Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 32:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”نیچے جاؤ کیونکہ تمہارے لوگ جنہیں تُم مِصر سے نکال کر لائے بگڑ گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تب خُداوند نے مُوسیٰؔ کو کہا نِیچے جا کیونکہ تیرے لوگ جِن کو تُو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا بِگڑ گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उस वक़्त रब ने मूसा से कहा, “पहाड़ से उतर जा। तेरे लोग जिन्हें तू मिसर से निकाल लाया बड़ी शरारतें कर रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُس وقت رب نے موسیٰ سے کہا، ”پہاڑ سے اُتر جا۔ تیرے لوگ جنہیں تُو مصر سے نکال لایا بڑی شرارتیں کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 32:7
17 حوالہ جات  

لیکن مَوشہ نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے رحم کی درخواست کرتے ہویٔے کہا، ”اَے یَاہوِہ! آپ کا غضب اَپنے لوگوں کے خِلاف کیوں بھڑکے جنہیں آپ نے عظیم قُوّت اَور قوی ہاتھ سے مِصر سے نکال لائے؟


گِبعہؔ کے دِنوں کی طرح، وہ بداخلاقی میں غرق ہو چُکے ہیں۔ خُدا اُن کی شرارت کو یاد کرےگا اَور اُنہیں اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہاں سے فوراً نیچے چلے جاؤ کیونکہ تمہارے لوگ جِن کو تُم مِصر سے نکال لایٔے ہو وہ بگڑ گیٔے ہیں۔ جو حُکم مَیں نے اُنہیں دیا تھا اُس سے وہ بہت جلد برگشتہ ہو گئے اَور اَپنے لیٔے ایک بُت ڈھال کر بنا لیا ہے۔“


لیکن جَب وہ قاضی مَرجاتا تو لوگ پھر سے غَیر معبُودوں کی پیروی کرکے اُن کی خدمت اَور عبادت میں مصروف ہوکر اَیسی راہوں پر لَوٹ جاتے جو اُن کے آباؤاَجداد کی راہوں سے بھی بدتر تھیں۔ وہ اَپنی بُری روِشوں اَور سرکش راہوں کو چھوڑنے پر آمادہ نہ ہُوئے۔


اَور یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”نیچے جا کر اَہرونؔ کو اَپنے ساتھ اُوپر لے آؤ۔ لیکن کاہِنؔ اَور عوام یَاہوِہ کے پاس اُوپر آنے کے لیٔے مُقرّرہ حدّوں کو ہرگز نہ توڑیں ورنہ یَاہوِہ اُن کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔“


”تمہارے لوگوں اَور مُقدّس شہر کے لیٔے ستّر سات مُقرّر کئے گیٔے ہیں کہ اُن کی سرکشی کا خاتِمہ ہو جائے اَور اُن کے گُناہوں کا اِختتام ہو جائے اَور اُن کے خطاؤں کا کفّارہ دیا جائے، اَور اَبدی راستبازی قائِم ہو، رُویا اَور نبیوں کی نبُوّت کی باتوں پر مُہر ہو اَور پاک ترین مقام کا پھر سے مَسح کیا جائے۔


وہ یَاہوِہ کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آئے یہ اُن کے فرزند نہیں؛ شرم کی بات ہے کہ وہ ایک کجرو اَور ٹیڑھی پُشت ہیں۔


کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم بگڑ جاؤ اَور اَپنے لیٔے کویٔی بُت یا شَبیہ بنالو خواہ وہ مَرد یا عورت کے شکل کی،


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”تُم اَور وہ لوگ جنہیں مِصر سے نکال لائے، یہ جگہ چھوڑکر اُس مُلک کی طرف روانہ ہو جِس کا مَیں نے قَسم کھا کر اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب سے یہ وعدہ کیا تھا، ’میں اُنہیں تمہاری نَسل کو دے دُوں گا۔‘


اَورجو کچھ اُنہُوں نے اُسے دیا اُس نے اُسے لے کر ایک بُت بنایا جو بچھڑے کی صورت میں ڈھالا گیا تھا اَور اُسے چھینی سے ٹھیک کیا۔ تَب وہ کہنے لگے، ”اَے اِسرائیل یہی تمہارا وہ معبُود ہے جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا ہے۔“


اَور جَب لوگوں نے دیکھا کہ مَوشہ نے پہاڑ سے اُترنے میں دیر لگائی تو وہ اَہرونؔ کے پاس جمع ہوکر کہنے لگے، ”آئیے ہمیں ایک معبُود بنا کر دیں جو ہمارے آگے آگے چلے، کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ اُس اِنسان مَوشہ کو جو ہمیں مِصر سے نکال لائے کیا ہو گیا ہے۔“


کوہِ حورِبؔ کے نزدیک بھی تُم نے یَاہوِہ کو اِس قدر غُصّہ دِلایا کہ اَپنے غُصّہ میں وہ تُمہیں فنا ہی کر دیتے۔


لیکن تَب وہ اَپنے مُنہ سے اُن کی جھُوٹی خُوشامد کرتے، اَور اَپنی زبان سے اُن سے جھُوٹ بولتے؛


کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ میرے مرنے کے بعد تُم بالکُل بگڑ جاؤگے اَور اُس راہ سے پھر جاؤگے جِس پر چلنے کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور آنے والے دِنوں میں تُم پر آفتیں نازل ہوں گی کیونکہ تُم اَپنے بدکاری سے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلانے کے لیٔے وہ کام کروگے جو اُن کی نظر میں بُرا ہے۔“


اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا، ٹھیک وَیسے ہی جَیسے اُس کے باپ نے کیا تھا۔ لیکن اَپنے باپ عُزّیاہؔ کی طرح اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کبھی جانے کی گستاخی نہ کی مگر لوگوں نے اَپنے بُرے دستور جاری رکھے۔


افسوس، اَے گُناہ آلُودہ قوم، اَور بدکرداری سے لدے ہُوئے لوگو، بدکاروں کی نَسل، اَور بدچلن بچّو! اِنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا؛ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقارت سے ٹھکرا دیا اَور اُس سے مُنہ موڑ لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات