Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 30:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ”طہارت کے لیٔے کانسے کا ایک لگن بنانا لگن کی چوکی بھی کانسے کی ہو، اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے دروازہ اَور مذبح کے درمیان رکھ کر اُس میں پانی بھر دینا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 تُو دھونے کے لِئے پِیتل کا ایک حَوض اور پِیتل ہی کی اُس کی کُرسی بنانا اور اُسے خَیمۂِ اِجتماع اور قُربان گاہ کے بِیچ میں رکھ کر اُس میں پانی بھر دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 “पीतल का ढाँचा बनाना जिस पर पीतल का हौज़ बनाकर रखना है। यह हौज़ धोने के लिए है। उसे सहन में मुलाक़ात के ख़ैमे और जानवरों को चढ़ाने की क़ुरबानगाह के दरमियान रखकर पानी से भर देना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 ”پیتل کا ڈھانچا بنانا جس پر پیتل کا حوض بنا کر رکھنا ہے۔ یہ حوض دھونے کے لئے ہے۔ اُسے صحن میں ملاقات کے خیمے اور جانوروں کو چڑھانے کی قربان گاہ کے درمیان رکھ کر پانی سے بھر دینا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 30:18
15 حوالہ جات  

لگن کو خیمہ اِجتماع اَور مذبح کے درمیان رکھ کر اُس میں پانی بھر دینا۔


اَور اُنہُوں نے اُن عورتوں کے فرمانوں سے جو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر خدمت کرتی تھیں کانسے کا ایک لگن اَور لگن کی چوکی کانسے کی بنائی۔


پھر شُلومونؔ نے ڈھالی ہُوئی دھات کا پانی کا ایک بڑا حوض بنوایا جِس کی شکل گول تھی اَورجو ایک کنارے سے دُوسرے کنارے تک دس ہاتھ اَور اُونچا پانچ ہاتھ تھا اَور پیمائش کے لحاظ سے اُس کا گھیرا تیس ہاتھ تھا۔


حِیرامؔ نے کانسے کے دس چُھوٹے چُھوٹے حوض بھی بنائے؛ اَور ہر ایک حوض میں ایک ہزار آٹھ سَو لیٹر پانی کی گنجائش تھی۔ اَور ہر ایک حوض تقریباً دو میٹر گہری تھی اَور دسوں گاڑیوں پر ایک ایک حوض لے جایا جاتا تھا۔


پھر شُلومونؔ نے ڈھالی ہُوئی دھات کا پانی کا ایک بڑا حوض بنوایا جِس کی شکل گول تھی اَورجو ایک کنارے سے دُوسرے کنارے تک دس ہاتھ اَور اُونچا پانچ ہاتھ تھا اَور پیمائش کے لحاظ سے اُس کا گھیرا تیس ہاتھ تھا۔


لیکن اگر ہم نُور میں چلتے ہیں جَیسا کہ خُدا نُور میں ہے تو پھر ہم ایک دُوسرے کے ساتھ رِفاقت رکھتے ہیں اَور اُس کے بیٹے یِسوعؔ کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک صَاف کر دیتاہے۔


تو خُدا نے ہمیں نَجات بخشی، مگر یہ ہمارے راستبازی کے کاموں کے سبب سے نہیں تھا بَلکہ اُس کی رحمت کے مُطابق۔ ہمیں پاک رُوح کے ذریعہ نئی زندگی بخشی اَور رُوحانی پیدائش کے غُسل سے ہمارے دِلوں کو پاک صَاف کر دیا۔


اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔


پھر شُلومونؔ نے دھونے کے لیٔے دس چُھوٹی چلمچیاں بنوائیں جِن میں سے پانچ کو شُلومونؔ نے جُنوب اَور پانچ کو شمال کی طرف رکھا، جِن کا کام سوختنی نذروں میں اِستعمال ہونے والی اَشیا کو دھونا تھا مگر وہ بڑا حوض کاہِنوں کے غُسل کے لیٔے تھا۔


اَور کُچھ مَسح کا تیل لے کر اُسے سات بار مذبح پر چھِڑکا، مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، پانی کے حوض اَور اُس کی چوکی کو مَسح کرکے اُن کو مُقدّس کیا۔


سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، لگن اَور اُس کی چوکی،


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا،


جَب تُم خُدا کے گھر کو جاؤ تو اَپنے طرز عَمل کی بابت ہوشیار رہنا۔ بہتر ہے کہ تُم سُننے اَور حُکم ماننے کی غرض سے نزدیک جاؤ نہ کہ محض احمقوں کی مانند صِرف قُربانی پیش کرو جو یہ جانتے ہی نہیں کہ وہ کیا غلط کر رہے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات