Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 10:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 پس اُٹھیں، کیونکہ یہ مُعاملہ آپ کے ہاتھ میں ہے اَور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پس ہمّت کریں اَور اِسے اَنجام دیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 پس اُٹھ کیونکہ یہ تیرا ہی کام ہے اور ہم تیرے ساتھ ہیں۔ ہِمّت باندھ کر کام میں لگ جا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अब उठें! क्योंकि यह मामला दुरुस्त करना आप ही का फ़र्ज़ है। हम आपके साथ हैं, इसलिए हौसला रखें और वह कुछ करें जो ज़रूरी है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اب اُٹھیں! کیونکہ یہ معاملہ درست کرنا آپ ہی کا فرض ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اِس لئے حوصلہ رکھیں اور وہ کچھ کریں جو ضروری ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




عزرا 10:4
14 حوالہ جات  

پس غور کرو کیونکہ یَاہوِہ نے تُمہیں مُنتخب کیا ہے کہ تُم پاک مَقدِس کے لیٔے ایک گھر کی تعمیر کرو۔ لہٰذا کمر باندھ لو اَور اِس کام کو اَنجام دو۔“


جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔


اَور ہم اِس بات پر غور کریں کہ کیسے ہم ایک دُوسرے کو مَحَبّت اَور نیک کام کرنے کے لیٔے ترغِیب دے سکتے ہیں،


چنانچہ اَب تُم دِل و جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جُستُجو میں لگ جاؤ اَور یَاہوِہ خُدا کا پاک مَقدِس بنانا شروع کر دو تاکہ تُم یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اَور خُدا سے متعلّق پاک اَشیا کو اُس بیت المُقدّس میں لا سکو جو یَاہوِہ کے نام کے لیٔے تعمیر ہوگی۔“


سونا، چاندی، کانسے اَور لوہے میں بھی صنعت کاروں کی کثرت ہے۔ اَب اُٹھو اَور کام شروع کر دو اَور یَاہوِہ تمہارے ساتھ رہیں۔“


یہ اُس آدمی کی طرح ہے جو پردیس جاتا ہے: اَور چلتے وقت اَپنا گھر اَپنے خادِموں کے اِختیار میں دے کر، ہر ایک کو اُس کی ذمّہ داری سُپرد کرکے، وہ اَپنے چوکیدار کو حُکم دیتاہے کہ وہ خُوب چَوکَس رہے۔


کاہِنوں اَور لیویوں کے تمام فریق خُدا کے بیت المُقدّس کی ساری خدمت کے لیٔے تیّار ہیں اَور ہر طرح کی دستکاری میں ماہر آدمی ہر کام میں بخُوشی تمہاری مدد کریں گے اَور تمام اُمرا اَور تمام لوگ تمہارا ہر حُکم بجا لائیں گے۔“


تَب عزراؔ اُٹھا اَور سربراہ کاہِنوں، لیویوں اَور تمام بنی اِسرائیل سے قَسم لی کہ وہ اِس تجویز پر عَمل کریں گے اَور اُنہُوں نے قَسم کھائی۔


اَور داویؔد نے اَپنے بیٹے شُلومونؔ سے یہ بھی فرمایا، ”مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو اَور اِس کام کو اَنجام دو۔ خوف نہ کرو اَور ہِراساں نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ خُدا، میرے خُدا تمہارے ساتھ ہیں۔ اَور جَب تک یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی خدمت کا سارا کام پُورا نہ ہو جائے وہ تُمہیں نہ تو ہِراساں کریں گے، نہ ترک کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات