Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 8:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 چنانچہ اَہرونؔ نے مِصر کے سارے پانی پر اَپنا ہاتھ بڑھایا اَور اِتنے مینڈک برپا ہو گئے کہ اُن سے مِصر کی ساری زمین چھُپ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 چُنانچہ جِتنا پانی مِصرؔ میں تھا اُس پر ہارُونؔ نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور مینڈک چڑھ آئے اور مُلکِ مِصرؔ کو ڈھانک لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हारून ने मुल्के-मिसर के पानी के ऊपर अपनी लाठी उठाई तो मेंढकों के ग़ोल पानी से निकलकर पूरे मुल्क पर छा गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ہارون نے ملکِ مصر کے پانی کے اوپر اپنی لاٹھی اُٹھائی تو مینڈکوں کے غول پانی سے نکل کر پورے ملک پر چھا گئے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 8:6
17 حوالہ جات  

اُن کا مُلک مینڈکوں سے بھر گیا، جو اُن کے بادشاہوں کی خوابگاہوں میں داخل ہو گیٔے۔


اُنہُوں نے مکھّیوں کے غول بھیجے جو اُنہیں کھاگئے، اَور مینڈک جنہوں نے اُنہیں تباہ کر دیا۔


پھر مَیں نے تین ناپاک رُوحوں کو مینڈکوں کی صورت میں اَژدہا کے مُنہ سے اَور حَیوان کے مُنہ سے اَور اُس جھُوٹے نبی کے مُنہ سے نکلتے دیکھی۔


پانی میں رہنے والی ہر ایک مخلُوقات جِس کے پر اَور چھِلکے نہ ہوں وہ تمہارے لیٔے مکرُوہ ہے۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَہرونؔ سے کہنا، ’اَپنا عصا لے اَور مِصر کے تمام دریاؤں نہروں جھیلوں اَور تالابوں کے پانی پر اَپنا ہاتھ بڑھا تاکہ وہ خُون بَن جایٔیں،‘ اَور مِصر میں ہر جگہ لکڑی اَور پتّھر کے برتنوں میں بھی خُون ہی خُون ہوگا۔“


ورنہ اِس دفعہ میں اَپنی وَباؤں کو پُوری شِدّت سے تمہارے، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کے خِلاف بھیجوں گا تاکہ تُم جان لو کہ تمام دُنیا میں میرا ہمسر کویٔی نہیں ہے۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”جَب مَیں شہر سے باہر چلا جاؤں گا تو میں دعا کے لیٔے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کی طرف پھیلاؤں گا؛ تَب گھن گرج بندہو جائے گی اَور اُس کے بعد اولے بھی نہ گریں گے تاکہ تُم جان لو کہ دُنیا یَاہوِہ ہی کی ہے۔


اَور تُم اَپنے بچّوں اَور بچّوں کے بچّوں کو بتا سکو کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کِس قدر سخت سلُوک کیا اَور اُن کے درمیان مَیں نے کِس طرح اَپنے نِشانات دِکھائے تاکہ تُم جان لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“


اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں کون آپ کی مانند ہے؟ کون ہے جو آپ کی مانند، اَپنی پاکیزگی میں جلالی، اَور اَپنی مدح کے سبب سے، اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟


تُمہیں یہ سَب کچھ دِکھایا گیا تاکہ تُم جانو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں اَور اُن کے سِوا کویٔی اَور ہے ہی نہیں۔


کیونکہ دُشمنوں کی چٹّان ہماری چٹّان کی مانند نہیں ہے، اِسے تو خُود ہمارے دُشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔


”یسُورُونؔ کے خُدا کی مانند کویٔی اَور نہیں، جو تمہاری مدد کے لیٔے آسمان سے بادلوں پر اَپنے جلال میں سواری کر تشریف لاتے ہیں۔


”اَے یَاہوِہ قادر آپ واقعی کتنے عظیم ہیں! اَور جَیسا کہ ہم نے خُود اَپنے کانوں سے سُنا ہے آپ کی مانند کویٔی نہیں اَور آپ کے سِوا کویٔی خُدا نہیں ہے۔


اَور شُلومونؔ نے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ کی مانند نہ تو اُوپر آسمان میں اَور نہ نیچے زمین پر کویٔی خُدا ہے۔ جو اَپنے اُن خادِموں پر اَپنی بے پناہ مَحَبّت ظاہر کرتے اَور اَپنے عہد کو پُورا کرتے ہیں، جو پُورے دِل سے آپ کی راہ پر چلتے ہیں۔


اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛ اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔


اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے، اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”تُم میرے گواہ ہو، اَور میرا خادِم جسے مَیں نے اِس لیٔے چُناہے، کہ تُم جانو اَور مُجھ پر یقین کرو اَور سمجھو کہ میں وُہی ہُوں۔ مُجھ سے پہلے کویٔی خُدا نہ ہُوا، اَور نہ میرے بعد بھی کویٔی ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات