Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 8:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور دریائے نیل مینڈکوں سے بھر جائے گا اَور وہ تمہارے محل کے اَندر، تمہاری خواب گاہ میں اَور تمہارے پلنگ پر، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کے گھروں میں، تنوروں میں اَور آٹا گُوندھنے کے لگنوں میں گُھسنے لگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور دریا بے شُمار مینڈکوں سے بھر جائے گا اور وہ آ کر تیرے گھر میں اور تیری آرام گاہ میں اور تیرے پلنگ پر اور تیرے مُلازِموں کے گھروں میں اور تیری رعیّت پر اور تیرے تنُوروں اور آٹا گوندھنے کے لگنوں میں گُھستے پِھریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 दरियाए-नील मेंढकों से इतना भर जाएगा कि वह दरिया से निकलकर तेरे महल, तेरे सोने के कमरे और तेरे बिस्तर में जा घुसेंगे। वह तेरे ओहदेदारों और तेरी रिआया के घरों में आएँगे बल्कि तेरे तनूरों और आटा गूँधने के बरतनों में भी फुदकते फिरेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 دریائے نیل مینڈکوں سے اِتنا بھر جائے گا کہ وہ دریا سے نکل کر تیرے محل، تیرے سونے کے کمرے اور تیرے بستر میں جا گھسیں گے۔ وہ تیرے عہدیداروں اور تیری رعایا کے گھروں میں آئیں گے بلکہ تیرے تنوروں اور آٹا گوندھنے کے برتنوں میں بھی پُھدکتے پھریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 8:3
8 حوالہ جات  

اُن کا مُلک مینڈکوں سے بھر گیا، جو اُن کے بادشاہوں کی خوابگاہوں میں داخل ہو گیٔے۔


لہٰذا لوگوں نے اَپنے گُندھے گُندھائے آٹے کو خمیر دئیے بغیر ہی لگنوں سمیت کپڑوں میں لپیٹ کر کندھوں پر رکھ لیا۔


اگر تُم اُنہیں جانے نہ دوگے، تو مَیں تمہارے سارے مُلک کو مینڈکوں کی وَبا سے پریشان کر دُوں گا۔


اَور مینڈک تُم پر، تمہارے لوگوں پر اَور تمہارے تمام اہلکاروں پر چڑھ آئیں گے۔‘ “


اَور وہ تُم، اَور تمہارے اہلکاروں اَور تمام مِصریوں کے گھروں میں بھر جایٔیں گی۔ اَیسی بات تمہارے آباؤاَجداد نے اِس مُلک میں آباد ہونے کے وقت سے لے کر آج تک کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔‘ “ پھر مَوشہ نے مُنہ پھیرا اَور فَرعوہؔ کے پاس سے چلےگئے۔


لیکن یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی یہوشیبعؔ نے احزیاہؔ کے بیٹے یُوآشؔ کو اُن شہزادوں کے درمیان سے جو قتل کئے جانے والے تھے چُرا لیا اَور اُس کو اَور اُس کی دایہ کو خواب گاہ میں رکھا۔ یہوشیبعؔ جو یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی اَور یہویادعؔ کاہِنؔ کی بیوی تھی احزیاہؔ کی بہن تھی۔ اُس نے بچّے کو عتلیاہؔ سے چُھپائے رکھا اَور اِس لیٔے وہ اُسے قتل نہ کر سکی۔


تَب فَرعوہؔ نے اَپنے حکیموں اَور اوجھاؤں کو طلب کیا اَور مِصری جادُوگروں نے بھی اَپنے جادُو کے زور سے وَیسا ہی کر دِکھایا۔


اَور مینڈک تُمہیں، تمہارے گھروں کو، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کو چھوڑکر چلے جایٔیں گے اَور وہ صِرف دریائے نیل میں ہی رہیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات