Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 27:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَور مَسکن میں پرستش کے لیٔے اِستعمال میں لائی جانے والی دیگر تمام اَشیا خواہ وہ کسی کام کے لیٔے ہُوں مَسکن کے خیمہ کی میخیں اَور صحن کے لیٔے میخیں کانسے کی ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 مسکن کے قِسم قِسم کے کام کے سب سامان اور وہاں کی میخیں اور صحن کے میخیں یہ سب پِیتل کے ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जो भी साज़ो-सामान मुक़द्दस ख़ैमे में इस्तेमाल किया जाता है वह सब पीतल का हो। ख़ैमे और चारदीवारी की मेख़ें भी पीतल की हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جو بھی ساز و سامان مُقدّس خیمے میں استعمال کیا جاتا ہے وہ سب پیتل کا ہو۔ خیمے اور چاردیواری کی میخیں بھی پیتل کی ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 27:19
14 حوالہ جات  

بنی یہُوداہؔ میں سے کونےکا پتّھر، خیمے کی میخ، جنگی کمان، اَور سارے حاکم نکلیں گے۔


ہمارے عیدوں کے شہر صِیّونؔ پر نظر ڈال؛ تیری آنکھیں یروشلیمؔ کو دیکھیں گی، ایک پُرسکون مَسکن، ایک خیمہ جو کبھی نہ ہٹایا جائے گا؛ جِس کی میخیں کبھی بھی اُکھاڑی نہ جایٔیں گی، اُن پر کی داؤ کبھی جا سکتی جِس میں اُس کی کویٔی رسّی توڑی جائے گی۔


دانشمند کی باتیں آنکس کی مانند ہیں اَور اُن کی جمع کی ہُوئی کہاوتیں مضبُوط کھونٹیوں کی مانند ہیں جو ایک چرواہے کی طرف سے دی گئی ہُوں۔


”مگر اَب تھوڑے عرصہ کے لیٔے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہم پر مہربان ہُوئے ہیں کہ ہماری قوم کے ایک حِصّہ کو باقی رہنے دیں اَور اُسے اَپنے پاک مَقدِس میں پائداری بخشیں۔ اَور یُوں ہمارے خُدا ہماری آنکھیں رَوشن کریں اَور ہماری اسیری میں ہمیں تسکین عطا فرمائیں۔


اَور چاروں طرف کے صحن کے سُتون اَور اُن کے خانے، خیموں کی میخیں، رسّیاں، اُن کے تمام آلات اَور اُن کے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کو وہ اُٹھایا کریں۔ ہر شخص کو خاص خاص چیزیں اُٹھانے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔


اَور اِردگرد کے صحن کے سُتونوں اَور اُن کے خانوں، خیموں کی میخوں اَور رسّیوں کی دیکھ بھال کرنا بھی اُن کے ذمّہ تھا۔


صحن کے پردے اَور اُن کی بَلّیاں اَور پایٔے اَور صحن کے مدخل کے لیٔے پردہ، اُن کی رسّیاں اَور صحن کے لیٔے خیمہ کی میخیں اَور مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے لیٔے سارا سامان۔


اَور اِردگرد کے صحن کے پایوں کے لیٔے اَور دروازہ کے پایوں کے لیٔے اَور مَسکن کے خیمہ کی تمام میخوں کے لیٔے اَور اِردگرد کے صحن کی میخوں کے لیٔے اِستعمال کیا۔


اَور مَسکن کے خیمہ اَور اُس کے اِردگرد صحن کی تمام میخیں کانسے کی تھیں۔


مَسکن اَور صحن کے لیٔے میخیں اَور اُن کی رسّیاں؛


اَور اُس کے تمام ظروف کانسے کے بنانا یعنی راکھ اُٹھانے کے لیٔے راکھدان، بیلچے، چھڑکاؤ کرنے والے پیالے، گوشت کے لیٔے سیخیں اَور انگیٹھیاں۔


اَور وہ صحن ایک سَو ہاتھ لمبا اَور پچاس ہاتھ چوڑا ہو، اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کے پردے اُوپر سے نیچے تک پانچ ہاتھ لمبے ہُوں اَور سُتونوں کے پایٔے کانسے کے ہُوں۔


”اَور تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دینا کہ وہ تمہارے پاس کولہو کے ذریعہ نکالا ہُوا زَیتُون کا خالص تیل رَوشنی کے لیٔے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتے رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات