Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 7:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور جَب مَیں مِصریوں کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھا کر بنی اِسرائیل کو نکال لاؤں گا تَب مِصری جانیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور مَیں جب مِصرؔ پر ہاتھ چلاؤُں گا اور بنی اِسرائیل کو اُن میں سے نِکال لاؤُں گا تب مِصری جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब मैं मिसर के ख़िलाफ़ अपनी क़ुदरत का इज़हार करके इसराईलियों को वहाँ से निकालूँगा तो मिसरी जान लेंगे कि मैं रब हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب مَیں مصر کے خلاف اپنی قدرت کا اظہار کر کے اسرائیلیوں کو وہاں سے نکالوں گا تو مصری جان لیں گے کہ مَیں رب ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 7:5
20 حوالہ جات  

اَور جَب مَیں فَرعوہؔ، اُس کے رتھوں اَور سواروں پر غالب آکر جلال پاؤں گا تَب مِصری جان لیں گے کہ یَاہوِہ میں ہی ہُوں۔“


” ’لیکن اُس دِن میں گوشینؔ کے علاقہ سے، جہاں میرے لوگ رہتے ہیں؛ اَیسا برتاؤ نہ کروں گا، وہاں مکھّیوں کے جھُنڈ نہیں ہوں گے تاکہ تُم جان لو کہ مَیں یَاہوِہ اِس مُلک میں ہُوں۔


لہٰذا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں کہ اِسی سے تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ دیکھو میں اِس عصا کو جو میرے ہاتھ میں ہے دریائے نیل کے پانی پر ماروں گا اَور وہ پانی خُون میں بدل جائے گا۔


اَور مَیں فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دُوں گا اَور وہ اُن کا تعاقب کرےگا۔ لیکن مَیں فَرعوہؔ اَور اُس کے سارے لشکر پر غالب آکر اَپنا جلال ظاہر کروں گا۔ تَب مِصری جان لیں گے کہ یَاہوِہ میں ہُوں۔ لہٰذا بنی اِسرائیل نے اَیسا ہی کیا۔“


لہٰذا میں اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا اَور اُن مِصریوں کے درمیان اُن تمام عجائبات سے جو میں اُن کے درمیان کروں گا اُن کو ماروں گا۔ اُس کے بعد وہ تُمہیں جانے دے گا۔


اُس دِن کے بعد سے بنی اِسرائیل جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں۔


” ’میں اَپنا پاک نام اَپنی قوم اِسرائیل میں ظاہر کروں گا اَور پھر اَپنے پاک نام کی بےحُرمتی نہ ہونے دُوں گا۔ اَور تَب سَب قومیں جان لیں گی کہ میں یَاہوِہ اِسرائیل کا قُدُّوس ہُوں۔


فَرعوہؔ نے کہا، ”کل۔“ مَوشہ نے جَواب دیا، ”جَیسا تُم چاہتے ہو، وَیسا ہی ہوگا تاکہ تُم جان لو کہ ہمارے خُدا یَاہوِہ کی مانند کویٔی بھی نہیں ہے۔


میں اَپنے عظیم نام کی تقدیس کروں گا جسے قوموں کے درمیان ناپاک کیا گیا اَور جسے تُم نے اُن کے درمیان بےحُرمت کیا۔ جَب مَیں اُن کی نظروں میں تمہارے درمیان مُقدّس ٹھہروں گا تَب سَب قومیں جان لیں گی کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَے صیدونؔ، مَیں تیرے خِلاف ہُوں، اَور مَیں تمہارے درمیان اَپنی عظمت ظاہر کروں گا۔ اَور جَب مَیں اُسے سزا دُوں گا اَور اُس میں اُس کو مُقدّس ٹھہراؤں گا، تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


مَیں اُن سے کڑا اِنتقام لُوں گا اَور اَپنے عتاب میں اُنہیں سزا دُوں گا۔ اَور جَب مَیں اُن سے اِنتقام لُوں گا تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


یَاہوِہ نے خُود کو ظاہر کر دیا، اُنہُوں نے اِنصاف کیا ہے؛ اَور بدکار لوگ اَپنے ہاتھوں کے کاموں میں پھنس جاتے ہیں۔


تَب جادُوگروں نے فَرعوہؔ سے کہا، ”یہ خُدا کا کام ہے!“ لیکن فَرعوہؔ کا دِل تو پہلے ہی سخت تھا، اَور جَیسا کہ یَاہوِہ نے کہہ دیا تھا، اُس نے اُن کی نہ سُنی۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَب تُم دیکھوگے کہ میں فَرعوہؔ کے ساتھ کیا کرتا ہُوں؛ میرے قوی ہاتھ کے باعث وہ اُن کو جانے دے گا اَور میرے ہی قوی ہاتھ کے باعث وہ اُن کو اَپنے مُلک سے نکال دے گا۔“


اَور تُم اَپنے بچّوں اَور بچّوں کے بچّوں کو بتا سکو کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کِس قدر سخت سلُوک کیا اَور اُن کے درمیان مَیں نے کِس طرح اَپنے نِشانات دِکھائے تاکہ تُم جان لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“


تَب فَرعوہؔ کے حاکموں نے اُس سے کہا، ”یہ اِنسان کب تک ہمارے لیٔے پھندا بنا رہے گا؟ لوگوں کو جانے دے تاکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کر سکیں۔ کیا تُمہیں خبر نہیں کہ مِصر اُجڑ چُکاہے؟“


اَور مَوشہ نے اَپنے سسُر کو بتایا کہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی خاطِر فَرعوہؔ اَور مِصریوں کے ساتھ کیا کچھ کیا اَور راستہ میں کیا کیا مُصیبتیں آئیں اَور یَاہوِہ کِس طرح اُنہیں حِفاظت سے لے آئے۔


حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں، تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔


جَب مَیں مِصر کو ویران کر دُوں گا اَور مُلک کو ہر شَے سے خالی کر دُوں گا، اَور جَب مَیں اُس میں بسنے والوں کو ختم کر دُوں گا، تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘


”اِس لیٔے بنی اِسرائیل سے کہنا: ’مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ میں تُمہیں مِصریوں کے جُوئے کے نیچے سے نکال لاؤں گا اَور مَیں اَپنے بازو پھیلا کر تُمہیں اُن کی غُلامی سے رِہائی بخشوں گا اَور اُن کا اِنصاف کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات