Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 40:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 پھر سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح کو اَور اُس کے تمام ظروف کو مَسح کرکے مذبح کی تقدیس کرنا، اَور تَب وہ نہایت ہی مُقدّس ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور تُو سوختنی قُربانی کے مذبح اور اُس کے سب ظرُوف کو مَسح کر کے مذبح کو مُقدّس کرنا اور مذبح نِہایت ہی مُقدّس ٹھہرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 फिर जानवरों को चढ़ाने की क़ुरबानगाह और उसके सामान पर मसह का तेल छिड़कना। यों तू उसे मेरे लिए मख़सूस करेगा और वह निहायत मुक़द्दस होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 پھر جانوروں کو چڑھانے کی قربان گاہ اور اُس کے سامان پر مسح کا تیل چھڑکنا۔ یوں تُو اُسے میرے لئے مخصوص کرے گا اور وہ نہایت مُقدّس ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 40:10
13 حوالہ جات  

فرشتہ نے جَواب دیا، ”پاک رُوح آپ پر نازل ہوگا، اَور خُداتعالیٰ کی قُدرت آپ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیٔے وہ قُدُّوس جو پیدا ہونے والے ہیں، خُدا کا بیٹا کہلایٔیں گے۔


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


ہمیں اَیسے ہی اعلیٰ کاہِن کی ضروُرت تھی جو پاک، بے قُصُور، بے داغ، گُنہگاروں سے الگ اَور آسمانوں سے بھی بُلند تر کیا گیا ہو۔


خُدا نے المسیح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔


لیکن تُم خُدا کی طرف سے المسیح یِسوعؔ میں ہو جسے خُدا نے ہمارے لیٔے حِکمت، راستبازی، پاکیزگی اَور مخلصی ٹھہرایا۔


میں اَپنے آپ کو اُن کے لیٔے مخصُوص کرتا ہُوں، تاکہ وہ بھی حق کے ذریعہ مخصُوص کیٔے جایٔیں۔


کیونکہ جسے خُدا نے بھیجا ہے وہ خُدا کی باتیں کہتاہے، اِس لیٔے کہ خُدا بغیر حِساب کے پاک رُوح دیتاہے۔


یَاہوِہ کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔ حِکمت اَور فہم کی رُوح، مصلحت اَور قُدرت کی رُوح، مَعرفت اَور یَاہوِہ کے خوف کی رُوح۔


اَور کُچھ مَسح کا تیل لے کر اُسے سات بار مذبح پر چھِڑکا، مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، پانی کے حوض اَور اُس کی چوکی کو مَسح کرکے اُن کو مُقدّس کیا۔


تَب لگن اَور اُس کی چوکی کو مَسح کرکے اُن کی تقدیس کرنا۔


اَور اُسے خمیر کے ساتھ پکایا نہ جایٔے۔ مَیں نے اِسے اَپنی بطور غِذا آتِشی قُربانیوں میں سے اُن کو حِصّہ کے طور پر دیا ہے۔ اَور یہ گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کی مانند نہایت ہی پاک ہے۔


اَور تُم اُن کو پاک کرنا تاکہ وہ خُوب پاک ہو جایٔیں اَورجو کچھ بھی اُن سے چھُو جائے گا پاک ٹھہرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات