Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 32:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 جَب اَہرونؔ نے یہ دیکھا تو اُس نے اُس بچھڑے کے سامنے ایک مذبح بنا کر اعلان کیا، ”کل یَاہوِہ کے لیٔے عید ہوگی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 یہ دیکھ کر ہارُونؔ نے اُس کے آگے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس نے اِعلان کر دِیا کہ کل خُداوند کے لِئے عِید ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जब हारून ने यह देखा तो उसने बछड़े के सामने क़ुरबानगाह बनाकर एलान किया, “कल हम रब की ताज़ीम में ईद मनाएँगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جب ہارون نے یہ دیکھا تو اُس نے بچھڑے کے سامنے قربان گاہ بنا کر اعلان کیا، ”کل ہم رب کی تعظیم میں عید منائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 32:5
18 حوالہ جات  

تَب یِہُو نے فرمان جاری کیا، ”بَعل کے اِعزاز میں ایک خاص جلسہ کا اعلان کرو۔“ لہٰذا اُنہُوں نے سَب جگہ مُنادی کر دی۔


” ’یہ یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں ہیں جنہیں منانے کے لیٔے مُقدّس اِجتماعات منعقّد کئے جایٔیں تاکہ تُم یَاہوِہ کے حُضُور مُقرّرہ دِنوں پر سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں، قُربانیاں اَور تپاون کی نذر پیش کرنا۔


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُنہیں حُکم دو، ’یہ یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں ہیں، جنہیں تُم مُقدّس اِجتماعات کے طور پر اعلان کرنا؛ میری مُقرّرہ عیدیں یہ ہیں:


پس آؤ ہم عید منائیں لیکن پُرانے خمیر سے نہیں جو شرارت اَور بدی کا خمیر ہے بَلکہ پاکیزگی اَور سچّائی کی بے خمیری روٹی سے۔


اِسرائیل اَپنے خالق کو فراموش کر چُکاہے اَور اُس نے محل تعمیر کئے؛ بنی یہُوداہؔ نے کیٔی شہروں کو مُستحکم کر لیا۔ لیکن مَیں اُن کے شہروں پر آگ نازل کروں گا جو اُن کے قلعوں کو بھسم کر دے گی۔


حالانکہ اِفرائیمؔ نے گُناہ کی قُربانیوں کے لیٔے قُربان گاہیں تعمیر کیں، لیکن یہ اَب گُنہگاری کی قُربان گاہیں بَن گئی ہیں۔


لہٰذا اُنہُوں نے بیرشبعؔ سے لے کر دانؔ تک مُلکِ اِسرائیل میں ہر جگہ اعلان کروا دیا کہ سَب لوگ یروشلیمؔ آکر یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا کے لیٔے عیدِفسح منائیں کیونکہ اُنہُوں نے کثیر تعداد میں شَریعت کے مُطابق یہ عید نہیں منائی تھی۔


لہٰذا اورِیّاہؔ کاہِنؔ نے اُن تمام نقشوں کے مُطابق جو آحازؔ بادشاہ نے دَمشق سے بھیجے تھے ایک مذبح تعمیر کیا اَور آحازؔ بادشاہ کے لَوٹنے سے پیشتر اُسے مُکمّل کر دیا۔


اُن خُطوط میں اُس نے لِکھّا: ”روزہ کی مُنادی کرنے کے بعد نبوتؔ کو لوگوں کے درمیان نُمایاں جگہ پر بِٹھا دینا۔


تَب شاؤل نے یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنایا۔ یہ پہلا مذبح تھا جو شاؤل نے یَاہوِہ کے لیٔے بنایا تھا۔


اُسی دِن تُم مُقدّس اِجتماع کا اعلان کرنا اَور اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں میں تمہارے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔


” ’یَاہوِہ کی مُقرّرہ عیدیں جِن کا اعلان تُمہیں مُقدّس اِجتماعات کے لیٔے مُقرّرہ وقت پر کرنا ہوگا، یہ ہیں۔


اَورجو کچھ اُنہُوں نے اُسے دیا اُس نے اُسے لے کر ایک بُت بنایا جو بچھڑے کی صورت میں ڈھالا گیا تھا اَور اُسے چھینی سے ٹھیک کیا۔ تَب وہ کہنے لگے، ”اَے اِسرائیل یہی تمہارا وہ معبُود ہے جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا ہے۔“


”وہ دِن تمہارے لیٔے یادگار ہوگا اَور تُم اَور تمہاری آنے والی پُشت در پُشت اُسے ایک دائمی فرمان سمجھ کر یَاہوِہ کی عید کے طور پر منائیں۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”ہم اَپنے جَوانوں، بُوڑھوں، اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں، اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں سمیت جایٔیں گے کیونکہ ہمیں اَپنے یَاہوِہ کی عید منانا ہے۔“


پس اگلے دِن لوگوں نے صُبح سویرے اُٹھ کر سوختنی نذریں چڑھائیں اَور سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانیں۔ لوگ کھانے پینے کے لیٔے بیٹھے اَور پھر اُٹھ کر رنگ رلیاں منانے لگے۔


اَور مَوشہ نے ایک مذبح بنایا اَور اُس کا نام یَاہوِہ میرا پرچم ہیں رکھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات