Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 4:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تَب یَاہوِہ نے اُن سے پُوچھا، ”اِنسان کو اُس کا مُنہ کِس نے دیا ہے؟ کون اُس کو بہرہ یا گُونگا بناتا ہے؟ کون اُس کو بینائی دیتاہے یا اَندھا بناتا ہے؟ کیا وہ مَیں یَاہوِہ ہی نہیں ہُوں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تب خُداوند نے اُسے کہا کہ آدمی کا مُنہ کِس نے بنایا ہے؟ اور کَون گُونگا یا بہرا یا بِینا یا اندھا کرتا ہے؟ کیا مَیں ہی جو خُداوند ہُوں یہ نہیں کرتا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 रब ने कहा, “किसने इनसान का मुँह बनाया? कौन एक को गूँगा और दूसरे को बहरा बना देता है? कौन एक को देखने की क़ाबिलियत देता है और दूसरे को इससे महरूम रखता है? क्या मैं जो रब हूँ यह सब कुछ नहीं करता?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 رب نے کہا، ”کس نے انسان کا منہ بنایا؟ کون ایک کو گونگا اور دوسرے کو بہرا بنا دیتا ہے؟ کون ایک کو دیکھنے کی قابلیت دیتا ہے اور دوسرے کو اِس سے محروم رکھتا ہے؟ کیا مَیں جو رب ہوں یہ سب کچھ نہیں کرتا؟

باب دیکھیں کاپی




خروج 4:11
18 حوالہ جات  

جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی کسی شہر پر آفت آتی ہے۔


یَاہوِہ اَندھوں کو بینائی بخشتے ہیں، اَور یَاہوِہ جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں، یَاہوِہ صادقوں کو عزیز رکھتے ہیں۔


اُس نے اُس سے میرے مُنہ کو چھُوا اَور کہا، ”دیکھ، اِس نے تیرے لبوں کو چھُوا ہے؛ تیری بدکاری دُور ہُوئی اَور تیرے گُناہ کا کفّارہ ہو گیا۔“


جِس نے کان بنائے، کیا وہ خُود نہیں سُنتے؟ اَور جِس نے آنکھ بنائی، کیا وہ آپ نہیں دیکھتے؟


اَے خُداوؔند، میرے لبوں کو کھول دیں، اَور میرے مُنہ سے آپ کی سِتائش نکلے گی۔


تَب یَاہوِہ نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر میرا مُنہ چھُوا اَور مُجھ سے فرمایا، ”اَب مَیں نے اَپنا کلام تمہارے مُنہ میں ڈال دیا ہے۔


تَب یہ سُن کر مَیں نے فرمایا، ”افسوس، یَاہوِہ قادر، دیکھیں، مُجھے تو بولنا بھی نہیں آتا؛ کیونکہ مَیں تو محض ایک بچّہ ہُوں۔“


اُس شخص کی آمد سے ایک شام قبل یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور صُبح کو اُس شخص کے میرے پاس آنے سے قبل یَاہوِہ نے میرا مُنہ کھول دیا تھا۔ اُس طرح میری زبان کھُل گئی اَور مَیں گُونگا نہ رہا۔


کیا یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی کام مُشکل ہے؟ مَیں اگلے بَرس مُقرّرہ وقت پر تمہارے پاس پھر واپس آؤں گا اَور سارہؔ کے یہاں بیٹا پیدا ہوگا۔“


کہ اَندھے دیکھتے ہیں، لنگڑے چلتے ہیں، اَور کوڑھی پاک صَاف کیٔے جاتے ہیں، بہرے سُنتے ہیں، مُردے زندہ کیٔے جاتے ہیں اَور غریبوں کو خُوشخبری سُنایٔی جاتی ہے۔


تاکہ تُو اَندھی آنکھیں کھولے، قَیدیوں کو قَیدخانہ کی کوٹھری سے آزاد کرے اَورجو اَندھیرے میں بیٹھے ہُوں اُنہیں تہہ خانہ سے نکالے۔


اَور سُنو! جَب تک یہ باتیں پُوری نہیں ہو جاتیں تمہاری زبان بند رہے گی اَور تُم بول نہ سکوگے، کیونکہ تُم نے میری اِن باتوں کا، یقین نہ کیا جو اَپنے وقت پر پُوری ہُوں گی۔“


اُسی وقت حضرت زکریاؔہ کا مُنہ کھُل گیا اَور اُن کی زبان کام کرنے لگی، اَور وہ بولنے لگے، اَور خُدا کی تعریف کرنے لگے۔


لیکن اَوروں نے کہا، ”یہ باتیں بدرُوح کے مُنہ سے نہیں نکل سکتیں۔ کیا کویٔی بدرُوح اَندھوں کی آنکھیں کھول سکتی ہے؟“


آؤ، ہم نیچے جا کر اُن کی زبان میں اِختلاف پیدا کریں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات ہی نہ سمجھ سکیں۔“


سُننے والے کان اَور دیکھنے والی آنکھیں۔ اُن دونوں کو یَاہوِہ نے بنایا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات