Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 6:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 مَوشہ نے یہ باتیں بنی اِسرائیل کو سُنائیں لیکن اُنہُوں نے اُس پر کوئی توجّہ نہ کی کیونکہ غُلامی کی سختی کے باعث اُن کے حوصلے پست ہوکر رہ گیٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور مُوسیٰؔ نے بنی اِسرائیل کو یہ باتیں سُنا دِیں پر اُنہوں نے دِل کی کُڑھن اور غُلامی کی سختی کے سبب سے مُوسیٰؔ کی بات نہ سُنی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 मूसा ने यह सब कुछ इसराईलियों को बता दिया, लेकिन उन्होंने उस की बात न मानी, क्योंकि वह सख़्त काम के बाइस हिम्मत हार गए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 موسیٰ نے یہ سب کچھ اسرائیلیوں کو بتا دیا، لیکن اُنہوں نے اُس کی بات نہ مانی، کیونکہ وہ سخت کام کے باعث ہمت ہار گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 6:9
9 حوالہ جات  

”کیا میری شکایت اِنسان سے ہے؟ پھر مَیں صبر کیسے کروں؟


اَور اُنہُوں نے کہا، ”تُمہیں یَاہوِہ ہی دیکھیں گے اَور تمہارا اِنصاف کریں گے! کیونکہ تُم نے فَرعوہؔ اَور اُس کے اہلکاروں کی نظر میں ہمیں گھِنونا بنا دیا ہے اَور ہمیں قتل کرنے کے لیٔے اُن کے ہاتھ میں تلوار دے دی ہے۔“


بدکردار، نیک لوگوں کے سامنے، اَور بدکار راستبازوں کے دروازوں پر جھُکیں گے۔


پھر اُنہُوں نے کوہِ ہُورؔ سے کُوچ کرکے بحرِقُلزمؔ کی راہ لی تاکہ مُلک اِدُوم کے باہر گھُوم کر جایٔیں لیکن وہ لوگ راستہ میں عاجز آ گئے۔


کیا ہم نے آپ سے مِصر میں ہی نہ کہاتھا، ’ہمارا پیچھا چھوڑ دیجئے، اَور ہمیں مِصریوں کی خدمت میں لگے رہنے دیجئے؟‘ یہاں بیابان میں مرنے کی بہ نِسبت ہمارے لیٔے مِصریوں کی خدمت کرتے رہنا ہی بہتر تھا!“


اَور اُنہُوں نے اُن سے اینٹیں اَور گارا بنوا بنوا کر اَور کھیتوں میں ہر قِسم کی خدمت لے کر اُن کی زندگیاں تلخ کر دیں، اَور اُن کی ساری محنت اَور مشقّت میں مِصری اُن پر تشدّد کرتے تھے۔


اَور اُس طویل عرصہ کے دَوران وہ مِصر کا بادشاہ مَر گیا اَور بنی اِسرائیل اَپنی غُلامی میں کراہنے اَور رونے لگے اَور غُلامی کے باعث مدد کے لیٔے اُن کی آہ و زاری خُدا تک جا پہُنچی۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ کو فرمایا،


اِنسان کی رُوح ناتوانی میں اُسے سنبھالتی ہے، لیکن شکستہ رُوح کو کون برداشت کر سَکتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات