Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 36:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور اُنہُوں نے وہ تمام نذریں جو بنی اِسرائیل نے پاک مَقدِس کو بنانے کے کام کو سَر اَنجام دینے کے لیٔے دئیے تھے، مَوشہ سے حاصل کئے اَور لوگ ہر صُبح رضا کی قُربانی کی نذر اَپنی خُوشی سے لاتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور جو جو ہدئے بنی اِسرائیل لائے تھے کہ اُن سے مَقدِس کی عِبادت کی چِیزیں بنائی جائیں وہ سب اُنہوں نے مُوسیٰؔ سے لے لِئے اور لوگ پِھر بھی اپنی خُوشی سے ہر صُبح اُس کے پاس ہدیہ لاتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उन्हें मूसा से तमाम हदिये मिले जो इसराईली मक़दिस की तामीर के लिए लाए थे। इसके बाद भी लोग रोज़ बरोज़ सुबह के वक़्त हदिये लाते रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُنہیں موسیٰ سے تمام ہدیئے ملے جو اسرائیلی مقدِس کی تعمیر کے لئے لائے تھے۔ اِس کے بعد بھی لوگ روز بہ روز صبح کے وقت ہدیئے لاتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 36:3
11 حوالہ جات  

اَور یُوں تمام بنی اِسرائیل مَرد اَور عورتیں اَپنی ہی خُوشی سے یَاہوِہ کے حُضُور اُس تمام کام کے لیٔے رضا کی قُربانی کے نذرانے لایٔے جسے کرنے کا یَاہوِہ نے اُنہیں مَوشہ کی مَعرفت حُکم دیا تھا۔


اَے داویؔد کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تُم ہر صُبح اِنصاف کرو؛ اَور مظلوم کو ظالموں کے ہاتھوں سے رِہائی بخشو، ورنہ تمہاری بدی کی وجہ سے، میرے غضب کی آگ بھڑک اُٹھے گی، اَور اَیسی شُعلہ زن ہوگی کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے، تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے، اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔


میری بدولت بادشاہ حُکومت کرتے ہیں اَور حُکمراں عادلانہ قوانین نافذ کرتے ہیں؛


میں ہر صُبح مُلک کے سَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛ تاکہ کویٔی بدکار یَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛ کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔


اَورجو سردار تھے وہ افُود اَور سینہ بند کے لیٔے سنگِ سُلیمانی اَور نگینے لایٔے


تَب مَوشہ نے بصل ایل، اَور اُہلیابؔ اَور ہر کاریگر کو جسے یَاہوِہ نے قابلیّت بخشی تھی اَورجو آکر کام کرنے کے لیٔے رضامند تھا طلب کیا۔


تَب تمام کاریگر جو پاک مَقدِس کو بنانے کے کام میں لگے ہویٔے تھے اَپنا کام چھوڑکر آئے۔


یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، خمیری روٹی کے شُکر گُزاری کی نذر آگ میں گذرانو اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں پر فخر کرو، اَور اَے بنی اِسرائیل اُن قُربانیوں پر فخر کرو، کیونکہ تُم کو اَیسا کرنا پسند ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات