Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 40:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”مَسح کرنے والا زَیتُون کا تیل لینا اَور اُسے مَسکن کے خیمہ اِجتماع اَور اُس کے اَندر کے سَب ظروف پر چھڑک کر اُس کی اَور اُس کے سارے سامان کی تقدیس کرنا۔ تَب وہ مُقدّس ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور مَسح کرنے کا تیل لے کر مسکن کو اور اُس کے اندر کی سب چِیزوں کو مَسح کرنا اور یُوں اُسے اور اُس کے سب ظرُوف کو مُقدّس کرنا۔ تب وہ مُقدّس ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 फिर मसह का तेल लेकर उसे ख़ैमे और उसके सारे सामान पर छिड़क देना। यों तू उसे मेरे लिए मख़सूस करेगा और वह मुक़द्दस होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 پھر مسح کا تیل لے کر اُسے خیمے اور اُس کے سارے سامان پر چھڑک دینا۔ یوں تُو اُسے میرے لئے مخصوص کرے گا اور وہ مُقدّس ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 40:9
16 حوالہ جات  

پھر مَوشہ نے مَسح کا تیل لیا اَور مَسکن کو اَور اُس کے اَندر کی ہر چیز کو مَسح کیا اَور یُوں اُن کو مُقدّس کیا۔


جَب مَوشہ مَسکن کو کھڑا کر چُکا تو اُس نے اُسے مَسح کیا اَور اُسے اَور اُس کے سارے سازوسامان کو مُقدّس کیا۔ اُس نے مذبح اَور اُس کے تمام ظروف کو بھی مَسح اَور مُقدّس کیا۔


لیکن تُم کو تو اُس قُدُّوس کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے اَور تُم پُوری سچّائی کو جانتے ہو۔


خُدا نے ہی ہم پر اَپنی مُہر بھی لگا دی ہے، اَور پاک رُوح ہمارے دِلوں میں ڈال کر، گویا آنے والی برکتوں کا بیَعانہ اَدا کر دیا ہے۔


وُہی ہماری ساری مُصیبتوں میں ہمیں تسلّی دیتاہے، تاکہ ہم اُس خُدا داد تسلّی سے دُوسروں کو بھی تسلّی دے سکیں جو کسی بھی طرح کی مُصیبت میں مُبتلا ہیں۔


کیونکہ جسے خُدا نے بھیجا ہے وہ خُدا کی باتیں کہتاہے، اِس لیٔے کہ خُدا بغیر حِساب کے پاک رُوح دیتاہے۔


جَیسے ہی یِسوعؔ پاک غُسل لینے کے بعد پانی سے باہر آئے تو آسمان کھُل گیا اَور خُدا کی رُوح کو کبُوتر کی شکل میں اَپنے اُوپر نازل ہوتے دیکھا۔


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


یَاہوِہ کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔ حِکمت اَور فہم کی رُوح، مصلحت اَور قُدرت کی رُوح، مَعرفت اَور یَاہوِہ کے خوف کی رُوح۔


آپ نے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛ اِس لیٔے خُدا یعنی آپ کے خُدا نے آپ کو شادمانی کے تیل سے مَسح کرکے آپ کے ساتھیوں کی نِسبت آپ کو زِیادہ سرفراز کیا۔


کانسے کا مذبح اَور اُس کا کانسے کا جنگلہ، اُس کی بَلّیاں اَور اُس کے تمام ظروف۔ لگن اَور اُس کی چوکی۔


اَور اُنہُوں نے مَسح کرنے کا پاک زَیتُون کا تیل اَور خالص خُوشبودار بخُور بھی بنائے جو کہ ایک ماہر عطر ساز ہی بنا سَکتا ہے۔


اِسی طرح حضرت مَوشہ نے مُلاقات کے خیمہ پر اَور خدمت کے تمام سامان پر خُون چھِڑکا۔


اَور اُس کے صحن کو چاروں طرف سے گھیر کر اُس کے مدخل پر پردہ لگادینا۔


مَیں نے تُجھے ایک سرپرست کروبی کی مانند مَسح کیا، اَور تُجھے خُدا کے پہاڑ پر مُقرّر کیا؛ جہاں تُو بیش قیمتی آتِشی پتّھروں کے درمیان چلتا پھرتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات