Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 7:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”جَب فَرعوہؔ تُم سے کہے کہ کویٔی معجزہ دِکھاؤ، تو اَہرونؔ سے کہنا، ’اَپنا عصا لے کر فَرعوہؔ کے سامنے ڈال دے،‘ اَور وہ سانپ بَن جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کہ جب فرِعونؔ تُم کو کہے کہ اپنا مُعجِزہ دِکھاؤ تو ہارُونؔ سے کہنا کہ اپنی لاٹھی کو لے کر فرِعونؔ کے سامنے ڈال دے تاکہ وہ سانپ بن جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 “जब फ़िरौन तुम्हें मोजिज़ा दिखाने को कहेगा तो मूसा हारून से कहे कि अपनी लाठी ज़मीन पर डाल दे। इस पर वह साँप बन जाएगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ”جب فرعون تمہیں معجزہ دکھانے کو کہے گا تو موسیٰ ہارون سے کہے کہ اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دے۔ اِس پر وہ سانپ بن جائے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 7:9
15 حوالہ جات  

تَب یہُودی رہنماؤں نے آپ سے کہا، ”کیا تُم کویٔی معجزہ دِکھا کر ثابت کر سکتے ہو کہ تُمہیں یہ سَب کرنے کا حق ہے؟“


”یَاہوِہ اَپنے خُدا سے کویٔی نِشان طلب کر، چاہے وہ گہری گہرائی میں ہو یا بُلند ترین بُلندیوں میں۔“


تَب یَاہوِہ نے کہا، ”تمہارے ہاتھ میں یہ کیا ہے؟“ مَوشہ نے جَواب دیا، ”عصا ہے۔“


تَب وہ خُداوؔند سے پُوچھنے لگے، ”آپ اَور کون سا معجزہ دِکھائیں گے جسے دیکھ کر ہم آپ پر ایمان لائیں؟


لیکن اِس عصا کو اَپنے ہاتھ میں رکھنا تاکہ تُم اِس کے ذریعہ حیرت اَنگیز نِشانات کو دِکھا سکو۔“


لہٰذا مَوشہ نے اَپنا عصا مِصر پر بڑھایا اَور یَاہوِہ نے دِن بھر اَور رات بھر اُس مُلک میں پُروا آندھی چلائی جو صُبح ہوتے ہی اَپنے ہمراہ ٹِڈّیاں لے آئی۔


لیکن اگر کرتا ہُوں تو چاہے میرا یقین نہ کرو لیکن اِن معجزوں کا تو یقین کرو تاکہ جان لو اَور سمجھ جاؤ کہ باپ مُجھ میں ہے اَور مَیں باپ میں ہُوں۔“


لیکن حُضُور نے جَواب دیا، ”اِس زمانہ کے بدکار اَور زناکار لوگ نِشان دیکھنا چاہتے ہیں! مگر اُنہیں حضرت يونسؔ نبی کے نِشان کے سِوا کویٔی اَور الٰہی نِشان نہ دیا جائے گا۔


اُس سے بات کر، ’اَور کہہ کہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَے شاہِ مِصر فَرعوہؔ، میں تیرا مُخالف ہُوں، اَے بھاری اَور موٹے گھڑیال جو اَپنی دریاؤں کے درمیان پڑا رہتاہے۔ تُو کہتاہے، ”دریائے نیل میرا ہے؛ اَور مَیں نے اُسے اَپنے لیٔے بنایا ہے۔“


اَور جَب مَوشہ نے اَپنا عصا آسمان کی طرف بڑھایا تو یَاہوِہ نے بجلی اَور اولے بھیجے اَور بجلی زمین تک کوندی اَور یَاہوِہ نے سارے مِصر پر اولے برسائے۔


لہٰذا مَوشہ نے اَپنی بیوی اَور بیٹوں کو ساتھ لیا اَور اُن کو ایک گدھے پر سوار کرکے مُلک مِصر واپس جانے کے لیٔے روانہ ہویٔے اَور مَوشہ نے خُدا کا وہ عصا بھی اَپنے ہاتھ میں لے لیا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے کہا،


پھر یَاہوِہ نے کہا، ”اُسے زمین پر ڈال دو!“ تَب مَوشہ نے اُسے زمین پر ڈال دیا، اَور وہ عصا سانپ بَن گیا اَور مَوشہ اُس سے ڈر کر بھاگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات