Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 30:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”تُم بنی اِسرائیل کی تعداد مَعلُوم کرنے کے لیٔے اُن کی مردُم شماری کرو تو ہر ایک جَب وہ شُمار کیا جائے یَاہوِہ کو اَپنی جان کا فدیہ اَدا کرے۔ تَب مردُم شماری کے وقت اُن پر کویٔی وَبا نازل نہ ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 جب تُو بنی اِسرائیل کا شُمار کرے تو جِتنوں کا شُمار ہُؤا ہو وہ فی مَرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فِدیہ خُداوند کے لِئے دیں تاکہ جب تُو اُن کا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کوئی وبا اُن میں پَھیلنے نہ پائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 “जब भी तू इसराईलियों की मर्दुमशुमारी करे तो लाज़िम है कि जिनका शुमार किया गया हो वह रब को अपनी जान का फ़िद्या दें ताकि उनमें वबा न फैले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ”جب بھی تُو اسرائیلیوں کی مردم شماری کرے تو لازم ہے کہ جن کا شمار کیا گیا ہو وہ رب کو اپنی جان کا فدیہ دیں تاکہ اُن میں وبا نہ پھیلے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 30:12
21 حوالہ جات  

چنانچہ بازوبند، کنگن، انگُوٹھیاں، کان کی بالیاں اَور گلوبند جَیسی سونے کی چیزوں میں سے جو کچھ ہمارے ہاتھ لگا اُسے ہم یَاہوِہ کے حُضُور میں ہدیہ کے طور پر لایٔے ہیں تاکہ ہمارے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دیا جائے۔“


یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے مَردوں کی گِنتی کا کام شروع کیا لیکن اُسے ختم نہ کر پایا۔ وجہ یہ تھی کہ اُس گِنتی کے باعث اِسرائیل پر قہر نازل ہُوا اَور باقیوں کی تعداد داویؔد بادشاہ کی تاریخ کی کتابوں میں درج نہ ہُوئی۔


چنانچہ اِبن آدمؔ اِس لیٔے نہیں آیا کہ خدمت لے بَلکہ، اِس لیٔے کہ خدمت کرے، اَور اَپنی جان دے کر بہتیروں کو رِہائی بخشے۔“


کویٔی شخص کسی دُوسرے کی جان کا مُعاوضہ نہیں دے سَکتا نہ خُدا کو اُس کا فدیہ اَدا کر سَکتا ہے۔


جِس نے خُود کو سَب کی رِہائی کی خاطِر فدیہ کے طور پر قُربان کر دیا تاکہ اُن کی قُربانی کی مُناسب وقتوں پر ایک ثبوت کے طور پر گواہی دی جائے۔


کیونکہ اِبن آدمؔ اِس لیٔے نہیں آیا کہ خدمت لے بَلکہ، اِس لیٔے کہ خدمت کرے، اَور اَپنی جان دے کر بہتیروں کو رِہائی بخشے۔“


خبردار، دولت تمہارا دِل نہ لُبھا لے؛ کویٔی بڑی رشوت تُمہیں گُمراہ نہ کر دے۔


جو اُس پر مہربان ہو اَور کہے، ’اِسے قبر کی گہرائی میں جانے سے بچا؛ مُجھے اِس کا فدیہ مِل گیا ہے۔


لہٰذا بادشاہ نے اعلیٰ کاہِن یہویادعؔ کو طلب کیا اَور اُس سے پُوچھا، ”آپ نے لیویوں کو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ سے محصُول لانے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور اِسرائیل کی جماعت نے عہد کے خیمہ کے لیٔے مُقرّر کیا تھا؟“


تَب یَاہوِہ نے اِسرائیل میں وَبا بھیجی اَور اِسرائیل کے ستّر ہزار لوگ مَر گیٔے۔


یا تو قحط کے تین بَرس یا تمہارے دُشمنوں کی تلواریں تین بَرس تک تمہارا پیچھا کرتی رہیں اَور تُم اُن کے آگے بھاگتے پھرو یا تین دِن تک یَاہوِہ کی تلوار یعنی مُلک میں وَبا پھیلی رہے اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اِسرائیل کے ہر حِصّہ میں تباہی مچاتا رہے۔‘ اَب سوچ لو کہ مَیں اَپنے بھیجنے والے کو کیا جَواب دُوں۔“


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا،


اَور مَوشہ سے کہنے لگے، ”تمہارے خادِموں نے اُن سپاہیوں کا جو ہمارے ماتحت تھے شُمار کیا اَور اُن میں سے ایک بھی کم نہ ہُوا۔


اِسرائیل کے خِلاف شیطان اُٹھ کھڑا ہُوا اَور اُس نے اِسرائیل کی مردُم شماری کرنے کے لیٔے داویؔد کو اُکسایا۔


تَب یُوآبؔ نے کہا، ”یَاہوِہ اَپنے لوگوں کی تعداد جِتنی بھی ہے اُس سے سَو گُنا زِیادہ کرے۔ لیکن اَے میرے آقا بادشاہ کیا وہ سَب کے سَب میرے آقا کی رعِیّت نہیں ہیں؟ پھر میرے آقا اَیسا کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ وہ اِسرائیل کے لیٔے خطا کا باعث کیوں بنے؟“


اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں باقاعدہ سرکاری اعلان کیا گیا کہ سَب لوگ یَاہوِہ کے لیٔے وہ محصُول لائیں جِس کا خُدا کے خادِم مَوشہ نے بیابان میں اِسرائیل سے مطالبہ کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات