Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 9:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 مَوشہ نے جَواب دیا، ”جَب مَیں شہر سے باہر چلا جاؤں گا تو میں دعا کے لیٔے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کی طرف پھیلاؤں گا؛ تَب گھن گرج بندہو جائے گی اَور اُس کے بعد اولے بھی نہ گریں گے تاکہ تُم جان لو کہ دُنیا یَاہوِہ ہی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 تب مُوسیٰؔ نے اُسے کہا کہ مَیں شہر سے باہر نِکلتے ہی خُداوند کے آگے ہاتھ پَھیلاؤُں گا اور رَعد مَوقُوف ہو جائے گا اور اَولے بھی پِھر نہ پڑیں گے تاکہ تُو جان لے کہ دُنیا خُداوند ہی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 मूसा ने फ़िरौन से कहा, “मैं शहर से निकलकर दोनों हाथ रब की तरफ़ उठाकर दुआ करूँगा। फिर गरज और ओले रुक जाएंगे और आप जान लेंगे कि पूरी दुनिया रब की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 موسیٰ نے فرعون سے کہا، ”مَیں شہر سے نکل کر دونوں ہاتھ رب کی طرف اُٹھا کر دعا کروں گا۔ پھر گرج اور اولے رُک جائیں گے اور آپ جان لیں گے کہ پوری دنیا رب کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 9:29
19 حوالہ جات  

کیونکہ یہ دُنیا، ”اَور اُس کی ساری چیزیں خُداوؔند ہی کی مِلکیّت ہیں۔“


جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے، تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛ تُم چاہے کتنی دعائیں کرو، میں نہیں سُنوں گا۔ تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!


میں اَپنے ہاتھ آپ کی طرف پھیلاتا ہُوں؛ میری جان خشک زمین کی طرح آپ کی پیاسی ہے۔


اَور جَب آپ کی قوم بنی اِسرائیل میں سے کویٔی آدمی اَپنی مُصیبتوں کے باعث اِس بیت المُقدّس کی طرف اَپنے ہاتھ پھیلا کر دعا یا فریاد کرے،


اِس کے بعد شُلومونؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے یَاہوِہ کے مذبح کے آگے کھڑے ہُوئے اَور اَپنے ہاتھ پھیلائے


دیکھ آسمان اَور سَب سے اُونچا آسمانوں کا آسمان اَور زمین اَور اُس میں جو کچھ ہے یہ سَب یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی کا ہے۔


لیکن اگر کویٔی تُمہیں بتائے، ”یہ قُربانی کا گوشت ہے،“ تو اُسے مت کھاؤ تاکہ تمہارا ضمیر تُمہیں ملامت نہ کرے اَور جتانے والا بھی کسی غلط فہمی کا شِکار نہ ہو۔


آسمان میں اَور زمین پر، سمُندروں میں اَور اُن کی تمام گہرائیوں میں، یَاہوِہ جو چاہتے ہیں وُہی کرتے ہیں۔


اگر مَیں بھُوکا ہوتا تو آپ سے نہ کہتا، کیونکہ دُنیا اَورجو کچھ اُس میں ہے وہ میرا ہے۔


”پھر بھی اگر تُم دِل سے اُن کی طرف راغِب ہو، اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف بڑھاؤ،


پھر شام کی قُربانی کے وقت میں اَپنے چاک پیراہن اَور پھٹی چادر کے ساتھ ہی اَپنی ماتمی حالت کو بھُول کر اُٹھا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے آگے اَپنے ہاتھ پھیلا کر گھٹنوں کے بَل گِر پڑا


اَب اگر تُم پُوری طرح میری فرمانبرداری کرو اَور میرے عہد پر چلو تو تمام قوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیّت ٹھہروگے حالانکہ ساری زمین میری ہے۔


تَب مَوشہ فَرعوہؔ سے رخصت ہوکر شہر کے باہر گئے اَور اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کی طرف پھیلائے۔ لہٰذا بجلی کی گھن گرج اَور اولے گرنے بندہو گیٔے اَور زمین پر بارش بھی تھم گئی۔


” ’لیکن اُس دِن میں گوشینؔ کے علاقہ سے، جہاں میرے لوگ رہتے ہیں؛ اَیسا برتاؤ نہ کروں گا، وہاں مکھّیوں کے جھُنڈ نہیں ہوں گے تاکہ تُم جان لو کہ مَیں یَاہوِہ اِس مُلک میں ہُوں۔


کیونکہ چھ دِن میں یَاہوِہ نے آسمانوں کو، اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ لیکن ساتویں دِن آرام کیا۔ پس یَاہوِہ نے سَبت کے دِن کو برکت دی اَور اُسے مُقدّس ٹھہرایا۔


چنانچہ اَہرونؔ نے مِصر کے سارے پانی پر اَپنا ہاتھ بڑھایا اَور اِتنے مینڈک برپا ہو گئے کہ اُن سے مِصر کی ساری زمین چھُپ گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات