اَور سال میں ایک بار اَہرونؔ اُس کے سینگوں پر کفّارہ دیا کرے۔ یہ سالانہ کفّارہ گُناہ کی قُربانی کے خُون سے نَسل در نَسل دیا جائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے سَب سے زِیادہ پاک ہے۔“
”تُم بنی اِسرائیل کی تعداد مَعلُوم کرنے کے لیٔے اُن کی مردُم شماری کرو تو ہر ایک جَب وہ شُمار کیا جائے یَاہوِہ کو اَپنی جان کا فدیہ اَدا کرے۔ تَب مردُم شماری کے وقت اُن پر کویٔی وَبا نازل نہ ہوگی۔
اَور وہ چاندی جو جماعت کے اُن افراد سے حاصل کی گئی جو مردُم شماری میں گنے گیٔے ایک سَو تالنت اَور پاک مَقدِس کی ثاقل کے حِساب سے ایک ہزار سات سَو پچھتّر ثاقل تھی۔
”بنی اِسرائیل کی ساری جماعت میں بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے جتنے لوگ اِسرائیلی لشکر میں خدمت کرنے کے قابل ہُوں اُن سَب کی اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابق مردُم شُماری کرنا۔“