اُٹھا اور یہُوحاناؔن بِن اِلیاسِب کی کوٹھری میں گیا اور وہاں جا کر نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا کیونکہ وہ اسِیری کے لوگوں کی خطا کے سبب سے ماتم کرتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 फिर अज़रा अल्लाह के घर के सामने से चला गया और यूहनान बिन इलियासिब के कमरे में दाख़िल हुआ। वहाँ उसने पूरी रात कुछ खाए पिए बग़ैर गुज़ारी। अब तक वह जिलावतनी से वापस आए हुए लोगों की बेवफ़ाई पर मातम कर रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 پھر عزرا اللہ کے گھر کے سامنے سے چلا گیا اور یوحنان بن اِلیاسب کے کمرے میں داخل ہوا۔ وہاں اُس نے پوری رات کچھ کھائے پیئے بغیر گزاری۔ اب تک وہ جلاوطنی سے واپس آئے ہوئے لوگوں کی بےوفائی پر ماتم کر رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 10:6
16 حوالہ جات  

تَب ایک بار پھر میں چالیس دِن اَور چالیس رات یَاہوِہ کے آگے مُنہ کے بَل پڑا رہا اَور مَیں نے نہ تو روٹی کھائی اَور نہ پانی پیا؛ کیونکہ تُم سے بڑا گُناہ سرزد ہُوا تھا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، جِس سے تُم نے یَاہوِہ کا غُصّہ بھڑکا دیا تھا۔


اِلیاشبؔ، یُویدعؔ، یوحانانؔ اَور یدُّوعؔ کے دِنوں میں لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور کاہِنوں کے داریاویشؔ شاہِ فارسؔ کی سلطنت میں


اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی کاہِنوں نے کام شروع کیا اَور اُنہُوں نے بھیڑ پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی تقدیس کی اَور اُس کے کواڑوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ پھر اُنہُوں نے ہمّیاہؔ کے بُرج اَور حَنن ایل کے بُرج تک اُسے مخصُوص کیا۔


چنانچہ میں خُداوؔند خُدا کی طرف رُجُوع ہُوا اَور مَیں نے دعا اَور مناجات سے روزہ رکھ کر ٹاٹ اوڑھ کر اَور راکھ پر بیٹھ کر اُس سے استدعا کی۔


خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے اُس روز تُمہیں رونے اَور ماتم کرنے، اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔


مَیں نے اُن کے لبوں کے اَحکام کو نہیں ٹالا؛ اَور اُن کے مُنہ کی باتوں کو اَپنی روز کی روٹی سے بھی زِیادہ عزیز سمجھا۔


اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن کے بیٹے یُویدعؔ کے بیٹوں میں سے ایک سنبلّطؔ حُورونی کا داماد تھا اَور مَیں نے اُسے اَپنے پاس سے بھگا دیا۔


اَور اُس نے اُسے ایک بڑا کمرہ دے رکھا تھا جو کہ پہلے اناج کی نذروں، لوبان اَور ہیکل کی اَشیا، نیز لیویوں، موسیقاروں اَور دربانوں کے لیٔے مخصُوص دہ یکی، نیز نئی مے اَور زَیتُون کا تیل کاہِنوں کے لیٔے وقف کیا ہُوا مال رکھنے کے لیٔے اِستعمال ہوتا تھا۔


یہوشُعؔ یُویقیمؔ کا باپ تھا، یُویقیمؔ اِلیاشبؔ کا باپ تھا، اِلیاشبؔ یُویدعؔ کا باپ تھا،


اُس سے آگے باروکؔ بِن زبّئی نے موڑ سے لے کر اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن کے گھر تک ایک دُوسرے حِصّہ کی بڑی سرگرمی سے مرمّت کی۔


جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔


تَب وہ سَب جو بنی اِسرائیل کے خُدا کی باتوں سے کانپتے تھے جَلاوطنی سے آنے والوں کی اِس بےوفائی کے باعث میرے گِرد جمع ہو گئے۔ اَور مَیں شام کی قُربانی تک خوفزدہ وہاں بیٹھا رہا۔


اَور مَوشہ چالیس دِن اَور چالیس رات بغیر کچھ کھائے پیئے وہیں یَاہوِہ کے ساتھ رہے اَور اُس نے اُن تختیوں پر عہد کی باتیں یعنی اُن دس اَحکام کو لِکھّا۔


پھر تمام یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں مُنادی کی گئی کہ بابیل سے لَوٹنے والے تمام جَلاوطن لوگ یروشلیمؔ میں جمع ہُوں۔


میرا دِل جھُلس کر گھاس کی مانند سُوکھ گیا ہے؛ اَور مَیں اَپنی روٹی کھانا بھی بھُول جاتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات