Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 6:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور لیوی کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کی نَسل چلی یہ تھے: گیرشون قُہات اَور مِراریؔ۔ اَور لیوی کی عمر ایک سَو سینتیس بَرس کی ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور بنی لاوی جِن سے اُن کی نسل چلی اُن کے نام یہ ہیں۔ جیرسونؔ اور قہاؔت اور مرارؔی۔ اور لاوؔی کی عُمر ایک سو سَینتِیس برس کی ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लावी के तीन बेटे जैरसोन, क़िहात और मिरारी थे। (लावी 137 साल की उम्र में फ़ौत हुआ)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لاوی کے تین بیٹے جَیرسون، قِہات اور مِراری تھے۔ (لاوی 137 سال کی عمر میں فوت ہوا)۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 6:16
22 حوالہ جات  

لیوی کے بیٹوں کے نام یہ تھے: گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ۔


بنی لیوی یہ ہیں: گیرشون قُہات اَور مِراریؔ۔


بنی لیوی یہ ہیں: گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ ہیں۔


بنی لیوی: گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ۔


بنی لیوی جو اَپنی اَپنی برادریوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے یہ ہیں: گیرشون جِس سے گیرشونیوں کی برادری چلی؛ قُہات جِس سے قُہاتیوں کی برادری چلی؛ مِراریؔ جِس سے مِراریوں کی برادری چلی۔


اَور داویؔد نے اُنہیں لیوی کے بیٹوں گیرشون، قُہات اَور مِراریؔ کے ناموں سے گھرانوں میں تقسیم کیا۔


اَور عمرامؔ نے اَپنے باپ کی بہن یوکبِدؔ سے شادی کی جِس سے اُس کے بیٹے اَہرونؔ اَور مَوشہ پیدا ہویٔے۔ اَور عمرامؔ ایک سَو سینتیس بَرس زندہ رہے۔


اَور بنی قُہات یہ تھے: عمرامؔ، اِضہاؔر، حِبرونؔ اَور عُزّی ايل۔ قُہات ایک سَو تینتیس بَرس زندہ رہا۔


اَور یُوسیفؔ نے ایک سَو دس بَرس کا ہوکر وفات پائی اَور اُنہُوں نے اُن کی لاش میں خُوشبودار مَسالے بھر کر، اُنہیں مِصر ہی میں ایک تابُوت میں محفوظ کر دیا۔


اَور یعقوب مُلک مِصر میں سترہ سال اَور زندہ رہے اَور اُن کی کُل عمر ایک سَو سینتالیس سال کی تھی۔


اِصحاقؔ ایک سَو اسّی بَرس کے ہویٔے۔


اَور لیوی کے قبیلہ کے ایک اِنسان نے لیوی نَسل کی ایک عورت سے شادی کی۔


رُوبِنؔ کے بیٹے: حنوخؔ، پلوّؔ، حِضرونؔ اَور کرمی۔


گیرشون کے گھرانوں کے نام یہ تھے: لِبنیؔ اَور شِمعیؔ۔


قُہاتی کی برادری والے یہ ہیں: عمرامؔ، اِضہاؔر، حِبرونؔ اَور عُزّی ايل


مِراریؔ کی برادری والے یہ ہیں: محلیؔ اَور مُوشیؔ۔ لیویوں کی برادری والے اُن کی برادری اَور خاندانوں کے مُطابق یہی تھے۔


لِبنیؔ اَور شِمعیؔ کی برادری کا گیرشون سے تعلّق تھا۔ یہ گیرشونیوں کی برادری والے تھے۔


قورحؔ جو لیوی کا پرپوتا قُہات کا پوتا اَور اِضہاؔر کا بیٹا تھا اِلیابؔ کے بیٹوں داتنؔ اَور ابیرامؔ اَور پِلیتھ کے بیٹے اَونؔ جَیسے چند بنی رُوبِنؔ کے ساتھ مِل کر گستاخی کر بیٹھے۔


پہلا قُرعہ قُہاتیوں کی برادریوں کے حق میں نِکلا جو لیوی تھے اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل سے تھے۔ اُنہیں یہُوداہؔ شمعُونؔ اَور بِنیامین کے قبیلوں سے تیرہ شہر دئیے گیٔے۔


بنی گیرشون کو یِسَّکاؔر آشیر نفتالی اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے منشّہ کے نِصف قبیلہ کی برادریوں سے تیرہ شہر دئیے گیٔے۔


تَب جو لیوی یہ خدمت اَنجام دینے کے لیٔے کمربستہ ہُوئے وہ یہ ہیں: قُہاتیوں میں سے: ماحاتھؔ بِن عماسیؔ اَور یُوایلؔ بِن عزریاہؔ؛ اَور بنی مِراریؔ میں سے: قیشؔ بِن عبدی اَور عزریاہؔ بِن یہللِئیلؔ؛ اَور بنی گیرشون میں سے: یُوآخؔ بِن زِمّہؔ اَور عدنؔ بِن یُوآخؔ۔


شمعُونؔ کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، لیوی کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر، یِسَّکاؔر کے قبیلہ میں سے بَارہ ہزار پر،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات