Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 40:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تَب اَہرونؔ کو مُقدّس لباس پہناکر اُسے مَسح کرنا اَور اُس کی تقدیس کرنا تاکہ وہ بطور کاہِنؔ میری خدمت کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور ہارُونؔ کو مُقدّس لِباس پہنانا اور اُسے مَسح اور مُقدّس کرنا تاکہ وہ میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 फिर हारून को मुक़द्दस लिबास पहनाना और उसे मसह करके मेरे लिए मख़सूसो-मुक़द्दस करना ताकि इमाम के तौर पर मेरी ख़िदमत करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 پھر ہارون کو مُقدّس لباس پہنانا اور اُسے مسح کر کے میرے لئے مخصوص و مُقدّس کرنا تاکہ امام کے طور پر میری خدمت کرے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 40:13
13 حوالہ جات  

اَور تُم یہ کپڑے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کو پہنانا اَور اُنہیں مَسح کرنا اَور مخصُوص کرنا اَور اُن کی تقدیس کرنا تاکہ وہ میرے لیٔے بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔


لیکن تُمہیں تو خُدا کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے، وہ تُم میں قائِم ہے، اِس لیٔے ضروُرت نہیں کہ کویٔی تُمہیں سِکھائے کہ سچ کیا ہے؟ کیونکہ المسیح کا رُوح تُمہیں سَب باتیں سِکھاتا ہے جو تُمہیں جاننا چاہئے، اَورجو کچھ وہ سِکھاتا ہے وہ سچ ہے جھُوٹ نہیں۔ اِس لیٔے جِس طرح پاک رُوح نے تُمہیں سِکھایا ہے اُسی طرح تُم المسیح میں قائِم رہو۔


لیکن تُم کو تو اُس قُدُّوس کی طرف سے مَسح کیا گیا ہے اَور تُم پُوری سچّائی کو جانتے ہو۔


تو خیال کرو کہ وہ شخص کس قدر زِیادہ سزا کے لائق ٹھہرے گا، جِس نے خُدا کے بیٹے کو پامال کیا، اَور عہد کے اُس خُون کو جِس سے وہ پاک کیا گیا تھا، ناپاک جانا اَور جِس نے فضل کے رُوح کی بےحُرمتی کی؟


اَور اُس کی مرضی پُوری ہو جانے سے ہم یِسوعؔ المسیح کے بَدن کے ایک ہی بار قُربان ہونے کے وسیلہ سے ہمیشہ کے لئے پاک کر دئیے گیٔے ہیں۔


میں اَپنے آپ کو اُن کے لیٔے مخصُوص کرتا ہُوں، تاکہ وہ بھی حق کے ذریعہ مخصُوص کیٔے جایٔیں۔


کیونکہ جسے خُدا نے بھیجا ہے وہ خُدا کی باتیں کہتاہے، اِس لیٔے کہ خُدا بغیر حِساب کے پاک رُوح دیتاہے۔


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


اَور اُس کے بیٹوں کو لاکر اُنہیں کُرتے پہنانا۔


جِس دِن اُنہیں مَسح کیا گیا، اُسی دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا کہ کاہِنوں کو اُن کا یہ دائمی حِصّہ پُشت در پُشت دیتے رہیں۔


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے بیٹوں کو سامنے بُلایا اَور اُن کو چوغے پہنائے اَور اُن پر کمرکاپٹکہ لَپیٹا اَور اُن کے سَروں پر ٹوپیاں پہنا دیں؛ جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اَور مَسح کا تیل اُس کے سَر پر ڈالنا اَور اُسے مَسح کرنا۔


یہ یَاہوِہ کی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے مَسح ہونے کا حِصّہ ہے جو اُس دِن مُقرّر کیا گیا جَب اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دینے کے لیٔے حاضِر کیا گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات