Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 39:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور اُنہُوں نے پاک مَقدِس میں خدمت کرتے وقت پہننے کے لیٔے نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے بُنے ہویٔے کپڑے بنائے اَور اُنہُوں نے اَہرونؔ کے لیٔے بھی مُقدّس لباس بنائے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور اُنہوں نے مَقدِس میں خِدمت کرنے کے لِئے آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے لِباس اور ہارُونؔ کے واسطے مُقدّس لِباس جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا بنائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 बज़लियेल की हिदायत पर कारीगरों ने नीले, अरग़वानी और क़िरमिज़ी रंग का धागा लेकर मक़दिस में ख़िदमत के लिए लिबास बनाए। उन्होंने हारून के मुक़द्दस कपड़े उन हिदायात के ऐन मुताबिक़ बनाए जो रब ने मूसा को दी थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 بضلی ایل کی ہدایت پر کاری گروں نے نیلے، ارغوانی اور قرمزی رنگ کا دھاگا لے کر مقدِس میں خدمت کے لئے لباس بنائے۔ اُنہوں نے ہارون کے مُقدّس کپڑے اُن ہدایات کے عین مطابق بنائے جو رب نے موسیٰ کو دی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 39:1
14 حوالہ جات  

اَور بیل بُوٹے کڑھے ہویٔے لباس، یعنی مُقدّس لباس اَہرونؔ کاہِنؔ کے لیٔے، اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے لباس جنہیں پہن کر وہ بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔


اَور ہر ایک جِس کے پاس نیلے آسمانی رنگ کا، اَرغوانی رنگ کا یا سُرخ رنگ کا کپڑا یا نفیس کتان یا بکریوں کی پشم، مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالیں یا دریائی بچھڑوں کی کھالیں تھیں لے آیا۔


اَور پاک مَقدِس میں خدمت اَنجام دینے کے لیٔے بُنے ہویٔے مُقدّس لباس، اَہرونؔ کاہِنؔ کے لیٔے اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے لباس جَب وہ بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔“


یہُودیوں کا اعلیٰ کاہِن تو پاک ترین مقام میں سال میں ایک بار خُود اَپنا نہیں یعنی جانوروں کا خُون لے کر داخل ہوتا تھا لیکن المسیح اَپنے آپ کو بار بار قُربان کرنے کے لیٔے داخل نہیں ہویٔے۔


وہ بکروں اَور بچھڑوں کا خُون لے کر نہیں بَلکہ اَپنا خُون لے کر ایک ہی بار ہمیشہ کے لیٔے پاک ترین مقام میں داخل ہُوا اَور یُوں ہمیں اَبدی نَجات دِلائی۔


”بیت المُقدّس کا آئین یہ ہے کہ پہاڑ کی چوٹی کے اِردگرد کا تمام علاقہ نہایت مُقدّس ہوگا۔ بیت المُقدّس کا قانُون اَیسا ہی ہے۔


ایک بار کاہِنؔ مُقدّس علاقہ میں داخل ہو جایٔیں تو وہ اُس وقت تک بیرونی صحن میں نہیں جا سکتے جَب تک کہ وہ اَپنے کپڑے نہ اُتاریں جنہیں پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں کیونکہ وہ مُقدّس ہوتے ہیں۔ جَب وہ اُن جگہوں میں جاتے ہیں جو عوام کے لیٔے ہوتی ہیں تَب دُوسرے کپڑے پہن کر جایٔیں۔“


آپ کے قوانین پائدار ہیں، اَے یَاہوِہ، ابدُالآباد تک؛ تقدُّس آپ کے گھر کی زینت ہے۔


اَور پاک مَقدِس میں خدمت کرتے وقت پہننے کے لیٔے بُنے ہویٔے مُقدّس لباس۔ اَور اَہرونؔ کاہِنؔ اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے جَب وہ بطور کاہِنؔ کے طور پر خدمت اَنجام دیتے تھے۔


”اَور تُم مَسکن کے لیٔے دس پردے بنانا جو نفیس بٹے ہویٔے کتان سے اَور نیلے آسمانی اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگوں سے بُنے ہُوں اَور جِن پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہُوں۔


نیلا، اَرغوانی، سُرخ رنگ کا کپڑا، نفیس کتان؛ بکری کی پشم؛


اَور اِردگرد کے صحن کے پایوں کے لیٔے اَور دروازہ کے پایوں کے لیٔے اَور مَسکن کے خیمہ کی تمام میخوں کے لیٔے اَور اِردگرد کے صحن کی میخوں کے لیٔے اِستعمال کیا۔


اَور دیکھنا کہ وہ سونا اَور نیلے، اَرغوانی اَور قِرمزی رنگ کا کپڑا اَور نفیس کتان اِستعمال کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات