Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 8:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور مینڈک تُم پر، تمہارے لوگوں پر اَور تمہارے تمام اہلکاروں پر چڑھ آئیں گے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور تُجھ پر اور تیری رعیّت اور تیرے نوکروں پر چڑھ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मेंढक तुझ पर, तेरी क़ौम पर और तेरे ओहदेदारों पर चढ़ जाएंगे’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مینڈک تجھ پر، تیری قوم پر اور تیرے عہدیداروں پر چڑھ جائیں گے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 8:4
13 حوالہ جات  

اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ طے کیا، کہ تمام شان و شوکت کے غُرور کو نیچا دِکھائے اَور اُن سَب کو جو دُنیا میں مُعزّز ہیں، ذلیل کرے۔


یَاہوِہ اہلِ مِصر پر وَبا نازل کریں گے اَور اُنہیں مارے گا اَور شفا بخشیں گے۔ وہ یَاہوِہ کی طرف لَوٹیں گے اَور وہ اُن کی دعا سُنے گا اَور اُنہیں شفا بخشےگا۔


ضعنؔ کے حُکمراں محض احمق ہیں؛ فَرعوہؔ کے دانشمند مُشیر غلط صلاح دیتے ہیں۔ تُم فَرعوہؔ سے کیسے کہہ سکتے ہو، ”کہ میں بھی دانشمندوں میں سے ایک، اَور قدیم بادشاہوں کی نَسل سے ہُوں؟“


خُدا جو اُمرا کو ذِلّت سے دوچار کرتے ہیں اُنہُوں نے اُنہیں بے راہ ویرانہ میں بھٹکایا۔


اَور دریائے نیل مینڈکوں سے بھر جائے گا اَور وہ تمہارے محل کے اَندر، تمہاری خواب گاہ میں اَور تمہارے پلنگ پر، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کے گھروں میں، تنوروں میں اَور آٹا گُوندھنے کے لگنوں میں گُھسنے لگیں گے۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَہرونؔ سے کہو، ’اَپنا عصا لے کر اَپنا ہاتھ دریاؤں، نہروں اَور جھیلوں پر بڑھا اَور مینڈکوں کو مِصر کی سرزمین پر چڑھا لا۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے اَیسا ہی کیا اَور مکھّیوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ فَرعوہؔ کے محل میں اَور اُس کے اہلکاروں کے گھروں میں آ گھُسے اَور سارے مِصر کی زمین مکھّیوں کی وجہ سے خَراب ہو گئی۔


یَاہوِہ سے دعا کرو کیونکہ ہم ژالہ باری اَور بجلی کی گھن گرج سے تنگ آ چُکے ہیں۔ میں تُمہیں جانے دُوں گا اَور تُمہیں مزید رُکنا نہیں پڑےگا۔“


اَب ایک دفعہ پھر میرا گُناہ مُعاف کر دو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے دعا کرو کہ وہ اِس مہلِک وَبا کو مُجھ سے دُور کر دیں۔“


تَب وہ لوگ مَوشہ کے پاس آکر کہنے لگے، ”ہم نے گُناہ کیا ہے کہ ہم نے یَاہوِہ کے حُضُور اَور تمہارے خِلاف زبان درازی کی۔ دعا کرو، یَاہوِہ اِن سانپوں کو ہم سے دُور کر دیں۔“ چنانچہ مَوشہ نے اُن لوگوں کے لیٔے دعا کی۔


تَب بادشاہ نے مَرد خُدا سے اِلتجا کی، ”مہربانی سے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے میرے لیٔے دعا کیجئے تاکہ کہ میرا ہاتھ پھر سے ٹھیک ہو جائے۔“ لہٰذا مَرد خُدا نے یَاہوِہ سے بادشاہ کے ہاتھ کی شفا کے لیٔے دعا مانگی اَور بادشاہ کا ہاتھ پہلے جَیسا شفایاب ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات