Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 28:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور تُم اُن تمام ماہر کاریگروں کو جنہیں مَیں نے اَیسے کاموں کے لیٔے عقل بخشی ہے کہنا کہ وہ اَہرونؔ کے لیٔے لباس بنائیں تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کے لیٔے مخصُوص ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور تُو اُن سب روشن ضمیروں سے جِن کو مَیں نے حِکمت کی رُوح سے بھرا ہے کہہ کہ وہ ہارُونؔ کے لِئے لِباس بنائیں تاکہ وہ مُقدّس ہو کر میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 लिबास बनाने की ज़िम्मादारी उन तमाम लोगों को देना जो ऐसे कामों में माहिर हैं और जिनको मैंने हिकमत की रूह से भर दिया है। क्योंकि जब हारून को मख़सूस किया जाएगा और वह मुक़द्दस ख़ैमे की ख़िदमत सरंजाम देगा तो उसे इन कपड़ों की ज़रूरत होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 لباس بنانے کی ذمہ داری اُن تمام لوگوں کو دینا جو ایسے کاموں میں ماہر ہیں اور جن کو مَیں نے حکمت کی روح سے بھر دیا ہے۔ کیونکہ جب ہارون کو مخصوص کیا جائے گا اور وہ مُقدّس خیمے کی خدمت سرانجام دے گا تو اُسے اِن کپڑوں کی ضرورت ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 28:3
16 حوالہ جات  

کہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا خُدا جو جلالی باپ ہے، تُمہیں حِکمت اَور مُکاشفہ کی رُوح عطا فرمائے، تاکہ تُم اُسے بہتر طور پر پہچان سکو۔


یَاہوِہ کی رُوح اُس پر ٹھہرے گی۔ حِکمت اَور فہم کی رُوح، مصلحت اَور قُدرت کی رُوح، مَعرفت اَور یَاہوِہ کے خوف کی رُوح۔


ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔


اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ دانائی کی رُوح سے معموُر ہو چُکے تھے کیونکہ مَوشہ نے اُن پر اَپنے ہاتھ رکھّے تھے اَور بنی اِسرائیل اُن کا حُکم مانتے رہے اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا یہوشُعؔ نے وَیسا ہی کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛ اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔


اَور یَاہوِہ نے اُنہیں بطور دستکار، صنعت کار اَور نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے کپڑے اَور مہین کتان پر کشیدہ کاری کرنے اَور جولاہے کا کام کرنے کی مہارت بخشی ہے تاکہ وہ ماہر دستکار اَور صنعت کار بنیں۔


اَور پھر مَوشہ نے بنی اِسرائیل سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ نے بصل ایل بِن اوری بِن حُورؔ کو چُنا جو بنی یہُوداہؔ کے قبیلہ میں سے ہے۔


اَور ہُنرمند عورتوں نے نیلے آسمانی، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کا کپڑا یا نفیس کتان جو اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے کاتا اَور بُنا تھا لاکر دیا۔


اَور اُس نے اُسے خُدا کی رُوح سے معموُر کیا ہے اَور اُسے فہم اَور حِکمت اَور ہر قِسم کی دستکاری کا علم بخشا ہے


لہٰذا بصل ایل، اُہلیابؔ اَور ہر کاریگر جسے یَاہوِہ نے ہُنرمندی، اَور قابلیّت اَور پاک مَقدِس کو بنانے کے کُل کام کو سَر اَنجام دینے کا علم بخشا ہے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق سارا کام اَنجام دیں۔“


جِس کی ماں نفتالی کے قبیلہ کی ایک بِیوہ تھی اَور جِس کا باپ صُورؔ کا باشِندہ اَور کانسے کا ماہر کاریگر تھا۔ حُورامؔ کانسے کے ہر قِسم کے کام میں بڑا حِکمت والا، سمجھدار اَور ماہر کاریگر تھا۔ اِس لیٔے تشریف لاکر حِیرامؔ نے شُلومونؔ بادشاہ کے تمام کام جو اُسے کے سُپرد کیا گیا تھا پُورا کر دیا۔


”اَور تمہارے درمیان وہ تمام جو تربّیت یافتہ کاریگر ہیں آئیں اَور وہ تمام چیزیں بنائیں جِن کا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔


تَب مَوشہ نے بصل ایل، اَور اُہلیابؔ اَور ہر کاریگر کو جسے یَاہوِہ نے قابلیّت بخشی تھی اَورجو آکر کام کرنے کے لیٔے رضامند تھا طلب کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات