Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 27:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”اَور تُم مَسکن کے لیٔے ایک صحن بنانا جِس کی جُنوبی سمت ایک سَو ہاتھ لمبی ہو۔ اَور اُس کے لیٔے نفیس بٹے ہویٔے کتان کے پردے ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 پِھر تُو مسکن کے لِئے صحن بنانا۔ اُس صحن کی جنُوبی سِمت کے لِئے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے پردے ہوں جو مِلا کر سو ہاتھ لمبے ہوں۔ یہ سب ایک ہی سِمت میں ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 मुक़द्दस ख़ैमे के लिए सहन बनाना। उस की चारदीवारी बारीक कतान के कपड़े से बनाई जाए। चारदीवारी की लंबाई जुनूब की तरफ़ 150 फ़ुट हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 مُقدّس خیمے کے لئے صحن بنانا۔ اُس کی چاردیواری باریک کتان کے کپڑے سے بنائی جائے۔ چاردیواری کی لمبائی جنوب کی طرف 150 فٹ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 27:9
29 حوالہ جات  

اَندرونی صحن سے بیس ہاتھ کی دُوری پر کے حِصّہ میں اَور بیرونی صحن کے فرش کے مقابل تینوں منزلوں پر ایک دُوسرے کے مقابل برامدے تھے۔


اَندرونی پھاٹک کے باہر لیکن اَندرونی صحن کے اَندر دو کمرے تھے۔ ایک شمالی پھاٹک کے بازو میں تھا جِس کا رُخ جُنوب کی طرف تھا اَور دُوسرا جُنوبی پھاٹک کے بازو میں تھا جِس کا رُخ شمال کی جانِب تھا۔


پھر وہ مُجھے مشرق کی جانِب اَندرونی صحن میں لے آیا اَور اُس نے دروازہ ناپا؛ اُس کا ناپ وَیسا ہی تھا جَیسا دُوسرے دروازوں کا تھا۔


پھر وہ مُجھے جُنوبی پھاٹک کی راہ سے اَندرونی صحن میں لایا اَور اُس نے جُنوبی پھاٹک کو ناپا۔ اُس کا ناپ دُوسرے پھاٹکوں کے مُطابق ہی تھا۔


اَندرونی صحن میں داخل ہونے کے لیٔے ایک پھاٹک تھا جِس کا رُخ شمالی پھاٹک کی طرف تھا، ٹھیک اِسی طرح جِس طرح مشرق میں تھا۔ اُس نے ایک پھاٹک سے مقابل کے پھاٹک تک کا فاصلہ ناپا جو سَو ہاتھ تھا۔


پھر اُس نے اُس پھاٹک کی لمبائی اَور چوڑائی ناپی جِس کا رُخ شمال کی جانِب تھا اَورجو بیرونی صحن میں کھُلتا تھا۔


اُس نے پھاٹک کے اَندر چاروں طرف سے اُبھری ہُوئی دیواروں کی سطح کی پیمائش کی جو ساٹھ ہاتھ کے برابر تھی۔ یہ پیمائش صحن کی طرف رُخ کی ہُوئی دہلیز تک تھی۔


یَاہوِہ کے گھر کے صحنوں میں، اَے یروشلیمؔ، تمہارے درمیان۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛ اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔


جو یَاہوِہ کے گھر میں لگائے گیٔے ہیں، وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔


آپ کی بارگاہ میں ایک دِن کسی اَور جگہ کے ہزار دِنوں سے بہتر ہے؛ میں اَپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا بدکار لوگوں کے خیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کروں گا۔


اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دونوں صحنوں میں اُس نے تمام اجرامِ فلکی کے لیٔے مذبحے بنائے


اُسی دِن بادشاہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے سامنے کے صحن کے درمیانی حِصّہ کی تقدیس کی اَور وہاں پر سوختنی نذریں، اناج کی نذر کی قُربانیاں اَور سلامتی کی نذروں کی چربی پیش کی کیونکہ یَاہوِہ کے سامنے کانسے کا مذبح اِتنا چھوٹا تھا کہ اُس پر سوختنی نذروں، گلّے کی قُربانیوں اَور سلامتی کی نذروں کی چربی گزرانے کے لیٔے گنجائش نہ تھی۔


شُلومونؔ نے اَندر کے صحن کے تین ردّے تراشے ہُوئے پتّھر کے اَور ایک ردّا دیودار کے رندہ کئے ہُوئے بَلّیوں سے بنوایا۔


اَور اُس کے صحن کو چاروں طرف سے گھیر کر اُس کے مدخل پر پردہ لگادینا۔


صحن کے پردے اَور اُن کی بَلّیاں اَور پایٔے اَور صحن کے مدخل کے لیٔے پردہ، اُن کی رسّیاں اَور صحن کے لیٔے خیمہ کی میخیں اَور مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے لیٔے سارا سامان۔


پھر اُنہُوں نے پہلے جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ پچاس تُکمے بنائے اَور دُوسرے جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ بھی پچاس تُکمے بنائے


اَور جِن کے لیٔے بیس سُتون اَور کانسے کے بیس پایٔے اَور سُتونوں کے لیٔے چاندی کی کنڈیاں اَور پٹّیاں ہُوں۔


صحن کے پردے اَور اُن کی بَلّیاں اَور پایٔے اَور صحن کے مدخل کے لیٔے پردہ؛


پھر مَوشہ نے مَسکن اَور مذبح کے اِردگرد صحن کو گھیر کر صحن کے دروازہ کا پردہ ڈال دیا اَور یُوں مَوشہ نے اُس کام کو ختم کیا۔


مُلاقات کے مَسکن اَور مذبح کے گِرد کے صحن کے دروازہ کا پردہ اَور رسّیاں اَور اُن کے اِستعمال سے تعلّق رکھنے والے سارے کام بھی اُن کے ذمّہ تھے۔


مَسکن اَور مذبح کے اِردگرد صحن کے پردے، دروازہ کا پردہ اَور رسّیاں اَور وہ سَب آلات جو اُس کے کام میں اِستعمال ہوتے ہیں، اُٹھایا کریں۔ اَور اُن چیزوں کے ساتھ جو کچھ کیا جاتا ہے وہ سَب گیرشون ہی کیا کریں۔


اَور چاروں طرف کے صحن کے سُتون اَور اُن کے خانے، خیموں کی میخیں، رسّیاں، اُن کے تمام آلات اَور اُن کے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کو وہ اُٹھایا کریں۔ ہر شخص کو خاص خاص چیزیں اُٹھانے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔


اِس کے بعد شُلومونؔ نے کاہِنوں کے واسطے ایک صحن اَور ایک بہت بڑا صحن اَور اُن کے لئے دروازوں کو بھی بنوایا اَور اِن کے دروازوں کو کانسے سے منڈھوایا۔


پھر وہ مُجھے بیرونی صحن میں لے گیا۔ وہاں مَیں نے کچھ کمرے اَور صحن کے چاروں طرف فرش بنا ہُوا دیکھا۔ اُس فرش پر تیس کمرے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات