Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عزرا 1:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 خورشؔ شاہِ فارسؔ نے اَپنے خزانچی مترداتؔ کے ذریعہ اُن چیزوں کو منگوایا جِس نے اُنہیں گِن کر یہُوداہؔ کے حُکمراں شیس بضرؔ کے حوالہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اِن ہی کو شاہِ فارِؔس خورس نے خزانچی مِترداؔت کے ہاتھ سے نِکلوایا اور اُن کو گِن کر یہُوداؔہ کے امِیر شیسؔبضّر کو دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 उन्हें निकालकर फ़ारस के बादशाह ने मित्रदात ख़ज़ानची के हवाले कर दिया जिसने सब कुछ गिनकर यहूदाह के बुज़ुर्ग शेसबज़्ज़र को दे दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اُنہیں نکال کر فارس کے بادشاہ نے مِتردات خزانچی کے حوالے کر دیا جس نے سب کچھ گن کر یہوداہ کے بزرگ شیس بضر کو دے دیا۔

باب دیکھیں کاپی




عزرا 1:8
10 حوالہ جات  

اُس نے سونے چاندی کے اُن ظروف کو بھی بابیل کے ہیکل سے نکلوایا جنہیں نبوکدنضرؔ نے یروشلیمؔ کی ہیکل سے لے جا کر بابیل میں اَپنے ہیکل میں رکھا ہُوا تھا۔ شاہِ خورشؔ نے اُنہیں شیس بضرؔ نامی ایک شخص کے حوالہ کیا جسے اُس نے یہُوداہؔ کا حاکم مُقرّر کیا تھا،


تَب یَاہوِہ نے شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل یہُوداہؔ کے حاکم اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور باقی لوگوں کی رُوح کو اُبھارا اَور اُنہُوں نے آکر اَپنے قادرمُطلق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کام کرنا شروع کر دیا۔


داریاویشؔ بادشاہ کی حُکومت کے دُوسرے سال کے چھٹے مہینے کی پہلی تاریخ کو شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل کو جو یہُوداہؔ کا حاکم تھا اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ کو حگّیؔ نبی کی مَعرفت یَاہوِہ کا کلام پہُنچا۔


”چنانچہ اُس شخص شیس بضرؔ نے یروشلیمؔ میں آکر خُدا کے گھر کی بُنیادیں رکھیں۔ اَور اُس دِن سے آج تک یہ گھر زیرِ تعمیر ہے مگر ابھی تک مُکمّل نہیں ہُوا۔“


سونے اَور چاندی کی یہ کل اَشیا 5,400 تھیں۔ اَور جَب جَلاوطن کئے ہُوئے لوگ بابیل سے واپس یروشلیمؔ آئے تو شیس بضرؔ یہ تمام اَشیا اَپنے ساتھ لایا۔


مَیں بابیل میں بیلؔ کو سزا دُوں گا اَورجو کچھ اُس نے نگل لیا ہے اُسے اُس کے مُنہ سے اُگلواؤں گا۔ قومیں پھر اُس کی طرف روانہ نہیں ہُوں گی۔ اَور بابیل کی فصیل گِر جائے گی۔


زرُبّابِیل، یہوشُعؔ، نحمیاہ، سِرایاہؔ، رعلایاہؔ، مردکیؔ، بِلشانؔ، مِسفارؔ، بِگوئی، رِحُومؔ اَور بعناہ اُن کے ہمراہ تھے۔ اِسرائیلی قوم کے جو مَرد واپس لَوٹے اُن آدمیوں کی فہرست یہ ہے:


تَب زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل اَور یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ نے یروشلیمؔ میں خُدا کا گھر تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا۔ اَور اُن کی مدد کرنے کے لیٔے خُدا کے نبی اُن کے ساتھ تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات