Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 10:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِس بارے میں ہماری جماعت کے سرداروں کو کاروائی کرنے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔ تَب ہمارے شہروں میں سے وہ سَب جنہوں نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی ہیں مُقرّرہ وقت پر ہر ایک قصبہ کے بُزرگوں اَور قاضیوں کے ہمراہ آئیں جَب تک کہ اِس مُعاملہ کا تصفیہ نہ ہو جائے اَور ہمارے خُدا کا قہر شدید ہم پر سے ٹل نہ جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اب ساری جماعت کے لِئے ہمارے سردار مُقرّر ہوں اور ہمارے شہروں میں جِنہوں نے اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں وہ سب مُقرّرہ وقتوں پر آئیں اور اُن کے ساتھ ہر شہر کے بزُرگ اور قاضی ہوں جب تک کہ ہمارے خُدا کا قہرِ شدِید ہم پر سے ٹل نہ جائے اور اِس مُعاملہ کا تصفِیہ نہ ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बेहतर है कि हमारे बुज़ुर्ग पूरी जमात की नुमाइंदगी करें। फिर जितने भी आदमियों की ग़ैरयहूदी बीवियाँ हैं वह एक मुक़र्ररा दिन मक़ामी बुज़ुर्गों और क़ाज़ियों को साथ लेकर यहाँ आएँ और मामला दुरुस्त करें। और लाज़िम है कि यह सिलसिला उस वक़्त तक जारी रहे जब तक रब का ग़ज़ब ठंडा न हो जाए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بہتر ہے کہ ہمارے بزرگ پوری جماعت کی نمائندگی کریں۔ پھر جتنے بھی آدمیوں کی غیریہودی بیویاں ہیں وہ ایک مقررہ دن مقامی بزرگوں اور قاضیوں کو ساتھ لے کر یہاں آئیں اور معاملہ درست کریں۔ اور لازم ہے کہ یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے جب تک رب کا غضب ٹھنڈا نہ ہو جائے۔“

باب دیکھیں کاپی




عزرا 10:14
14 حوالہ جات  

اِس لئے اَب اَپنے آباؤاَجداد کی مانند ضِدّی نہ بنو، بَلکہ یَاہوِہ کی اِطاعت اِختیار کرو۔ اُن کے پاک مَقدِس میں آؤ جِس کی اُنہُوں نے ہمیشہ کے لیٔے تقدیس کر دی ہے۔ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کرو تاکہ اُن کا قہر شدید تُم پر سے ٹل جائے۔


اَب میرا اِرادہ ہے کہ میں یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے ساتھ عہد باندھوں تاکہ اُن کا قہر شدید ہم پر سے ٹل جائے۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: ”اِن لوگوں کے سَب سربراہوں اَور سرغنوں کو لے کر قتل کر اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور دِن کی رَوشنی میں ٹانگ دینا تاکہ یَاہوِہ کا قہرِ شدید بنی اِسرائیل پر سے ٹل جائے۔“


اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔


تو بھی خُدا نے رحم کیا، خُدا نے اُن کی بدکاریاں بخش دیں اَور اُنہیں ہلاک نہیں کیا۔ بارہا خُدا نے اَپنے قہر کو روکا اَور اَپنے غضب کو پُورے طور پر بھڑکنے نہ دیا۔


اَور اُنہُوں نے عکنؔ کے اُوپر پتّھر چُن کر ایک ڈھیر کھڑا کر دیا جو آج کے دِن تک مَوجُود ہے۔ تَب یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا پڑ گیا۔ اِس لیٔے وہ جگہ آج تک وادیِ عکورؔ کے نام سے مشہُور ہے۔


وہاں تُم لیوی کاہِنوں اَور اُن دِنوں کے قاضی کے پاس جانا جو اُس دَوران اَپنے دفتر میں کام کرتے ہوں گے۔ اُن سے دریافت کرنا اَور وہ تُمہیں فیصلہ سُنائیں گے۔


اَور اِن ملامت چیزوں میں سے کویٔی شَے بھی تمہارے ہاتھ میں نہ رہ جایٔے، جو تباہ ہونے کے لیٔے مُقرّر ہو چُکی ہے تاکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا ہو جایٔے، اَور وہ تُم پر رحم اَور مہربانی کرکے تُمہیں شُمار میں خُوب بڑھائیں جَیسا اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا،


تاہم یَاہوِہ کا قہر شدید جو یہُوداہؔ پر بھڑکا تھا ٹھنڈا نہیں ہُوا کیونکہ منشّہ نے اَپنی ساری بدکاریوں سے یَاہوِہ کے غضب کو بھڑکا دیا تھا۔


اَب میری سُنو! اَپنے اِن بھائیوں کو جنہیں تُم اسیر کرکے لایٔے ہو آزاد کرکے بھیج دو کیونکہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر بھڑکنے ہی والا ہے۔“


لیکن یہاں پر لوگ بہت ہیں اَور یہ برسات کا موسم ہے اِس لیٔے ہم لوگ باہر کھڑے نہیں رہ سکتے۔ علاوہ اَزیں اِس مسئلہ کو ایک دو دِن میں سُلجھانا ممکن نہیں کیونکہ اِس مُعاملہ میں ہمارا گُناہ بہت سنگین ہے۔


صِرف یُوناتانؔ بِن عساہیلؔ اَور یحزیاہؔ بِن تِقوہؔ نے مِشُلّامؔ اَور شبّتائی لیوی کی تائید و حمایت سے اِس تجویز کی مُخالفت کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات