Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 6:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور اَہرونؔ نے الیسبعؔ سے شادی کی جو عَمّیندابؔ کی بیٹی اَور نحشونؔ کی بہن تھی جِس سے اُس کے بیٹے نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پیدا ہویٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور ہارُونؔ نے نحسونؔ کی بہن عَمّینداؔب کی بیٹی الِیسبَعؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس سے ندؔب اور اَبِیہُوؔ اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ پَیدا ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 हारून ने इलीसिबा से शादी की। (इलीसिबा अम्मीनदाब की बेटी और नहसोन की बहन थी)। उनके चार बेटे नदब, अबीहू, इलियज़र और इतमर थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 ہارون نے اِلیسَبع سے شادی کی۔ (اِلیسَبع عمی نداب کی بیٹی اور نحسون کی بہن تھی)۔ اُن کے چار بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 6:23
19 حوالہ جات  

اَور مشرق کی جانِب جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے: یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے کے نیچے اَپنے ڈیرے لگائیں اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ یہُوداہؔ کا سردار ہوگا۔


اَور عمرامؔ کی اَولاد: اَہرونؔ۔ مَوشہ اَور مِریمؔ۔ اَور بنی اَہرونؔ: نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ۔


رامؔ سے عَمّیندابؔ اَور عَمّیندابؔ سے نحشونؔ پیدا ہُوئے۔ نحشونؔ بنی یہُوداہؔ کا سردار ہُوا۔


یہُوداہؔ کے قبیلہ سے عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ؛


ارام سے عَمّیندابؔ، اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ، اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے،


لہٰذا تُم اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے الیعزرؔ کو اَپنے ساتھ لے کر کوہِ ہُورؔ کے اُوپر جانا۔


پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کے وہ ستّر رہنما اُوپر گیٔے۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”تُم اَور تمہارے ساتھ اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کی نَسل کے ستّر رہنما اُوپر یَاہوِہ کے پاس آئیں اَور تُم دُور ہی سے سَجدہ کرنا۔


یہُودیؔہ صُوبہ کے بادشاہ ہیرودیسؔ کے زمانہ میں ایک کاہِنؔ تھا جِس کا نام زکریاؔہ تھا۔ وہ ابیّاہؔ کے فرقہ کہانت سے تعلّق رکھتا تھا؛ اُس کی بیوی، اِلیشاَبیتؔ بھی حضرت ہارونؔ کے خاندان سے تھی۔


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔


”اَور تُم بنی اِسرائیل میں سے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو اَور اُس کے بیٹوں نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ کو اَپنے پاس رکھنا تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”نہ تو اَپنے سَر کے بال بکھرنے دینا اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑنا ورنہ تُم مرجاؤگے اَور یَاہوِہ کا غضب ساری جماعت پر نازل ہو۔ لیکن تمہارے رشتہ دار اَور تمام بنی اِسرائیل اُن لوگوں کے لیٔے ماتم کرے جِن کو یَاہوِہ نے آگ سے ہلاک کیا ہے۔


مَوشہ نے اَہرونؔ کے کپڑے اُتار کر اُس کے بیٹے الیعزرؔ کو پہنا دئیے اَور اَہرونؔ وہیں اُس پہاڑ کی چوٹی پر مَر گیا۔ تَب مَوشہ اَور الیعزرؔ پہاڑ پر سے اُتر آئے۔


اَور اَہرونؔ کے بیٹے الیعزرؔ نے وفات پائی اَور اُسے اُس کے بیٹے فِنحاسؔ کی پہاڑی پر گِبعہؔ میں دفن کیا گیا جو اُسے اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں دی گئی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات