Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 3:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لہٰذا اَب جاؤ میں تُمہیں فَرعوہؔ کے پاس بھیجتا ہُوں تاکہ تُم میری قوم بنی اِسرائیل کو مِصر سے نکال لاؤ۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 سو اب آ مَیں تُجھے فرِعونؔ کے پاس بھیجتا ہُوں کہ تُو میری قَوم بنی اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चुनाँचे अब जा। मैं तुझे फ़िरौन के पास भेजता हूँ, क्योंकि तुझे मेरी क़ौम इसराईल को मिसर से निकालकर लाना है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چنانچہ اب جا۔ مَیں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں، کیونکہ تجھے میری قوم اسرائیل کو مصر سے نکال کر لانا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 3:10
20 حوالہ جات  

میں تُمہیں مُلک مِصر سے نکال کر باہر لایا، اَور فدیہ دے کر غُلامی کے مُلک سے چھُڑایا۔ مَیں نے مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو، تمہاری رہنمائی کے لیٔے بھیجا۔


تَب خُدا نے اَپنے خادِم مَوشہ کو بھیجا، اَور اَہرونؔ کو بھی بھیجا جسے خُدا نے چُن لیا تھا۔


پھر شموایلؔ نے لوگوں سے کہا، ”یہ یَاہوِہ ہی ہیں جنہوں نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو مُقرّر کیا اَورجو تمہارے آباؤاَجداد کو مُلک مِصر سے نکال کر لے آئے۔


مَیں نے مِصر میں اَپنے لوگوں کی مُصیبت دیکھ لی ہے۔ مَیں نے اُن کی آہ و زاری بھی سُنی ہے اَور اِس لیٔے میں اُنہیں چھُڑانے کے لیٔے نیچے اُترا ہُوں۔ اَب، مَیں تُجھے مِصر میں واپس بھیجوں گا۔‘


آپ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کے ذریعہ گلّہ کی مانند اَپنے لوگوں کی رہبری کی۔


حضرت مَوشہ لوگوں کو مِصر سے نکال لایٔے اَور مُلک مِصر میں، بحرِقُلزمؔ پر اَور بیابان میں چالیس بَرس تک حیرت اَنگیز معجزے اَور نِشان دِکھانے رہے۔


یَاہوِہ ایک نبی کے ذریعہ اِسرائیل کو مِصر سے نکال لائے، ایک نبی ہی کے ذریعہ اُنہُوں نے اُن کی خبرگیری کی۔


خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے فرمایا: ’چار سَو بَرس تک تیری نَسل ایک دُوسرے مُلک میں پردیسیوں کی طرح رہے گی، اَور وہاں کے لوگ اُسے غُلامی میں رکھیں گے اَور اُس سے بدسلُوکی سے پیش آتے رہیں گے۔


خُدا نے فرمایا، لیکن مَیں اُس قوم کو جو اُسے غُلام بنائے گی سزا دُوں گا، اَور اُس کے بعد تمہاری نَسل کے لوگ وہاں سے باہر نکل کر اِس جگہ میری عبادت کریں گے۔‘


تَب یَاہوِہ نے اَبرامؔ سے فرمایا، ”یقین جانو کہ چار سَو بَرس تک تمہاری نَسل ایک بیگانے مُلک میں جو اُن کا نہیں ہے اُس میں پردیسیوں کی طرح رہے گی، اَور وہاں کے لوگ اُسے غُلامی میں رکھیں گے اَور اُس سے بدسلُوکی سے پیش آتے رہیں گے۔


لیکن مَیں اُس قوم کو جو اُسے غُلام بنائے گی سزا دُوں گا، اَور بعد میں تمہاری قوم کے لوگ بڑی دولت کے ساتھ وہاں سے نکلیں گے۔


اَور یہ وُہی اَہرونؔ اَور مَوشہ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے فرمایا تھا، ”بنی اِسرائیل کو اُن کے لشکروں کے مُطابق مِصر سے نکال لے جاؤ۔“


اَور اِسرائیلی لوگوں کی مِصر میں رہائش کی مُدّت چار سَو تیس بَرس تھی۔


اُن چار سَو تیس برسوں کے بعد ٹھیک اُسی روز یَاہوِہ کا سارا لشکر مِصر سے نکل گیا۔


مَوشہ نے یَاہوِہ سے کہا، ”آپ مُجھ سے کہتے رہے ہیں، ’اِن لوگوں کی رہبری کرو،‘ لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ میرے ساتھ کِس کو بھیجیں گے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا، ’میں تُمہیں نام سے جانتا ہُوں اَور آپ نے مُجھ پر مہربانی کی ہے۔‘


پس اگر آپ مُجھ سے خُوش ہیں تو مُجھے اَپنے طریقے سکھائیں، تاکہ مَیں آپ کو جان سکوں اَور آپ کی نظر میں افضل ٹھہروں۔ خیال رکھیں کہ یہ قوم آپ کی ہی اُمّت ہے۔“


”یعقوب کے مِصر میں داخل ہونے کے بعد تمہارے آباؤاَجداد یَاہوِہ کے سامنے مدد کے لیٔے چِلّائے اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو بھیجا جو تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے نکال کر لے آئے اَور اُنہیں اِس جگہ بسایا۔


تَب یَاہوِہ نے اُس پر نگاہ کی اَور کہا، ”تُو اَپنے اِسی زور میں جا اَور بنی اِسرائیل کو مِدیانیوں کے ہاتھ سے چھُڑا۔ کیا مَیں تُجھے نہیں بھیج رہا؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات