Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 39:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اِس طرح مَسکن کے خیمہ اِجتماع کا سَب کام اَنجام تک پہُنچا اَور بنی اِسرائیل نے سَب کچھ وَیسے ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اِس طرح خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کا سب کام ختم ہُؤا اور بنی اِسرائیل نے سب کُچھ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 आख़िरकार मक़दिस का काम मुकम्मल हुआ। इसराईलियों ने सब कुछ उन हिदायात के मुताबिक़ बनाया था जो रब ने मूसा को दी थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 آخرکار مقدِس کا کام مکمل ہوا۔ اسرائیلیوں نے سب کچھ اُن ہدایات کے مطابق بنایا تھا جو رب نے موسیٰ کو دی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 39:32
24 حوالہ جات  

اَور خیال رکھو کہ جو نمونہ تُمہیں پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابق سَب چیزیں بنانا۔


جو اُس پاک مَقدِس میں خدمت کرتے ہیں جو آسمانی مَقدِس کی نقل اَور اُس کا عکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جَب حضرت مَوشہ خیمہ بنانے کو تھے تو خُدا نے اُنہیں ہدایت دی، ”دیکھ، جو نمونہ تُجھے پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا اُسی کے مُطابق سَب چیزیں بنانا۔“


یِسوعؔ اَپنے مُقرّر کرنے والے خُداتعالیٰ کے حق میں اُسی طرح مُکمّل طور سے وفادار تھے جِس طرح حضرت مَوشہ خُدا کے سارے گھرانے میں وفادار تھے۔


اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“


داویؔد نے فرمایا، ”یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور اُنہُوں نے مُجھے سَب کچھ سمجھایا۔ اَب مَیں اِن سَب کاموں کی تفصیل لِکھ کر نقشوں سمیت تمہارے حوالے کرتا ہُوں۔“


مگر شموایلؔ نے جَواب دیا: ”کیا یَاہوِہ سوختنی نذروں اَور ذبیحوں سے اِتنا ہی خُوش ہوتے ہیں جِتنا اُس بات سے کہ یَاہوِہ کا حُکم مانا جائے؟ دیکھ حُکم ماَننا، قُربانی چڑھانے سے، اَور کہنے کے مُطابق عَمل کرنا مینڈھوں کی چربی سے بہتر ہے۔


تُم بڑی ہوشیاری سے اِن سَب اَحکام پر جنہیں میں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرنا؛ اِن میں نہ تو کچھ اِضافہ کرنا اَور نہ ہی اِن میں سے کچھ گھٹانا۔


صندُوق، میز، چراغدان، مذبحوں، عبادت میں کام آنے والے پاک مَقدِس کے ظروف، پردہ اَور اُن کے لیٔے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کی دیکھ بھال اُن کے ذمّہ تھی۔


اَور جَب بھی وہ خیمہ اِجتماع میں داخل ہوتے یا مذبح کے قریب جاتے تو وہ اَپنے ہاتھ پاؤں دھوکر جاتے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


پھر وہ اُس مَسکن کو مَوشہ کے پاس لایٔے: یعنی خیمہ اَور اُس کا سارا سامان، اُس کے تُکمے، تختے، بینڈے، سُتون اَور پایٔے۔


اَور پھر اُنہُوں نے اُسے ایک نیلے رنگ کی ڈوری سے عمامہ پر جوڑ دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اَور بنی اِسرائیل نے بالکُل وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو حُکم دیا تھا۔


”یعنی خیمہ اِجتماع، عہد کا صندُوق اَور اُس پر کفّارہ کا سرپوش، اَور خیمہ کا سارا سامان،


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا:


اَور اُس میں عہد کا صندُوق رکھ دینا اَور اُس کی حِفاظت کے لیٔے بیچ کا پردہ کھینچ دینا۔


اَور گیارھویں سال کے بُولؔ کے مہینے میں جو اصل میں آٹھواں مہینہ ہے، یَاہوِہ کا بیت المُقدّس اَپنے تمام سَب حِصّوں کے ساتھ اَپنے نقشہ کے عَین مُطابق بَن کر تیّار ہو گیا تھا۔ چنانچہ شُلومونؔ کو اِسے تعمیر کرنے میں سات سال لگے۔


اَور حُورامؔ نے چُھوٹے حوض، بیلچے اَور چھڑکاؤ کرنے والے پیالوں کو بھی بنایا۔ چنانچہ حُورامؔ نے اُن تمام کاموں کو جسے وہ شُلومونؔ بادشاہ کی خاطِر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں بنا رہاتھا، مُکمّل کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات