Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 30:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”اَور تُم بخُور جَلانے کے لیٔے کیکر کی لکڑی کا ایک مذبح بنانا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور تُو بخُور جلانے کے لِئے کِیکر کی لکڑی کی ایک قُربان گاہ بنانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 कीकर की लकड़ी की क़ुरबानगाह बनाना जिस पर बख़ूर जलाया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 کیکر کی لکڑی کی قربان گاہ بنانا جس پر بخور جلایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 30:1
21 حوالہ جات  

پھر ایک اَور فرشتہ سونے کا بخُوردان لیٔے ہویٔے آیا اَور قُربان گاہ کے پاس کھڑا ہو گیا۔ اُسے بہت سا بخُور دیا گیا تاکہ وہ اُسے سَب مُقدّسین کی دعاؤں کے ساتھ تختِ الٰہی کے سامنے کی سُنہری قُربان گاہ پر نذر کرے۔


پھر کاہِنؔ اُسی خُون میں سے کچھ خُون لے کر اُسے خُوشبودار بخُور جَلانے کی نذر کے مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے اَور اُس بچھڑے کے باقی سَب خُون کو سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پرجو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے اُنڈیل دے۔


اَور سونے کی بخُور کے مذبح کو عہد کے صندُوق کے سامنے رکھ دینا اَور مَسکن کے دروازہ پر پردہ لگادینا۔


لیکن جَب عُزّیاہؔ زورآور ہو گیا تو اُس کا غُرور اُس کے زوال کا باعث ہُوا۔ اُس نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے دغا کی۔ ایک بار جَب وہ بخُور کی قُربان گاہ پر بخُور جَلانے کے لیٔے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں داخل ہُوا۔


اِس پاک مَقدِس کی لمبائی بیس ہاتھ، چوڑائی بیس ہاتھ، اَور اُونچائی بیس ہاتھ تھی۔ شُلومونؔ نے اِس کے اَندرونی حِصّہ کو اَور دیودار سے بنے ہویٔے مذبح کو بھی خالص سونے سے منڈھوا دیا تھا۔


اَور وہ اُس خُون میں سے کچھ خُون اُس مذبح کے سینگوں پر لگائے جو خیمہ اِجتماع میں یَاہوِہ کے حُضُور ہے۔ اَور باقی کا خُون وہ سوختنی نذر کی قُربانی کے اُس مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دے جو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر ہے۔


اَور سال میں ایک بار اَہرونؔ اُس کے سینگوں پر کفّارہ دیا کرے۔ یہ سالانہ کفّارہ گُناہ کی قُربانی کے خُون سے نَسل در نَسل دیا جائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے سَب سے زِیادہ پاک ہے۔“


پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔


اَور وہ چوکور ہو یعنی ایک ہاتھ لمبا اَور ایک ہاتھ چوڑا اَور دو ہاتھ اُونچا ہو اَور اُس کے سینگ ایک ہی ٹکڑے سے بنائے جایٔیں۔


بخُور جَلانے کا مذبح اَور اُس کی بَلّیاں۔ مَسح کرنے کا زَیتُون کا تیل اَور خُوشبودار بخُور۔ اَور مَسکن کے مدخل پر دروازہ کے لیٔے پردہ؛


صندُوق، میز، چراغدان، مذبحوں، عبادت میں کام آنے والے پاک مَقدِس کے ظروف، پردہ اَور اُن کے لیٔے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کی دیکھ بھال اُن کے ذمّہ تھی۔


چنانچہ شُلومونؔ نے پُورے بیت المُقدّس کے اَندرونی حِصّہ کو سونے سے منڈھوا دیا۔ اِس کے علاوہ اُنہُوں نے اَندرونی پاک مَقدِس کے پُورے مذبح کو بھی سونے سے منڈھوا دیا۔


چنانچہ شُلومونؔ نے یہ سازوسامان بھی بنوایا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تھا، یعنی سونے کا مذبح، اَور نذر کی روٹی رکھنے والی سونے کی میز:


لیکن اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے سوختنی نذر کی قُربانی کے مذبح اَور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاک ترین مقام کی ساری خدمت اَنجام دینے اَور اِسرائیل کے لیٔے کفّارہ دینے کے لیٔے جِس طرح خُدا کے خادِم مَوشہ نے حُکم دیا تھا قُربانی گذرانتے تھے۔


اَور بخُور کی قُربان گاہ کے لیٔے خالص سونے کا وزن۔ اَور داویؔد نے اُسے رتھ کا نقشہ بھی دیا جو اَیسا دِکھائی دیتا تھا گویا سونے کے کروبیم ہیں جو پر پھیلائے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو ڈھانکے ہُوئے ہیں۔


وہاں لکڑی کا مذبح تھا جِس کی اُونچائی تین ہاتھ اَور لمبائی اَور چوڑائی دو دو ہاتھ تھی۔ اُس کے کونے، اُس کا پیندا اَور اُس کے بازو لکڑی کے تھے۔ اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ میز ہے جو یَاہوِہ کے سامنے رہتی ہے۔“


یعنی میز اَور اُس کے ظروف، خالص سونے کا چراغدان اَور اُس کے تمام ظروف، اَور بخُور کا مذبح،


سونے کا مذبح اَور مَسح کرنے کا زَیتُون کا تیل، خُوشبودار بخُور، خیمہ کے مدخل کا پردہ،


”اَور زرّیں مذبح پر وہ نیلا کپڑا پھیلا دیں اَور اُسے دریائی بچھڑوں کی کھالوں سے ڈھانپ دیں اَور اُس کی بَلّیاں اَپنی اَپنی جگہ پر گاڑ دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات