Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 3:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تمہاری ہر ایک عورت کو چاہیے کہ وہ اَپنی پڑوسن سے یا کسی بھی عورت سے جو اُس کے گھر میں مہمان ہو سونے چاندی کے زیور اَور لباس مانگ لے جو تُم اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو پہناؤگے اَور اِس طرح تُم مِصریوں کو لُوٹ لوگے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 بلکہ تُمہاری ایک ایک عَورت اپنی اپنی پڑوسن سے اور اپنے اپنے گھر کی مہمان سے سونے چاندی کے زیور اور لِباس مانگ لے گی۔ اِن کو تُم اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو پہناؤ گے اور مِصریوں کو لُوٹ لو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 तमाम इबरानी औरतें अपनी मिसरी पड़ोसनों और अपने घर में रहनेवाली मिसरी औरतों से चाँदी और सोने के ज़ेवरात और नफ़ीस कपड़े माँगकर अपने बच्चों को पहनाएँगी। यों मिसरियों को लूट लिया जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 تمام عبرانی عورتیں اپنی مصری پڑوسنوں اور اپنے گھر میں رہنے والی مصری عورتوں سے چاندی اور سونے کے زیورات اور نفیس کپڑے مانگ کر اپنے بچوں کو پہنائیں گی۔ یوں مصریوں کو لُوٹ لیا جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 3:22
9 حوالہ جات  

اُنہیں کھیتوں سے لکڑی جمع نہ کرنی پڑےگی، نہ جنگلوں سے اُسے کاٹنا ہوگا کیونکہ وہ اسلحہ کو ہی ایندھن کے کام میں لائیں گے اَور وہ اَپنے چھیننے والوں سے چھینیں گے اَور اَپنے لُوٹنے والوں کو لُوٹیں گے۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


پھر وہ اِسرائیلیوں کو مع چاندی اَور سونے کے نکال لائے، اَور اُن کے قبیلوں میں سے کسی کے قدم نہ ڈگمگائے۔


لہٰذا، تُم لوگوں کو بتاؤ کہ مَرد اَور عورتیں سَب کے سَب اَپنے اَپنے پڑوسیوں اَور پڑوسنوں سے چاندی اَور سونے کے زیور مانگ لیں۔“


اَے تباہ گِر، تُجھ پر افسوس، تُو جو تباہ نہیں کیا گیا! افسوس تُجھ پر اَے دغاباز، تُم جنہیں دھوکا نہیں دیا گیا! جَب تُم تباہ کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھے تباہ کیا جائے گا؛ جَب تُم دغابازی کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھ سے دغابازی کی جائے گی۔


نیک آدمی اَپنے پوتوں کے لیٔے مِیراث چھوڑتا ہے، لیکن خطاکار کی دولت صادقوں کے لیٔے فراہم کی جاتی ہے۔


لیکن مَیں اُس قوم کو جو اُسے غُلام بنائے گی سزا دُوں گا، اَور بعد میں تمہاری قوم کے لوگ بڑی دولت کے ساتھ وہاں سے نکلیں گے۔


تَب اُس خادِم نے سونے اَور چاندی کے زیورات اَور لباس نکال کر رِبقہؔ کو دیئے اَور اُس کے بھایٔی اَور اُس کی ماں کو بھی قیمتی تحفے پیش کئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات